Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

ٹیکنا لوجی

119 ارب ڈالرکا نقصان

Published

on

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں فیس بک کو ایک ہی دن میں بد ترین خسارے کا سامنا کرنا پڑگیا اور ایک ہی دن میں فیس بک شیئرز کی قیمت 119 ارب ڈالر تک گر گئی جس کی وجہ سے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کےاثاثوں میں 16 ارب ڈالر تک کی کمی آگئی ہے۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کم از کم 16 بروکر کمپنیوں نے اپنے فیس بُک کے شیئرز کی قیمتوں کے ہدف میں کمی کر دی ہے۔19.6 فیصد کمی کے بعد فیس بُک کی مالیت 124 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں ہونے والی یہ سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ فیس بک انتظامیہ کو امریکا کے صدارتی الیکشن میں صارفین کا ڈیٹا استعمال ہونے کے انکشاف کے بعد سے مسلسل نقصان کا سامنا ہے۔

Advertisement

ٹیکنا لوجی

صارفین کیلئے خوشخبری۔۔۔ نیا آئی پیڈ اور میک کمپیوٹر تیار

Rashid Saeed

Published

on

apple ipades and make computer

مقبول ٹیکنالوجی کمپنی اپیل کی صارفین کے لیے ایک اور خوشخبری ، رواں ماہ میں نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی نے نیویارک کے شہریبروک لین میں 30 اکتوبر کو ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں ایپل اپنی چند نئی ڈیوائسز متعارف کروائے گا ان ڈیوائسزمیں آئی پیڈز اور میک کمپیوٹرز کو بھی پہلے سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا جائے گا جس میں اضافی فیچرز بھی دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے گزشتہ ماہ آئی فون ایکس ایس، آئی فون ایکس ایس میکس، آئی فون ایکس آر اور ایپل واچ سیریز 4 متعارف کیے تھے جن میں نت نئے فیچرز بھی شامل کیے تھے۔

اپیل کمپنی اس مرتبہ آئی پیڈ کے دو ورڑن پیش کرے گا جن میں ایک 11 انچ اور ریڈیزائن 12 انچ سے زیادہ متوقع ہیں۔ آئی پیڈز کے دونوں ورڑنز میں فیس آئی ڈی فیچر شامل ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹنگ پورٹ کے بجائے یو ایس بی سی پورٹ مہیا کیا جائے گا۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

ٹویٹر صارفین ہوجائیں ہوشیار، کمپنی نے بڑا اقدام اٹھالیا

Muhammad Luqman

Published

on

Twitter

گزشتہ ماہ سے اب تک ٹوئٹر کمپنی کی جانب سے پیغامات میں غیر اخلاقی زبان اور نامناسب الفاظ کے استعمال کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات جاری کردیئے ہیں، کمپنی کی جانب سے کئی مرتبہ صارفین کو خبردار بھی کیا جاچکا ہے اور اب ٹوئٹر نے ایک بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر نے گزشتہ روز اپنی بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا کہ جو صارفین پیغامات شیئر کرتے ہوئے نازیبا الفاظ کا استعمال کریں گے یا کسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غیر اخلاقی رویہ اختیار کریں گے، ان کی ٹوئٹس ہٹا دی جائیں گئیں۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ جب کسی ٹوئیٹ کے حوالے سے یہ تصدیق کرلی جائے گی کہ یہ نامناسب یا نفرت انگیز ہے تو اس صورت میں ٹوئیٹ پر ایک گرے رنگ کا باکس واضح کیا جائے گا، جس میں ا±س ٹوئیٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا پیغام ہوگا۔

ٹوئٹر کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی بھی پیغام شیئر کیا جائے گا تو وہ حذف ہوجائے گا، جس کے ساتھ درج پیغام میں واضح کیا جائے گا کہ ’یہ ٹوئیٹ اب دستیاب نہیں کیونکہ یہ ٹوئٹر قوانین کے خلاف ہے‘۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ کسی بھی صارف کی جانب سے اگر کسی دوسرے صارف کی ٹوئیٹ کو رپورٹ کیا جائے گا تو اس اصول کی خلاف ورزی کی بنیاد پر بھی ٹوئیٹ حذف کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ ٹوئیٹس حذف کرنے کا یہ عمل آج سے شروع ہوگیا ہے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

