کانسیپٹ سمارٹ گلاس متعارف کرادیا گیا

چینی کمپنی ٹی سی ایل نے کانسیپٹ سمارٹ گلاس متعارف کرایا ہے جو کہ ہوم تھیٹر کی طرح کام کرتا ہے

چینی کمپنی ٹی سی ایل نے کانسیپٹ سمارٹ گلاس متعارف کرایا ہے جو کہ ہوم تھیٹر کی طرح کام کرتا ہے۔ جی ہاں اس سمارٹ گلاس میں 2 او ایل ای ڈی ڈسپلے دئیے گئے ہیں جو آنکھوں کے سامنے ایسا احساس دلاتے ہیں کہ آپ کسی سینما میں ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔ آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران اسے متعارف کرایا گیا اور سونی، گوگل یا دیگر کمپنیوں کے برعکس ٹی سی ایل نے اپنے سمارٹ گلاس کو تفریحی مقاصد کیلئے تیار کیا ہے جس میں سپیکر کمانی میں نصب ہیں۔

یو ایس بی سی کی مدد سے اسے سمارٹ فون (فی الحال ٹی سی ایل فون) سے کنکٹ کیا جا سکتا ہے اور اسے چلتے پھرتے نہیں بلکہ آرام سے بیٹھ کر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے یا ٹرین میں سفر کے دوران ہوم تھیٹر کا مزہ لیا جاسکتا ہے۔ آنکھوں کے سامنے موجود 2 ڈسپلے اتنے بڑے ہیں کہ فلم دیکھتے ہوئے سینما کا احساس تو ہوتا ہی، مگر آنکھوں کے سامنے منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

دماغ کو یہ دھوکا دینے کیلئے کہ آپ 100 انچ سکرین پر فلم دیکھ رہے ہیں، یہ ڈیوائس بہترین کام کرتی ہے۔ بالکل ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کسی چھوٹے کمرے میں نہیں بلکہ ملٹی پلیکس سینما میں موجود ہیں۔ ڈسپلے کے گرد موجود ٹرانسپیرنٹ ہالہ صارف کے تحفظ اور آس پاس کے حالات سے آگاہی کیلئے دیا گیا جبکہ ڈیوائس کو چلانے کیلئے سر کو حرکت دینا کافی ہوتا ہے تاہم سمارٹ فون کو بھی کنٹرولر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept