Connect with us

ٹیکنا لوجی

سعودی خاتون پٹرولیم سائنس دان

Published

on

ریاض : ڈاکٹر عبیر العلیان مشرق وسطی میں Oil and Gas Woman of the Year کا ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔ گزشتہ برس انہیں یہ اعزاز توانائی کے شعبے میں گراں قدر کوششوں پر دیا گیا۔ انہوں نے دنیا میں تیل کی سب سے بڑی کمپنی سعودی ارامکو کے لیے کنوؤں کی کھدائی کے رساؤ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے جدّت کا حامل طریقہ پیش کیا۔
ڈاکٹر عبیر نے 2011ء میں ارامکو کمپنی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل وہ دمام یونیورسٹی میں تجزیاتی کیمیاء کی پروفیسر اور محقق کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔
العربیہ نیوز چینل کے پروگرام "هن” میں گفتگو کرتے ہوئے عبیر نے بتایا کہ "توانائی کا شعبہ میرے لیے بچپن سے ہی کشش کا حامل تھا۔ میرے والد تیل کے سیکٹر میں کام کرتے تھے۔ میرا خواب تھا کہ انٹرمیڈیٹ کرنے کے بعد میں تیل کے سیکٹر میں اسپیشلائزیشن کروں۔ تاہم مملکت میں اس میدان میں خواتین کے اسپیشلائزیشن کے مواقع نہ ہونے کے سبب میں نے اپنی دوسری پسند یعنی کیمیاء کے شعبے میں جانے کا فیصلہ کیا۔ البتہ مجھے یہ محسوس ہوا کہ اُس وقت میری جانب سے انجام دی گئی تمام تحقیق درازوں میں مقفل پڑی رہے گی۔ میں سعودی کیمیکل سوسائٹی کی رکن تھی جس میں سعودی ارامکو کے ملازمین بھی شامل تھے۔ لہذا میرے پاس موقع تھا کہ ان کے ساتھ رابطے میں رہوں اور پھر میں نے ارامکو میں ملازمت حاصل کر لی”۔
ڈاکٹر عبیر نے سعودی خواتین کے لیے اپنے پیغام کہا کہ "جب عورت کسی مرد کے مقابلے میں آتی ہے تو پھر اس مرد کو قائل کرنا مشکل ہو جاتا ہے بالخصوص اُن پیشوں میں جن کے بارے میں یہ معروف ہے کہ یہ مردوں کے لیے ہی ہیں۔ اگر آپ اپنے کام پر یقین رکھتی ہیں یا اس شعبے میں کام کی خواہش رکھتی ہیں تو فورا اسے انجام دے ڈالیے”۔
ڈاکٹر عبیر کے مطابق ماضی کے مقابلے میں سعودی خاتون کے لیے شعبوں میں تنوّع آیا ہے اور اب وہ ترقی کے سفر میں مرد کی شراکت دار بن چکی ہے۔

Advertisement

ٹیکنا لوجی

ایپل کے اب تک کے مہنگے ترین آئی فون فروخت کے لیے پیش

Zeeshan Ali

Published

on

i phone X

اسمارٹ موبائل بنانے والی امریکی کمپنی ‘ایپل’ کی جانب سے رواں ماہ 12 ستمبر کو نئے آئی فون ایکس ایس (10 ایس) اور آئی فون ایکس ایس میکس (10 ایس میکس) کو متعارف کرایا گیا تھا۔

تاہم اب انہیں دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔جہاں ان فونز کو ایپل کے سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے، وہیں انہیں ایپل کی تاریخ کے مہنگے ترین فون بھی کہا جا رہا ہے۔

یہ ایپل کے پہلے اسمارٹ فونز ہیں جن میں 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، ساتھ ہی یہ فون ایپل کے پہلے فونز ہیں جن میں ڈوئل سم سپورٹ اور گیگابٹ کلاس ایل ٹی ای سپورٹ دی گئی ہے جو کہ 5 جی ٹیکنالوجی کی جانب اس کمپنی کا پہلا قدم ہے۔

یعنی ان فونز میں ڈاو¿ن لوڈنگ اسپیڈ ایک گیگا بٹ فی سیکنڈ ہوگی، یعنی بہت تیز ڈاو¿ن لوڈ بلکہ ایک منٹ میں 7 جی بی کا ڈیٹا ڈاو¿ن لوڈ کرنا ممکن ہوگا تاہم اس کا انحصار انٹرنیٹ پرووائڈر سروس پر ہوگا۔

کمپنی نے ان فونز کے مختلف ماڈلز کو فروخت کے لیے پیش کیا ہے، جن کی قیمت بھی الگ الگ ہے۔

ان فونز میں 64 جی بی اسٹوریج والا فون 999 ڈالرز (ایک لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا، جب کہ 256 جی بی اسٹوریج والا ورڑن 1149 ڈالرز (ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) میں فروخت ہوگا۔

اسی طرح 512 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1349 ڈالرز (ایک لاکھ 66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

جہاں یہ فونز ایپل کے سب سے مہنگے ترین فونز ہیں، وہیں دنیا بھر کے لوگ ان فونز کو حاصل کرنے کے لیے بے تاب ہیں اور وہ صبح سے ہی فون کو خریدنے کے لیے دکانوں کے سامنے قطاروں میں نظر آئے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

نئے سیاروں کے کھوجی خلائی جہاز نے پہلا سیارہ دریافت کرلیا

Zeeshan Ali

Published

on

siyara

حال ہی میں نئے خلا میں بھیجے جانے والے ناسا کے ٹرانزٹک ایکسوپلانیٹ سروے سیٹلائٹ (ٹی ای ایس ایس) نے ماہرین کو حیران کرتے ایک نیا سیارہ دریافت کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ای ایس ایس کو اس سال اپریل میں خلا میں بھیجا گیا تھا جسے نظامِ شمسی سے ماورا نئے سیاروں کی تلاش کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ خلائی جہاز نے اپنی پہلی دریافت کی ہے جو زمین سے 60 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس سیارے کو پائی مینسی سی کا نام دیا گیا ہے جو اپنے ستارے پائی مینسیا کے گرد گھوم رہا ہے۔ اس طرح ٹی ای ایس ایس کی یہ پہلی کارکردگی ہے۔

ٹی ای ایس ایس پروگرام پر کام کرنے والی میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم ا?ئی ٹی) سے وابستہ ماہر چیلسی ہوانگ کہتی ہیں کہ ’ یہ پہلا جرمِ فلکی ہے جسے ہم دیکھ رہے ہیں اور یہ بات بہت خوش آئند ہیں۔‘

سیارہ اپنے ستارے کے گرد ایک چکر 6.27 میں پورا کرتا ہے اور ستارہ اتنا روشن ہے کہ شمالی نصف کرے (ناردرن ہیمیسفیئر) میں تاریک راتوں کو بھی آسانی نظر آسکتا ہے۔ اس سے پہلے ماہرین نے مشتری سے بھی دس گنا بڑے سیارے کو یہاں گھومتے ہوئے دریافت کیا تھا۔ لیکن پائی مینسی سی ہماری زمین سے دوگنا بڑا ہے۔

ٹی ایس ایس کو کچھ اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ ملکی وے میں موجود ہزاروں ستاروں کو دیکھتا ہے اور ان کے سامنے سے عبور کرنے والے سیاروں کی شناخت کرتا ہے۔ جہاں تک پائی مینسی سی کا سوال ہے تو اسی پہلے ٹی ای ایس ایس نےدیکھا تو دوسرے مرحلے میں زمینی دوربینوں سے بھی اس کی تصدیق کی گئی۔

پائی مینسیا سی کی فضا میں ہائیڈروجن اور ہیلیئم گیسیں موجود ہے۔ تاہم اس دریافت کے بعد ایک اور سیارہ دریافت کیا ہے جو زمین سے 49 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے لیکن پائی مینسی سی سے بہت چھوٹا ہے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

آبی حیات کو بچانے اور کچرے سے ایندھن بنانیوالی انوکھی کشتی

Zeeshan Ali

Published

on

oceansaviour

برطانیہ کے شہر ساؤتھ ایمپٹن کی ایک کمپنی نے سمندر صاف کرنے والی ایک انوکھی کشتی تیار کی ہے جو روزانہ ایک ٹن سمندری کچرا اپنے اندر جذب کرتی ہے، اسی کوڑے کو ایندھن میں بدل کر آگے بڑھتی ہے اور پلاسٹک کو انتہائی باریک پیس کر اسے ماحول دوست انداز میں تلف کرتی ہے۔

تین عرشوں والی اس کشتی کی لمبائی 70 میٹر ہے جسے ’اوشن سیویئر پروجیکٹ‘ یعنی سمندروں کا نجات دہندہ منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ پانی میں پلاسٹک سمیت ہر قسم کے کچرے کی تلاش، شناخت، جمع کرنے اور اسے ری سائیکل کرنے کا کام کرے گی۔ توقع ہے کہ یہ روزانہ کم ازکم ایک ٹن کچرا جمع کرسکے گی لیکن اس صلاحیت کو بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔

منصوبے سے وابستہ رچرڈ ڈبلیو رابرٹس کہتے ہیں کہ عالمی سمندروں میں اس وقت پلاسٹک کے پانچ ٹریلین ٹکڑے موجود ہیں اور انہیں مزید باریک ہونے سے قبل ہی جمع کرنا ضروری ہے۔ توقع ہے کہ یہ کشتی اس ضمن میں اہم کردار ادا کرے گی اور سمندری حیات اور خود انسان کےلیے وبال بننے والے پلاسٹک کو ختم کرنے میں مدد دے گی۔

کشتی کے اطراف بازو نما آلے لگائے گئے ہیں جو سمندر سے پلاسٹک جمع کرتے ہیں۔ پھر یہ پلاسٹک ایک متحرک بیلٹ سے آگے بڑھتے ہوئے نظام میں جاتا ہے جسے باریکی سے پیسا جاتا ہے۔ اس کے بعد پلاسٹک کا چ±ورا پلازما گیس سے جلاکر ماحول دوست انداز میں بھسم کردیا جاتا ہے۔ اس کے بعد کچرے کو پروسیس کرکے کشتی کے ایندھن میں بدلا جاتا ہے۔

کشتی میں عملے کے رہنے کی جگہ، تجربہ گاہ اور ہیلی پیڈ بھی ہے۔ تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ سمندر کو پلاسٹک سے نجات دلانے کےلیے ایسی ہزاروں کشتیاں درکار ہوں گی۔

Continue Reading
cylinder blast in house
پاکستان14 منٹ ago

تربت : سلنڈر دھماکے سے متعدد خواتین و بچے زخمی

shane warne
کھیل24 منٹ ago

کم عمر لڑکی کو نازیبا میسز بھیجے پر تنقید کا سامنا

FBR
پاکستان35 منٹ ago

نان فائلرز کو خریداری کی اجازت سے سرمایہ کاری بڑھے گی

tarai dai
انٹرنیشنل56 منٹ ago

61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

tax
پاکستان1 گھنٹہ ago

انجمن تاجران نے وِدہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ مسترد کر دیا

jam kamal
پاکستان2 گھنٹے ago

سیف سٹی پراجیکٹ پر جلد عملدرآمد ہوگا: جام کمال

i phone X
ٹیکنا لوجی2 گھنٹے ago

ایپل کے اب تک کے مہنگے ترین آئی فون فروخت کے لیے پیش

saudi women
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سعودی خاتون نے والد کے خلاف سرپرستی کا مقدمہ جیت لیا

falstin
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سپین کا یورپی یونین سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

indian forces attock on kashmir
کشمیر3 گھنٹے ago

قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا

banana
صحت3 گھنٹے ago

روزانہ ایک کیلا کھائیں …………مختلف بیماریوں سے بچیں

bilawal bhutto
پاکستان3 گھنٹے ago

تشدد اور دہشت گردی عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، بلاول بھٹو

pakistan team
کھیل3 گھنٹے ago

افغانستان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کو 258 رنز کا ہدف دیدیا

oranges
صحت3 گھنٹے ago

بڑھاپے میں نابینا پن سے بچانے والا پھل ’نارنجی‘

murad ali shah
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیر اعلیٰ سندھ کا پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کا حکم

مقبول خبریں