Connect with us

ٹیکنا لوجی

دنیا کی پہلی برقی سڑک تیار

Published

on

سویڈن میں ماہرین نے دنیا کی پہلی ’الیکٹرک سڑک‘ تیار کر لی ہے جس میں صرف ایک کیبل کی مدد سے عام گاڑی کو الیکٹرک کار میں تبدیل کیا جا سکے گا جب کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی بیٹریوں کو بھی چارج کیا جاسکے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں دو کلو میٹر طویل الیکٹرک سڑک کو آزمائشی بنیادوں پر کھول دیا گیا ہے۔ الیکٹرک سڑک ائیرپورٹ کے قریب بنائی گئی ہے۔ سڑک پر گاڑی چلانے کے لیے اسے الیکٹرک کیبل سے منسلک کیا جاتا ہے جب کہ کیبل کا دوسرا سرا سڑک پر لگے الیکٹرک سسٹم سے جوڑ دیا جاتا ہے جس کے بعد ایک عام گاڑی مکمل طور پر الیکٹرک کار میں تبدیل ہوجاتی ہے۔سویڈن میں 2030ء تک فیول سے نجات حاصل کرنے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں تیل کے استعمال میں 70 فیصد تک کمی لانے کے لیے توانائی کے دیگر ذرائع پر کام کیا جا رہا ہے ۔ منصوبے کے تحت الیکٹرک سڑک کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا جو سڑک پر گزرنے والی گاڑیوں کی بیٹریوں کو چارج بھی کر سکے گی اور گاڑیوں کی روانی کے لیے تیل کے بجائے برقی توانائی کو استعمال کیا جائے گا۔

 

Advertisement

ٹیکنا لوجی

چین کی چھوٹی کاروں کی فروخت عروج پر

Rashid Saeed

Published

on

small car of china

چین کا ٹیکنالوجی میں ایک اور کارنامہ، چھوٹی الیکٹرک کاروں کی مانگ بڑھنے سے فروخت میں اضافہ، کار کی قیمت ایک ہزار ڈالر۔


تفصیلات کے مطابق چین چھوٹی کاروں کی بڑی مارکیٹ بن گیا، جہاں کم رفتار والی الیکٹرک کاروں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے، کار کی کم سے کم قیمت ایک ہزار ڈالر ہے۔

ٹریفک میں پھنس کر کھٹ پٹ، بڑی بڑی لگژری گاڑیوں کی جھنجھٹ، سب چھوڑیے، چھوٹی چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں میں سفر کیجئے۔

چین میں مختصر فاصلے کے لیے چھوٹے سائز کی گاڑیوں کا استعمال بڑھنے لگا، انتہائی کم قیمت اور باسہولت الیکٹرک گاڑیاں گھریلو خواتین سے لے کر پروفیشنلز میں بھی مقبول ہیں۔

ان گاڑیوں کو ناصرف ٹریفک جام میں پھنسنے کے بعد باآسانی نکالا جا سکتا ہے بلکہ چھوٹی گلیوں میں بھی انہیں آسانی سے دوڑایا جا سکتا ہے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

خلائی روبوٹ گاڑیوں ”ریوگو “سیارچے پراتر گئیں

Zeeshan Ali

Published

on

robot cars in siarchy

ٹوکیو: جاپان کی روبوٹ خلائی گاڑیاں تین سال تک مسلسل سفر کرنے کے بعد رواں برس جون میں سیارچے ’ریوگو‘ پر اتر گئی تھیں اور اب سیارچے پر حرکت کر رہی ہیں اور وہاں سے تصاویر بھیج کر خلائی سائنس میں ایک نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان نے تین سال قبل سیارچے ریوگو کی جانب جہاز ہایابوسا-2 بھیجا تھا جو رواں برس جون میں ایک کلومیٹر چوڑے سیارچے کے مدار تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ اب جہاز میں موجود روبوٹ گاڑیوں نے اپنے کام کا ا?غاز کردیا ہے۔

ایک کلو وزنی روبوٹ گاڑیاں وائیڈ اینگل اسٹیریو کیمرے اور درجہ حرارت ناپنے کے لیے ایک خصوصی سینسر سے لیس ہیں۔ وائیڈ اینگل اسٹیریو کیمرے کی مدد سے ہی تصاویر لی جا رہی ہیں۔ ان تصاویر کو مطالعے کے لیے زمین پر موجود خلائی اسٹیشن بھیجا جا رہا ہے جب کہ سینسر کی مدد سے سیارچے کی سطح کا درجہ حرارت ناپنے میں مدد ملے گی۔

یہ روبوٹ گاڑیاں موٹروں کی مدد سے سیارچے کی سطح پر حرکت کر سکتی ہیں۔ سیارچے ریوگو کی کششِ ثقل انتہائی کم ہے اس لیے روبوٹ میں نصب موٹرز خلائی گاڑیوں کے چلنے پھرنے کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

اگلے ماہ 3 اکتوبر کو ہایابوسا-2 خلائی جہاز خود سیارچے کی سطح پر اتر کر مٹی اور پتھروں کے نمونے حاصل کرے گا جس کے بعد سائنس دان سیارچے کی سطح میں سوراخ کر کے نچلی سطح سے بھی نمونے حاصل کریں گے۔

جاپانی خلائی ادارے کے محققین کا کہنا ہے کہ نظام شمسی کے ابتدائی اور ارتقائی حالات سے آگاہی اور زمین کی تشکیل کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ’ریوگو سیارچہ‘ بہترین جگہ ہے۔ ہر سیارچے کی طرح یہ بھی نظام شمسی کی ایک باقیات ہے جو 4 ارب 60 کروڑ سال پہلے سیاروں اور سورج کے بننے میں کام نہ آ سکا تھا۔

واضح رہے کہ پہلی بار کسی سیارچے میں تحقیقی خلائی گاڑیاں اتاری گئی ہیں۔ اس سے قبل دمدار ستارے پر بھی طبع آزمائی کی جا چکی ہے۔ خلائی جہاز ہایوبوسا-2 تحقیقی مشن کی تکمیل کے بعد 2020 میں زمین پر واپس آئے گا۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

یوٹیوب نے مخصوص کیٹیگریز متعارف کروا دی

Rashid Saeed

Published

on

youtube in mobile

یوٹیوب میں ٹرینڈنگ ویڈیوز کے لیے مخصوص کیٹیگریز متعارف ‘ صارفین اپنی پسندیدہ کیٹگری میں جاکر مطلوبہ ویڈیو فوراً دیکھ سکیں۔

یوٹیوب کی جانب سے ٹرینڈنگ فیچر میں 5 اہم کیٹیگریز متعارف کروائی گئی ہیں، جن میں میوزک، لائیو، گیمنگ، نیوز اور موویز شامل ہیں۔

کیٹیگریز کی مدد سے اب اگر صارفین کو دنیا بھر کے حالات و واقعات جاننا ہیں تو وہ نیوز کیٹگری میں جا کر تازہ ترین صورتحال سے واقف ہوسکتے ہیں، اسی طرح وہ میوزک کیٹیگری اور دیگر کیٹیگریز کو بھی استعمال کرسکیں گے۔

مووی کیٹیگری میں وہ تمام ٹریلرز بھی دیکھے جا سکتے ہیں جو مقبول ہو رہے ہوں یا پھر نئے ریلیز کیے گئے ہوں، جبکہ لائیو ٹرینڈنگ کیٹیگری میں اْن تمام یوٹیوب چینلز کے پروگرام دیکھے جا سکتے ہیں جو براہ راست جاری ہوں۔

tranding features
Continue Reading
Advertisement
traffic police lahore challan copy
پاکستان2 گھنٹے ago

ٹریفک پولیس میدان میں ……..24 گھنٹوں میں 5315 چالان

asad umer
پاکستان2 گھنٹے ago

ابھی ایک ماہ ہوا ہے آگے دیکھیں ہوتا کیا ہے :اسد عمر

fawad chaudhry
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان شہید برہان وانی کو فریڈم فائٹر سمجھتا ہے،فواد چوہدری

india
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

ہماچل پردیش میں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک

protest-against-indian-army-chief
پاکستان3 گھنٹے ago

بھارت کی دھمکیوں کیخلاف سوئی میں احتجاجی مظاہرے

harrasment
پاکستان3 گھنٹے ago

طالبات کو ہراساں کرنے والا کالج پروفیسر نوکری سے فارغ

kursheed shah
پاکستان3 گھنٹے ago

خورشید شاہ بھی نیب کی زد میں آ گئے ،تحقیقات شروع

john tarmal
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

دنیا میں سب سے زیادہ انتخابات میں حصہ لینے اور ہارنے کا عالمی اعزاز

chaman
پاکستان3 گھنٹے ago

25 سال سے جاری خون ریزی ختم کرنے کےلئے امن کی کوششوں کا آغاز

counsil
پاکستان3 گھنٹے ago

تحریک انصاف کی حکومت کا سابقہ حکومت کے راز کھولنے کا فیصلہ

eyes lens
صحت3 گھنٹے ago

لینز کا استعمال آپ کی آنکھوں کےلئے خطرناک

skin problems
صحت3 گھنٹے ago

جلدکی حفاظت کےلئے 5 گھریلو ٹوٹکے

sleeping time
صحت4 گھنٹے ago

وقت پر سونا اور بیدار ہونا اچھی صحت کےلئے موزوں

angelo methews
کھیل4 گھنٹے ago

ایشیا کپ میں ناقص کارکرگی:اینجلو میتھیوز کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

saleem malik
کھیل5 گھنٹے ago

بھارت سے شکست :سابق کپتان سلیم ملک نے ذمہ دار سرفراز کوقرار دیدیا

مقبول خبریں