Connect with us

ٹیکنا لوجی

98 فیصد نتائج غلط

Published

on

حال ہی میں چہرے کی شناخت یعنی فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کا خوب چرچا ہوا، لیکن یہ ٹیکنالوجی اتنی بھی درست نہیں اور لندن کی سب سے بڑی پولیس فورس کے زیر استعمال سافٹ ویئر کے نتائج مایوس کن نکلے۔ لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس سسٹم نے 104 الرٹس پروڈیوس کیے، جن میں سے بعد میں صرف 2 الرٹ درست نکلے، یعنی 98 فیصد نتائج غلط تھے۔ ان نتائج کی روشنی میں پولیس فورس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم فی الحال استعمال کے لیے فٹ نہیں ہے، کیوں کہ ان الرٹس کو دو بار چیک کیا گیا، جس کے بعد یہ نتائج سامنے آئے ہیں۔ فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں کے چہروں کو ایک ویڈیو فیڈ میں اسکین کیا جاتا ہے اور ان کا موازنہ پہلے سے ریفرنس لائبریری میں موجود یا واچ لسٹ میں شامل تصاویر سے کیا جاتا ہے۔ برطانیہ کے بائیومیٹرک کمشنر پروفیسر پال وائلز کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی فوری طور پر ضرورت تھی، تاہم انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سن کر حیرت نہیں ہوئی کہ اس کے نتائج ابھی درستگی کے بہت قریب نہیں ہیں اور واضح طور پر یہ ٹیکنالوجی ابھی استعمال کے قابل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ چین میں بھی اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے اور کامیاب آزمائش کے بعد اب جدید کیمروں کی مدد سے چوروں کو بھی پکڑنا شروع کردیا گیا۔ گزشتہ ماہ چین کے شہر نانچنگ جیانگشی میں ‘فیشل ریکگنیشن’ ٹیکنالوجی سے لیس کیمروں کی مدد سے کنسرٹ میں شرکت کرنے والے ایک چور کو گرفتار کیا گیا، 60 ہزار افراد کے مجمع میں جب اسے حراست میں لیا گیا تو وہ خود ہکا بکا رہ گیا۔ فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی سے لیس کیمروں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو استعمال کیا جاتا ہے، جو چہرے کو اسکین کر کے اس کی پہچان اور ذاتی معلومات فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

ٹیکنا لوجی

آبی حیات کو بچانے اور کچرے سے ایندھن بنانیوالی انوکھی کشتی

Zeeshan Ali

Published

on

oceansaviour

برطانیہ کے شہر ساؤتھ ایمپٹن کی ایک کمپنی نے سمندر صاف کرنے والی ایک انوکھی کشتی تیار کی ہے جو روزانہ ایک ٹن سمندری کچرا اپنے اندر جذب کرتی ہے، اسی کوڑے کو ایندھن میں بدل کر آگے بڑھتی ہے اور پلاسٹک کو انتہائی باریک پیس کر اسے ماحول دوست انداز میں تلف کرتی ہے۔

تین عرشوں والی اس کشتی کی لمبائی 70 میٹر ہے جسے ’اوشن سیویئر پروجیکٹ‘ یعنی سمندروں کا نجات دہندہ منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ پانی میں پلاسٹک سمیت ہر قسم کے کچرے کی تلاش، شناخت، جمع کرنے اور اسے ری سائیکل کرنے کا کام کرے گی۔ توقع ہے کہ یہ روزانہ کم ازکم ایک ٹن کچرا جمع کرسکے گی لیکن اس صلاحیت کو بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔

منصوبے سے وابستہ رچرڈ ڈبلیو رابرٹس کہتے ہیں کہ عالمی سمندروں میں اس وقت پلاسٹک کے پانچ ٹریلین ٹکڑے موجود ہیں اور انہیں مزید باریک ہونے سے قبل ہی جمع کرنا ضروری ہے۔ توقع ہے کہ یہ کشتی اس ضمن میں اہم کردار ادا کرے گی اور سمندری حیات اور خود انسان کےلیے وبال بننے والے پلاسٹک کو ختم کرنے میں مدد دے گی۔

کشتی کے اطراف بازو نما آلے لگائے گئے ہیں جو سمندر سے پلاسٹک جمع کرتے ہیں۔ پھر یہ پلاسٹک ایک متحرک بیلٹ سے آگے بڑھتے ہوئے نظام میں جاتا ہے جسے باریکی سے پیسا جاتا ہے۔ اس کے بعد پلاسٹک کا چ±ورا پلازما گیس سے جلاکر ماحول دوست انداز میں بھسم کردیا جاتا ہے۔ اس کے بعد کچرے کو پروسیس کرکے کشتی کے ایندھن میں بدلا جاتا ہے۔

کشتی میں عملے کے رہنے کی جگہ، تجربہ گاہ اور ہیلی پیڈ بھی ہے۔ تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ سمندر کو پلاسٹک سے نجات دلانے کےلیے ایسی ہزاروں کشتیاں درکار ہوں گی۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

سام سنگ زیادہ سستے سمارٹ فونز متعارف کرانے کیلئے تیار

Zeeshan Ali

Published

on

samsung mobile phone

سام سنگ نے اپنے بجٹ فون سیریز گلیکسی جے کو ختم کرکے اے سیریز کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاکہ اپنے مڈرینج فونز کو لوگوں کے لیے زیادہ پرکشش بناسکے۔

کورین ویب سائٹ کے مطابق گلیکسی جے سیریز کو ختم کرنے کا مقصد گلیکسی اے سیریز کو زیادہ توسیع دینا ہے تاکہ اس میں چند کم قیمت فونز کو شامل کیا جاسکے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سام سنگ گلیکسی ایم نامی سیریز متعارف کرانے پر بھی غور کررہی ہے جو کہ گلیکسی آن سیریز کی جگہ لے گی۔

گلیکسی ایم فونز بجٹ ڈیوائسز خریدنے والوں کو ذہن میں رکھ کر تیار کیے جائیں گے، یعنی ایسے فونز جو اس وقت چین کی اسمارٹ فونز کمپنیوں کی تیار کردہ ڈیوائسز کو ٹکر دے سکیں۔گلیکسی ایم کے فونز کی قیمتیں اتنی کم ہوں گی کہ وہ بھارت، پاکستان اور ایسے ہی دیگر ممالک میں اپنی چینی حریف کمپنیوں کا مقابلہ کرسکے گی

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

جرمنی میں ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرین کا افتتاح

Zeeshan Ali

Published

on

hydrogen train

جرمنی میں ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرین نے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں دنیا کی پہلی ماحول دوست ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ ہائیڈروجن سے چلنے والی فی الحال دو ٹرینوں کا کمرشل بنیادوں پر آپریشن شروع ہو گیا ہے۔ یہ ٹرینیں 60 میل کا سفر طے کریں گی۔

ہائیڈریل نامی یہ ٹرین بھی عام ٹرینوں کی طرح ہی کام کرتی ہے تاہم اسے ماحول دوست بنانے کے لیے ایسا سسٹم نصب کیا گیا ہے جو ہائیڈروجن اور آکسیجن کو ملا کر بجلی پیدا کرے گا اور اسی بجلی سے ٹرین کو چلایا جائے گا۔

ہائیڈرل ٹرین میں ہائیڈروجن سے بھرا ہوا ایک ٹینک 300 مسافروں کے ساتھ 500 میل تک کے سفر کے لیے کافی ہوگا۔ دنیا کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین کو تیار کرنے والی نجی کمپنی نے ماحول دوست ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی ٹرین کے اضافے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ٹرین بنانے والی کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ دو ٹرینیں تجرباتی بنیادوں پر چلائی ہیں اور مزید 14 ٹرینیں 2021 تک تیار ہو جائیں گی جو آلودگی پھیلانے اور ماحول کو تباہ کرنے والی ڈیزل سے چلنے والی ٹرینوں کا اختتام ثابت ہوں گی۔

واضح رہے کہ ڈیزل پر چلنے والی ٹرینیں ماحول کو شدید آلودہ کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے اور کم خرچ ٹرین سسٹم کے لیے ہائیڈرل ٹرین تیار کی گئی ہے جس کا اعلان گزشتہ برس کیا گیا تھا

Continue Reading
hamid mir
پاکستان14 گھنٹے ago

نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے حامد میر کا بڑا دعویٰ

chaudhry nisar and nawaz shrif
پاکستان14 گھنٹے ago

چوہدری نثار کا نواز شریف سے رابطہ

ishaq dar
پاکستان20 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا اپنے بارے میں بڑا فیصلہ

fawad chaudhary
پاکستان17 گھنٹے ago

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف کو دھمکی دے ڈالی

reham khan
شوبز21 گھنٹے ago

ایک اور مشکل

aleem khan
پاکستان14 گھنٹے ago

اپنا کام دکھانا شروع کر دیا

انٹرنیشنل20 گھنٹے ago

پاکستان کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

debt
پاکستان8 گھنٹے ago

50 ارب کے گردشی قرضے ادا کرنے کا فیصلہ

imran khan
پاکستان18 گھنٹے ago

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس؛ نوازشریف کی رہائی کے بعد لائحہ عمل پر غور

chiarabordi
شوبز20 گھنٹے ago

تنقید کرنے والوں کے منہ بند

nawaz shrif with haneef abbassi
پاکستان13 گھنٹے ago

حنیف عباسی کی نواز شریف کے ہمراہ تصویر ……..وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

bahishti derwazah
پاکستان12 گھنٹے ago

خاتون کے بہشتی دروازہ کھولنے پر انتظامیہ سراپا احتجاج

auction of Buffaloons
پاکستان23 گھنٹے ago

وزیراعظم ہاؤس میں موجود بھینسوں کی نیلامی کا نوٹس جاری

Sara Khan
شوبز11 گھنٹے ago

تصویر لینے پر فوٹو گرافر پر برس پڑیں

bilal and isma
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

بیوی قتل کرکے خودکشی کی کوشش

مقبول خبریں