مقبوضہ کشمیرکی حمایت;پی ٹی اے کا ٹویٹرسے رابطہ

پی ٹی اے نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بلاک کئے گئے پاکستانی صارفین کو بحال کرنے کے لئے ٹویٹر سے رابطہ کرلیا

 پی ٹی اے نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بلاک کئے گئے پاکستانی صارفین کو بحال کرنے کے لئے ٹویٹر سے رابطہ کرلیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پوسٹ کرنے پر بلاک کئے گئے پاکستانی صارفین کی بحالی کے لئے ٹویٹر انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے۔ ترجمان پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ پی ٹی اے نے ٹویٹر انتظامیہ سے پاکستانی صارفین کے حوالے سے اس کے متعصبانہ رویے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے 333 اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی ہیں جنہیں مقبوضہ کشمیر سے متعلق ٹویٹس کرنے پر بلاک کیا گیا۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹویٹر نے ابھی تک ان اکاؤنٹس کومعطل کرنے کے حوالے سے کوئی وضاحت فراہم نہیں کی، پی ٹی اے پہلے ہی پاکستانی صارفین کے لئے آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانے کے حوالے سے ٹویٹر سے رابطے میں ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept