Connect with us

ٹیکنا لوجی

زبردست فیچرز کا اضافہ

Published

on

گوگل نے جی میل کے ڈیزائن میں نئی اور اہم تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے اس میں اپ ڈیٹ کی خوشخبری سنائی ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اعلان کیا ہے کہ جی میل کے یوزر انٹر فیس کو ذیادہ واضح اور استعمال میں آسان بنایا جائے گا جس کے چند اسکرین شاٹ امریکی ویب سائٹ دی ورج نے پوسٹ کیے ہیں، نئے لے آؤٹ میں جی میل کی سائیڈ بار کو نیا ڈیزائن دے کر اس میں کیلنڈر، نوٹس لینے والی ایپ اور دیگر اہم امور کو شامل کیا گیا ہے جو ای میل میں مزید با سہولت بناتے ہیں، نوٹس لینے والی ایپ آپ کی یادداشت کے طور پر آپ کی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔ نئی تبدیلیوں میں آف لائن سپورٹ، اسمارٹ ریپلائی اور پریشان کرنے والی میلز کے لیے فیس بک کی طرح اسنوز آپشن بھی پیش کیے جارہے ہیں۔ اس طرح آپ لوگوں سے میٹنگ کے اوقات یاد رکھ سکیں گے، نئے انٹرفیس میں ایک ڈیفالٹ ویو بھی شامل کیا جارہا ہے جس میں ڈاکیومنٹس اور تصاویر دیکھی جاسکیں گی۔ اس بار جی میل میں ذیادہ ای میلز دیکھنے کی گنجائش پیدا کی جارہی ہے جب کہ کیلنڈر کو بہتر اور مؤثر بنایا گیا ہے، یہ تبدیلیاں جی میل موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہوں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک نے حال ہی میں ’سنوز بٹن‘ کا آپشن شامل کیا ہے جو اب جی میل میں بھی شامل کیا جارہا ہے، اس کے ذریعے آپ کے ان باکس میں بار بار آنے والی پریشان کن ای میلز کو بھی وقتی طور پر خاموش کرایا جاسکتا ہے۔ اس طرح ای میلز آپ کو نظر نہیں آئیں گی۔
گوگل نے جی میل کے لیے تین لے آؤٹ کا اعلان بھی کیا ہے جس میں سے آپ اپنی پسند کے لے آؤٹ کا انتخاب کرسکتے ہیں، ان میں پہلا ڈیفالٹ ویو ہے جس میں ڈاکیومنٹس اور تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں۔ ایک کمفرٹیبل ویو میں اٹیچمنٹ نظر نہیں آئیں گی جب کہ کامپیکٹ ویو میں بہت سے پیغامات ایک ہی صفحے پر دکھائی دیں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس سال جون تک جی میل میں تمام آپشن پیش کردیئے جائیں گے جن میں ’جی میل آف لائن‘ بھی شامل ہے جس کی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں تاہم پہلے مرحلے میں نئے آپشن مخصوص اکاؤنٹس کو ہی دیئے جائیں گے اس کے بعد یہ عام دستیاب ہوں گے جب کہ کروم ایکسٹیشن بھی برقرار رہے گا۔

Advertisement

ٹیکنا لوجی

یوٹیوب نے مخصوص کیٹیگریز متعارف کروا دی

Rashid Saeed

Published

on

youtube in mobile

یوٹیوب میں ٹرینڈنگ ویڈیوز کے لیے مخصوص کیٹیگریز متعارف ‘ صارفین اپنی پسندیدہ کیٹگری میں جاکر مطلوبہ ویڈیو فوراً دیکھ سکیں۔

یوٹیوب کی جانب سے ٹرینڈنگ فیچر میں 5 اہم کیٹیگریز متعارف کروائی گئی ہیں، جن میں میوزک، لائیو، گیمنگ، نیوز اور موویز شامل ہیں۔

کیٹیگریز کی مدد سے اب اگر صارفین کو دنیا بھر کے حالات و واقعات جاننا ہیں تو وہ نیوز کیٹگری میں جا کر تازہ ترین صورتحال سے واقف ہوسکتے ہیں، اسی طرح وہ میوزک کیٹیگری اور دیگر کیٹیگریز کو بھی استعمال کرسکیں گے۔

مووی کیٹیگری میں وہ تمام ٹریلرز بھی دیکھے جا سکتے ہیں جو مقبول ہو رہے ہوں یا پھر نئے ریلیز کیے گئے ہوں، جبکہ لائیو ٹرینڈنگ کیٹیگری میں اْن تمام یوٹیوب چینلز کے پروگرام دیکھے جا سکتے ہیں جو براہ راست جاری ہوں۔

tranding features
Continue Reading

ٹیکنا لوجی

چاند کے سامنے کیا ۔۔۔نئے سوالات نے جنم لے لیا

Rashid Saeed

Published

on

full moon

ماہر فلکیات کی جانب سے شوٹ کی ہوئی نئی ویڈیو میں ظاہر ہونے والی چاند کے سامنے اڑتی ہوئی چیزوں نے نئے سوالات نے جنم لے لیا ہے اور ماہر فلکیات اس کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ماہر فلکیات کی شْوٹ کی ہوئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاند کے سامنے چھوٹے چھوٹے پرندوں کی طرح کچھ ایسی چیزیں اْڑ رہی ہیں جن کی حقیقت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

اس ویڈیو کو29 جولائی کو اٹلی کے ماہر فلکیات نے ریکارڈ کیا تھا اور پھر ویڈیو تجزیے کے لیے جمع کرادی۔ ویڈیو کو مختلف مقاصد کے لیے کئی محققین کوبھیج دیا گیا ہے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

ایپل کے اب تک کے مہنگے ترین آئی فون فروخت کے لیے پیش

Zeeshan Ali

Published

on

i phone X

اسمارٹ موبائل بنانے والی امریکی کمپنی ‘ایپل’ کی جانب سے رواں ماہ 12 ستمبر کو نئے آئی فون ایکس ایس (10 ایس) اور آئی فون ایکس ایس میکس (10 ایس میکس) کو متعارف کرایا گیا تھا۔

تاہم اب انہیں دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔جہاں ان فونز کو ایپل کے سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے، وہیں انہیں ایپل کی تاریخ کے مہنگے ترین فون بھی کہا جا رہا ہے۔

یہ ایپل کے پہلے اسمارٹ فونز ہیں جن میں 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، ساتھ ہی یہ فون ایپل کے پہلے فونز ہیں جن میں ڈوئل سم سپورٹ اور گیگابٹ کلاس ایل ٹی ای سپورٹ دی گئی ہے جو کہ 5 جی ٹیکنالوجی کی جانب اس کمپنی کا پہلا قدم ہے۔

یعنی ان فونز میں ڈاو¿ن لوڈنگ اسپیڈ ایک گیگا بٹ فی سیکنڈ ہوگی، یعنی بہت تیز ڈاو¿ن لوڈ بلکہ ایک منٹ میں 7 جی بی کا ڈیٹا ڈاو¿ن لوڈ کرنا ممکن ہوگا تاہم اس کا انحصار انٹرنیٹ پرووائڈر سروس پر ہوگا۔

کمپنی نے ان فونز کے مختلف ماڈلز کو فروخت کے لیے پیش کیا ہے، جن کی قیمت بھی الگ الگ ہے۔

ان فونز میں 64 جی بی اسٹوریج والا فون 999 ڈالرز (ایک لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا، جب کہ 256 جی بی اسٹوریج والا ورڑن 1149 ڈالرز (ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) میں فروخت ہوگا۔

اسی طرح 512 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1349 ڈالرز (ایک لاکھ 66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

جہاں یہ فونز ایپل کے سب سے مہنگے ترین فونز ہیں، وہیں دنیا بھر کے لوگ ان فونز کو حاصل کرنے کے لیے بے تاب ہیں اور وہ صبح سے ہی فون کو خریدنے کے لیے دکانوں کے سامنے قطاروں میں نظر آئے۔

Continue Reading

مقبول خبریں