Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

ٹیکنا لوجی

نیا فیچر متعارف

Rashid Saeed

Published

on

پاکستان میں خون کے عطیات میں اضافے کے لئے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے اپنا نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق پاکستان ان ممالک میں سے ہےجہاں صاف خون کی قلّت کا شدیدسامنا ہے ، ایسے مریض جو خون کی کمی یا اس سے متعلق کسی بیماری میں مبتلا ہیں ، انہیں وقت پڑنے پر پریشانی اٹھانی پرتی ہے۔ پاکستان میں نوجوانوں کی 70 فیصد آبادی کے باوجود صرف 10 فیصد آبادی کی جانب سے رضاکارانہ یا رجسٹرڈ ڈونرز کے طور پر خون عطیہ کیا جاتا ہے جبکہ 90 فیصد خون غیر محفوظ ذرائع یا خاندان سے ہی بھاگ دوڑ کر کےحاصل کیا جاتا ہے۔بعض اوقات مریض اور ان کے اہل خانہ اسپتالوں اور بلڈ بینک سے ملنے والے صاف خون کے بدلے خون کے عطیات ڈھونڈھنے کے پابند ہوتے ہیں۔ ایمرجنسی کی صورتحال کے پیش نظر بہت سے لوگ فیس بک پر اپنے نیٹ ورک سے مدد حاصل کرتے ہیں۔پاکستان میں ہر ماہ فیس بک پر خون کے عطیات کے لئے ہزاروں پوسٹس کی جاتی ہیں اور خون کے عطیات والے گروپس میں ایک لاکھ سے زائد افراد موجود ہیں۔ فیس بک یہاں خون کے عطیات کو زیادہ موثر انداز سے لوگوں اور اداروں تک پہنچانے کے لئے مختلف طریقوں سے ان کی مدد کرسکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ٹیکنا لوجی

صارفین کے لیے بُری خبر ۔۔۔ ہیکرز ان ایکشن

Rashid Saeed

Published

on

facebook

فیس بک کے صارفین کے لیے بُری خبر آ گئی، ہیکرز نے 3 کروڑ سے زائد یوزر کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری کر لیا، انتظامیہ پریشانی میں مبتلا ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کمپنی نے صارفین کا ڈیٹا کی اتنی بڑی چوری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 4کروڑ اکاؤنٹس ایسے ہیں جن کا تفصیلی ڈیٹا چوری کیا گیا ہے اس ڈیٹا میں صارفین کا آبائی علاقہ، تاریخ پیدائش اور 15 حالیہ ترین سرچ کی جانے والی ویب سائٹس وغیرہ شامل ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فیس بک مالک کا کہنا ہے کہ سائبر حملہ کرنے والا شخص یا گروہ نامعلوم ہیں اور ایف بی آئی اس ہیکنگ کی تفتیش کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف فیس بک حکام کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے نے فیس بک کو اس حوالے سے مزید بات کرنے سے منع کر دیا ہے۔

چند روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ ہیکرز نے فیس بک کی ‘لاگ ان’ ’کیز‘ ‘ چوری کر لی تھی جس کی وجہ سے تقریباً 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا ہے لیکن یہ کارروائی ہونے کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ متاثرہ صارفین کی تعداد 3 کروڑ ہے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

صارفین کے لیے اچھی خبر ،واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی

Muhammad Luqman

Published

on

whatsapp

واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ میسجنگ ایپلیکیشن نے اپنے ڈیلیٹ فار ایوری ون’ فیچر میں بڑی تبدیلی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واٹس ایپ نے یہ فیچر گزشتہ برس متعارف کرایا تھا، جس کے ذریعے ابتدا میں صارفین ا±ن پیغامات کو 7 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے تھے، جو غلطی سے سینڈ ہوگئے ہوں، بعدازاں ان پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ ایک گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز تک بڑھا دیا گیا تھا۔

ویب بیٹا انفو کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق اب صارفین اپنے میسجز بھیجے جانے کے 13 گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز بعد انہیں ڈیلیٹ نہیں کرسکیں گے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی نے کوئی پیغام بھیجنے کے بعد ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ کا آپشن استعمال کیا ہے، لیکن پیغام وصول کرنے والے کو فون سوئچ آف ہونے یا کسی بھی وجہ سے 13 گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز کے اندر میسجز منسوخی کی درخواست نہیں ملی تو وہ پیغام ڈیلیٹ نہیں ہوسکے گا۔

دوسری جانب واٹس ایپ آئندہ آنے والے دنوں میں اسٹیکرز اپ ڈیٹ کے حوالے سے بھی کام کر رہا ہے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

ایک سیکنڈ میں 10 ٹریلین فی سیکنڈ کی شرح سے ویڈیو بنائیں

Published

on

Tcup camera

دنیا کا تیز رفتار کیمرا ایک سیکنڈ میں 10 ٹریلین فی سیکنڈ کی شرح سے ویڈیو بناسکتا ہے جو پھیلتی ہوئی روشنی کو بھی سلوموشن موڈ میں دکھائے گا۔

قبل ازیں ہزاروں فریم فی سیکنڈ پر ویڈیو بنانے والے کیمرے بنائے گئے ہیں جنہیں جدید ترین قرار دیا گیا تھا لیکن اس بار کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور کینیڈا کے سائنسی ادارے آئی این آر ایس  کا تیار کردہ تیز رفتار ترین کیمرا اتنا حساس ہے کہ وہ روشنی اور مادے کے درمیان نینو پیمانے تک بھی ری ایکشن نوٹ کرسکتا ہے۔

گزشتہ برس سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نے پانچ ٹریلین فریم فی سیکنڈ والے کیمرے بنانے کا اعلان کیا تھا اور اب یہ ریکارڈ دگنی شرح سے ٹوٹا ہے۔ اس کیمرے کے عمل کو ماہرین نے الٹرا فاسٹ فوٹو گرافی کا نام دیا ہے۔ اس صلاحیت کے باوجود بھی یہ تیز رفتار لیزر جھماکوں کے اندر نہیں جھانک سکتی کیونکہ یہ عمل فیمٹو سیکنڈز کی سطح پر ہوتا ہے۔

اس کے لیے ماہرین نے فیمٹو سیکنڈ سٹریک کیمرا اور ایک ساکت کیمرے کو استعمال کیا ہے اور ڈیٹا رینڈرنگ کے لیے ایک عمل آزمایا ہے جسے ریڈون ٹرانسفارمیشن کا نام دیا گیا ہے۔ فیمٹو سیکنڈ سٹریک کیمرے سے تصویر کے معیار پر فرق پڑرہا تھا لیکن ایک اور ساکت کیمرے سے تصویر کشی کا عمل بہتر ہوگیا۔ اس طرح کئی ٹریلین فریمز فی سیکنڈ کی بہترین تصاویر حاصل کی گئیں۔

ان کیمروں سے کیمیا اور فزکس کی دنیا میں رونما ہونے والے ان واقعات کی تفصیلات کو مقید کیا جاسکے گا جو ایک سیکنڈ کے بھی بہت کم حصے میں رونما ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ ٹی کپ کیمرا ایک روشنی کے پھیلاؤ کو بھی سلوموشن میں دکھا سکتا ہے۔

Continue Reading
Advertisement
nab
پاکستان2 گھنٹے ago

این ایچ اے کرپشن کیس، سابق اسسٹنٹ ٹریژری آفیسر گرفتار

facebook
ٹیکنا لوجی2 گھنٹے ago

صارفین کے لیے بُری خبر ۔۔۔ ہیکرز ان ایکشن

sheihk rasheed
پاکستان2 گھنٹے ago

ملک لوٹنے والے اپنا احتساب کیسے کر سکتے ہیں

Nawajit Singh Siddhu
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

دلیرانہ بیان۔۔۔ انتہا پسند ہندو جل گئے

imran khan
پاکستان2 گھنٹے ago

ضمنی انتخابات کو شفاف و غیر جانبدارانہ قرار دے دیا

Humayun Akhtar Khan
پاکستان4 گھنٹے ago

ضمنی انتخابات میں شکست‘ پارٹی کیخلاف بول پڑے

shahbaz sharif
پاکستان5 گھنٹے ago

نیب تحقیقات، متعدد سوالات پر لاعلمی کا اظہار

parliament house of pakistan
پاکستان5 گھنٹے ago

دھاندلی تحقیقات، 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

Chinese Foreign Minister Llo Kong
انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

پاکستانی معاشی بحران‘ امریکی مؤقف مسترد

shah mehmood qurashi and khusroo bhaktiar
پاکستان6 گھنٹے ago

صوبہ جنوبی پنجاب معاملہ: کابینہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

faisal woda
پاکستان7 گھنٹے ago

پانی کی تقسیم بہتر نہ ہوئی تو والو ٹائٹ کرنے آتے ہیں

uras mubarik
پاکستان7 گھنٹے ago

خواجگان تونسہ کا سالانہ عرس آج سے شروع

president doctor arif alvi
پاکستان7 گھنٹے ago

خسرہ سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز

bank account
پاکستان8 گھنٹے ago

انوکھا فراڈ۔۔۔ مردہ شخص کے نام پر 4 بینک اکاؤنٹس

voting
پاکستان9 گھنٹے ago

خواتین کے ووٹوں کی شرح کم، الیکشن کمیشن کا نوٹس

مقبول خبریں