ہواوے نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی

ہواوے ہیڈکوارٹر کے قیام پر ساڑھے 5کروڑ ڈالر لاگت آ ئے گی اور اس کے قیام سے پاکستان کے نوجوان انجینئرز کو ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے

نوکریوں کے متلاشی پاکستانی نوجوانوں کے لیے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’ہواوے‘ کی طرف سے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ ہواوے نے اپنے جنوبی ایشیاءریجن ہیڈکوارٹر کے لیے پاکستان کا انتخاب کر لیا ہے۔

پاکستان میں ہواوے کا جنوبی ایشیائی ریجنل ہیڈکوارٹر قائم ہونے سے ملازمتوں کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ ویب سائٹ obortunity.org کے مطابق گزشتہ روز ہواوے گروپ کے نائب صدر مارک ژیویمان نے اعلان کیا کہ ہواوے رواں سال پاکستان میں 10کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ اعلان انہوں نے پاکستان کے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار کے ساتھ ملاقات میں کیا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept