Connect with us

ٹیکنا لوجی

مصنوعی آبشار

Published

on

مصنوعی آبشار

آپ نے سائنس فکشن فلموں میں مصنوعی آبشار دیکھے ہوں گے لیکن اب چینی ہنرمندوں نے ایک طویل عمارت پر دنیا کا سب سے بڑا مصنوعی آبشار قائم کیا ہے جو دیکھنے والوں کو حیران کرنے کے لیے کافی ہے۔
چین کے شہر گیوائی یانگ میں لائی بیان انٹرنیشنل پلازا کے ایک جانب اوپر سے پانی کو نیچے کی جانب بہا کر ایک آبشار بنائی گئی ہے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔ تعمیراتی ماہرین نے اس عمارت کو ٹیکنالوجی کا شاہکار قرار دیا ہے جس کی اونچائی 108 میٹر یا 354 فٹ ہے جب کہ آبشار کی بلندی 100 میٹر ہے۔ لوگوں نے پہلے عمارتی آبشار کو بلڈنگ میں پائپ پھٹنے کی وجہ قرار دیا اور اس کے بعد انہیں یقین آیا کہ یہ انسانوں کا بنایا ہوا سب سے بڑا مصنوعی آبشار ہے۔ آبشار کا پانی مسلسل عمارت میں گھومتا رہتا ہے۔ نیچے گرنے والا پانی زیرِ زمین پانی کے ٹینکوں میں جمع ہوتا ہے اور وہاں طاقتور واٹر پمپ اسے اوپر کی جانب بھیجتے ہیں اور وہاں سے پانی دوبارہ نیچے گرتا رہتا ہے۔

ٹیکنا لوجی

قدیم مصری نسخہ دریافت

Published

on

قدیم مصری نسخہ دریافت

ایک حنوط شدہ ممی کے تجزیے سے قدیم مصر کے اس اصل نسخے کا راز معلوم ہو گیا ہے جسے وہ نعشوں کو صحیح سلامت حالت میں محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کرتے تھے 3700-3500 قبل مسیح کی ایک ممی پر فورنزک کیمیائی ٹیسٹ کیے گئے جس سے سائنس دانوں کو نعشوں کو صحیح حالت میں محفوظ رکھنے کی ترکیب کے بارے میں پتہ چلا اور اس بات کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ اس ترکیب کو بہت پہلے اور بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا تھا۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

سیارہ دریافت

Published

on

سیارہ دریافت

ماہرین فلکیات نےکائنات کا گرم ترین سیارہ دریافت کیا ہے جو زمین سے 650 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔کائنات کے سب سے گرم سیارے سے متعلق تفصیلات بین الاقوامی سائنسی جریدے ’نیچر‘ میں شائع ہوئی ہیں، ماہرین نے اسے کسی ستارے اور سیارے کے درمیانی شے قرار دیا ہے اور اسے ’ای ایل ٹی نائن بی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا اوسط درجہ حرارت 3,770 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے، شدید گرمی کی وجہ سے یہ سیارہ اپنی رنگت تبدیل کرچکا ہے اور اس کی فضا میں بھاری دھاتوں کے ایٹم بکھرے ہوئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ای ایل ٹی نائن بی‘ 2016 کے آخر میں دریافت ہوا تھا اور اس پر تحقیق جاری تھی، اس پر فولاد اور ٹائٹانیئم جیسی بھاری دھاتیں موجود ہیں لیکن اتنی گرمی میں وہ بخاراتی شکل میں ایٹموں میں تبدیل ہوچکے ہیں کیونکہ اس قدر بلند درجہ حرارت پر دھاتیں پگھل کر بخارات بن چکی ہے اور اس کے ایٹم آزاد حالت میں گردش کررہے ہیں۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

وائی فائی سے بم کی نشاندہی

Published

on

وائی فائی سے بم کی نشاندہی

امریکا کے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ عام وائی فائی کی مدد سے عوامی مقامات پر اسلحے اور دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔
وائی فائی کے وائرلیس سگنلز کی مدد سے بیگوں کے اندر ایکس رے کی طرح دیکھ کر دہاتی اشیا کی پیمائش اور مائع اشیا کی مقدار ناپی جا سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ طریقہ کار 95 فیصد درست نتائج دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے ہوائی اڈوں میں نصب سکیورٹی آلات کا متبادل مل سکتا ہے۔ یہ کم قیمت وائی فائی آلہ دو یا تین اینٹینا پر مشتمل ہے اور اسے موجودہ وائی فائی نیٹ ورکس کی مدد سے چلایا جا سکتا ہے۔ اسے گھروں، کھیل کے میدانوں، پارکوں اور سکولوں اور دوسرے ایسے مقامات پر استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں سکیورٹی کے مسائل لاحق ہوتے ہیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں