ٹریفک قوانین پرعملدرآمد:ڈرونزکااستعمال

ڈرائیونگ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو پکڑنے کے لیے ڈرون میدان میں آ گئے

ٹریفک قوانین پرعملدرآمد:ڈرونزکااستعمال،سپین میں دورانِ ڈرائیونگ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو پکڑنے کے لیے ڈرون میدان میں آ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھرمیں ٹیکنالوجی کا استعمال متعدد جگہوں پرکیا جا رہا ہے، شروع شروع میں ڈرون کا استعمال سکیورٹی سمیت دیگراہم امورمیں لایا گیا،اب اس ٹیکنالوجی کا استعمال ٹریفک قوانین پربھی کیا جا رہا ہے،ڈرون نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنا شروع کردیا ہے۔

یورپی ملک سپین کے جزیرے کینری میں پولیس کی جانب سے ڈرون کا استعمال شرع کردیا گیا ہے جوٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پرنظررکھیں گے اورساتھ ساتھ اوورٹیکنگ اورگاڑیوں کے درمیان کم فاصلہ رکھنے جیسی غلطیاں کرنے والے ڈرائیورزکوقانون کی پکڑمیں لائیں گے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept