Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

ٹیکنا لوجی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی طالبہ کا اعزاز

anees akhtar

Published

on

qurra tul ayn nadeem

سعودی عرب میں پی ایچ ڈی کرنے والی پاکستانی طالبہ نے وائر لیس سسٹم میں بہتری کے لئے کام پر اہم ایوارڈ حاصل کرلیا۔

کنگ عبد اللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کی پی ایچ ڈی کی طالبہ قر ةالعین ندیم نےمارکونی سوسائٹی پال بیرن ینگ اسکالر ایوارڈ ، ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی میں اپنے کام پر حاصل کیا۔

انہوں نے ایل ٹی ای اور فائیو جی ٹیکنا لوجی میں بہتری پر تحقیق کی، ان کی تحقیق ’فل ڈائمینشن میسو ملٹی پل ان پٹ ملٹی پل آﺅٹ پٹ‘ موجودہ وائرلیس کمیونیکیشن سسٹمز سے بہت درجے بہتر ہے۔

مارکونی سوسائٹی 1974 میں ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹر نیٹ میں بہتری کی تحقیق کے لئے قائم کی گئی تھی۔ قرة العین کنگ عبد اللہ یونیورسٹی ا?ف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کے کمپیوٹرالیکٹریکل اینڈ میتھ میٹیکل سائنس ایند انجینئرنگ ڈویڑن میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔

ٹیکنا لوجی

خونی چاند کے خوبصورت اوردلفریب نظارے

anees akhtar

Published

on

blod moon

خونی چاند طلوع ہوا جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں گرفتار کرلیا۔ خونی چاند کل شب 1 گھنٹہ 2 منٹ تک آسمان پر موجود رہا۔

ایک مکمل چاند گرہن اس وقت رونما ہوتا ہے جب زمین اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے کچھ وقت کے لیے سورج اور چاند کے درمیان حائل ہوجاتی ہے۔

زمین کا جو سایہ چاند پر پڑتا ہے فلکیاتی اصطلاح میں اسے ’امبرا‘ کہا جاتا ہے۔ اسی کے باعث گرہن کے دوران بعض اوقات چاند سرخی مائل، اورنج یا خونی دکھائی دیتا ہے اور مکمل گرہن کے وقت بھی چاند پوری طرح نظروں سے اوجھل نہیں ہوتا۔

فلکیات کی اصطلاح میں اسے بلڈ مون کہا جاتا ہے۔

گزشتہ سال 31 جنوری 2018 کی شب کو جو سرخی مائل چاند دنیا بھر میں دیکھا گیا تھا وہ اس حوالے سے منفرد تھا کہ اس روز سپر مون بھی تھا۔

گزشتہ رات ہونے والے چاند گرہن کی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں گرہن کے دوران چاند کا رنگ کچھ دیر کے لیے نارنجی یا سرخی مائل دہکتا ہوا نظر آیا، اس لیے اسے سپر بلڈ وولف مون کا نام دیا گیا۔

پاکستان سمیت ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں رہنے والے افراد اس گرہن کا نظارہ کرنے سے محروم رہے کیونکہ اس وقت یہاں علی الصبح کا وقت تھا۔ مگر شمالی یورپ، شمالی و جنوبی امریکا، اور شمال مغربی افریقہ کے ساحلوں پر یہ سپر بلڈ مون واضح طور پر دیکھا گیا۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

ایئر فون جزوی یا مکمل بہرے پن کا باعث

anees akhtar

Published

on

ear phone

ایئر فون کے ذریعے بلند آواز میں طویل عرصے تک موسیقی سننا جزوی یا مکمل طور پر بہرا بنا سکتا ہے علاوہ ازیں اس سے کانوں میں درد اور خارش کی شکایت بھی محسوس ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کان کی تکلیف میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب بھی ہم ایئر فون کے ساتھ یا بغیر ایئر فون کے بہت تیز آواز سنتے ہیں تو ہمارے ایئر ڈرمز وائبریٹ ہوتے ہیں۔ یہ وائبریشن ہمارے کان کے اندرونی حصے تک جاتی ہے اور مائع سے بھرے ہوئے ایک چیمبر تک پہنچتی ہے۔

اس چیمبر میں ہزاروں ننھے ننھے بال موجود ہوتے ہیں جو وائبریشن کے ساتھ حرکت کرتے ہیں۔ بہت تیز آواز کی صورت میں یہ بال بالکل مڑ جاتے ہیں جس سے عارضی طور پر سننے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ اگر تیز آواز مسلسل کانوں تک پہنچتی رہے تو انسان مکمل طور پر بہرے پن کا شکار ہو سکتا ہے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

افواہوں کی روک تھام کیلئے واٹس ایپ کی نئی پابندی

anees akhtar

Published

on

apps

پیغام رسانی کے مقوبل ایپ ‘واٹس ایپ’ نے افواہوں کی روک تھام کے لیے اپنے صارفین پر ایک نئی پابندی عائد کر دی ہے۔

آج کی دنیا میں پیغام رسانی میں آسانی کے باعث افواہوں پر قابو رکھنا انتہا ئی مشکل کام ثابت ہو رہا ہے۔پیغام رسانی کے مقبول ترین پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اسی مشکل پر قابو پانے کے لیے یہ پابندی عائد کردی ہے کہ صارف ایک پیغام پانچ لوگوں یا گروپس سے زائد میں فارورڈ یعنی آگے نہیں بھیج سکتا۔

صارفین کو 5 لوگوں سے زائد لوگوں کو پیغامات بھیجنے کے لیے پیغام کو کاپی کر کے ایک ایک نمبر پر بھیجنا ہوگا۔

واٹس ایپ کے ترجمان کے مطابق یہ پابندی واٹس ایپ کی جانب سے دنیا بھر میں ان کے پلیٹ فارم سے افواہوں کی روک تھام کے لیے عائد کی گئی۔

واٹس ایپ کے ترجمان کے مطابق فارورڈڈ پیغامات کی تعداد کی حد طے کرنے کے بعد سے دنیا بھر میں آگے بھیجے جانے والے پیغامات کی تعداد میں خاطر خواہ کمی نظر آئی ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ پر صارف ایک وقت میں 20 لوگوں کو میسج فارورڈ کرسکتا تھا۔

یہ پابندی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واٹس ایپ اور فیس بک کی دیگر سروسز افواہوں اور پروپیگینڈا پھیلانے کی الزامات کے زد میں ہیں۔

واٹس ایپ نے اسی پالیسی کے تحت انڈیا میں یہی پابندی 6 ماہ پہلے لگائی تھی۔

Continue Reading
Advertisement
Lindsey Graham and army chief gernal qamer jawad bajwa
پاکستان22 گھنٹے ago

امریکا کوپاکستان میں بڑے آپریشن کی اجازت

hamid mir
پاکستان16 گھنٹے ago

حامد میر کا عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ

amam ul haq
کھیل20 گھنٹے ago

تنقید کا شکارامام الحق عالمی ریکارڈ بنانے کے قریب

imran khan
پاکستان22 گھنٹے ago

وزیراعظم عمران خان کیخلاف قتل کا مقدمہ ۔۔۔ بریکنگ نیوز

sardar usman buzdar
پاکستان22 گھنٹے ago

کسی کواٹھاکر پھانسی نہیں لگاسکتا، وزیراعلیٰ پنجاب

mujeeb shami
پاکستان16 گھنٹے ago

سی ٹی ڈی کے موقف میں تضاد آچکا: مجیب الرحمان شامی

karrena
شوبز21 گھنٹے ago

راھول گاندھی نے کرینہ کپورکوالیکشن لڑنے کی پیشکش کردی

imran khan
پاکستان17 گھنٹے ago

ایک مشکل فیصلہ وزیراعظم عمران خان کا منتظر

ali m khan
پاکستان19 گھنٹے ago

سانحہ ساہیوال،علی محمد خان نے شہبازشریف کی تائید کردی

nwaz shreef
پاکستان2 گھنٹے ago

نوازشریف کی ایکوکارڈیوگرافی کرنیکا امکان

apps
ٹیکنا لوجی17 گھنٹے ago

افواہوں کی روک تھام کیلئے واٹس ایپ کی نئی پابندی

The tragedy of sahiwal
پاکستان20 گھنٹے ago

سانحہ ساہیوال کی ابتدائی تفتیش مکمل،حیرت انگیزانکشاف

excersize4
صحت23 گھنٹے ago

سردیوں میں ورزش کرنا زیادہ فائدہ مند

bhai zeashan
پاکستان20 گھنٹے ago

مقتول ذیشان کے بھائی کا دل ہلا دینے والا انکشاف

nwaz shreef
پاکستان17 گھنٹے ago

نوازشریف کوہسپتال منتقل کرنے پرتشویش

imran khan in qatar
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے اقتصادی تعاون پربات چیت

total dhamal
ویڈیو21 گھنٹے ago

تفریح سے بھرپور فلم ‘ ٹوٹل دھمال’ کا ٹریلر ریلیز

kangna ranuwat
ویڈیو22 گھنٹے ago

کنگنا رناوت نے ریمپ پرجلوے دکھا کرمیلہ لوٹ لیا

parking closed
ویڈیو2 دن ago

فلم”پارکنگ کلوزڈ” کا ٹریلر جاری کردیا گیا

niha saharma1
شوبز2 دن ago

نہا شرما کوایک بار پھرعمران ہاشمی کی ضرورت

jhanvi kapoor
شوبز3 دن ago

سری دیوی پرفلم؛ جھانوی کپورسوال پر غمزدہ

alitta batel angles
ویڈیو3 دن ago

سائنس فکشن فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کا نیاٹریلر

salman khan
شوبز3 دن ago

سلمان خان پاکستان میں موجود؟ ویڈیو وائرل

lady gaga1
شوبز5 دن ago

لیڈی گا گا نے مداحوں سے معافی مانگ لی

spider man
ویڈیو5 دن ago

یورپ کی خطرناک طاقتوں سے لڑتا ’اسپائیڈر مین‘

hum chaar
ویڈیو5 دن ago

دوستی پر مبنی فلم ’ہم چار‘ کا ٹریلر ریلیز

uri movie poster
شوبز6 دن ago

بھارت پاکستان دشمنی سے باز نا آسکا ؛کمزوریاں فلموں سے چھپانے لگا

bharat
ویڈیو6 دن ago

سلمان خان کی "بھارت” کی دھواں دھار جھلک

ek ladki ko dekha
شوبز7 دن ago

سونم کپورکا انیل کپورکے ساتھ "گُڑ نالوں عشق مٹھا "پرڈانس

bangalo
ویڈیو7 دن ago

سری دیوی کی زندگی پر بننے والی فلم بنگالو” ٹریلرکی دھوم”

مقبول خبریں