سروس معطل صارفین پریشان

Rashid Saeed

Published

on

youtube

ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن یوٹیوب کی سروس پاکستان سمیت دنیا بھر میں چند گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی ۔

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات سے صارفین کو یوٹیوب استعمال کرنے میں شدید دشواری کا سامنا تھا اور یوٹیوب ایپ کھولنے پر ’500 internal server error‘ کا پیغام موصول ہو رہا تھا جس کو اب یوٹیوب انتظامیہ نے دور کر دیا ہے۔

یوٹیوب کی سروس معطل ہونے پر صارفین نے ٹوئٹر پر اپنی شکایات کا اظہار کیا اور کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا ۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یوٹیوب کی سروس معطل ہونا کوئی عام بات نہیں اس سے ہمیں کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ 

دوسری جانب یوٹیوب نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے یوٹیوب، یوٹیوب ٹی وی اور یوٹیوب میوزک سروس معطل ہونے کی شکایت سے آگاہ کرنے پر صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں سروس معطلی کے بارے میں بروقت اطلاع دی جس پر ہم کام کر رہے ہیں۔ 

یوٹیوب نے سروس معطل ہونے پر اپنے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم اپنے صارفین کو تمام سہولیات مہیا کریں۔بعدازاں یوٹیوب کی سروس پاکستان سمیت دنیا بھر میں اب بحال ہوچکی ہے ۔

Continue Reading
Advertisement
usman buzdar
پاکستان24 گھنٹے ago

نومبر میں تبدیل۔۔۔ پی ٹی آئی حکومت کا بڑا فیصلہ

imran khan
پاکستان24 گھنٹے ago

سعودی عرب ڈالر دینے کو تیار اہم کردار کون ۔۔۔ بڑا انکشاف

muhammad abbas
کھیل23 گھنٹے ago

کامیابی اپنی بیٹی کے نام کرتا ہوں

sindh police
پاکستان22 گھنٹے ago

تبدیلی آ گئی ۔۔۔ سندھ پولیس1 ارب کی گاڑیاں خریدے گی

mathira
شوبز22 گھنٹے ago

روک سکوتو روک لو ’پرجوش‘۔۔۔ واپسی

metro bus
پاکستان22 گھنٹے ago

عوام کیلئے سہولت ختم۔۔۔ سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ مقرر

doctor in sindh
پاکستان24 گھنٹے ago

سندھ حکومت کاانوکھا فیصلہ۔۔۔ انسانی جانوں سے کھیلنے کی تیاری

foot ball match
کھیل18 گھنٹے ago

پریمیئر فٹ بال لیگ: پاکستان آرمی اور افغان کلب کی جیت

babar azam
کھیل23 گھنٹے ago

ٹیم کی منصوبہ بندی کے مطابق کھیلتا ہوں

artificial moon
انٹرنیشنل15 گھنٹے ago

چین کا حیران کن فیصلہ۔۔۔ مصنوعی چاند بنانے کا اعلان

gas
پاکستان15 گھنٹے ago

اوگرا کا ایک اور کارنامہ ۔۔۔ عوام پر گیس بم گرا دیا

faiz ul hassan chohan
پاکستان22 گھنٹے ago

ن لیگ والوں نے غنڈہ گردی کے سوا کچھ نہیں کیا

captain retired atta muhammad
شوبز19 گھنٹے ago

آرٹ ورک کی پاکستان میں پہلی بار نمائش قابل تعریف ہے

keerala mander
انٹرنیشنل18 گھنٹے ago

کیرالہ مندر میں خواتین کا داخلہ ‘ سیاسی بن گیا

prime minster meet with Qatari deligation
پاکستان15 گھنٹے ago

اہم ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں