Connect with us

ٹیکنا لوجی

جاسوسی کےلئے مولر مائیک ایجاد

Zeeshan Ali

Published

on

mooler mike

دانتوں کے اندر نصب ہوکر گفتگو کو ممکن بنانے والا انقلابی مائیک

امریکی محکمہ دفاع نے ایک کمپنی سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد دانتوں کے اندر مخصوص مائیک نصب کرکے دوسروں سے دو طرفہ رابطہ کرنا ممکن ہوگا۔

سال 2010ءمیں سونیٹس ٹیکنالوجیز نے ایک آلہ سماعت بنایا تھا جسے ساؤنڈ بائٹ کا نام دیا گیا تھا۔ اس میں کان کے پیچھے مائیکروفون لگایا گیا تھا اور دانتوں کے اندر ایک سینسر رکھا گیا تھا۔ دانتوں کی تھرتھراہٹ کان کے اندر سے ہوتی ہوئی اسے آواز یا گفتگو میں تبدیل کیا کرتی تھی۔ اس مائیک کو ’مولر مائیک‘ کا نام دیا گیا تھا۔

امریکی محکمہ دفاع نے اس ایجاد کو وسیع پیمانے پر استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کے لیے نہ صرف کروڑوں ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے بلکہ اس کے بعض ماڈلز بھی زیرِ استعمال ہیں۔ خیال ہے کہ اس طرح فوجیوں کو مختلف میدانوں میں تاروں اور ہیڈ فونز سے نجات مل جائے گی۔

اس ایجاد کو گزشتہ برس ہاروے نامی سمندری طوفان میں آزمایا گیا تھا اور اب بھی کیلی فورنیا کے موفے فیلڈ میں اس پر تجربات کیے جارہے ہیں۔ یہ نظام آواز کے ارتعاشات کو کان کی ہڈی کے اندر بھیجتا ہے جس کے لیے دانت کے اندر ایک چھوٹا اور واٹر پروف ماو¿تھ پیس لگایا جاتا ہے۔

اس ایجاد کی وجہ سے سماعت پر بیرونی شور کا کوئی اثر نہیں ہوتا اور ماؤتھ پیس سماعت کا ایک نیا راستہ دکھاتا ہے۔ اسے ریڈیو سے جوڑ کر نیئر فیلڈ کمیونی کیشن کے تحت دوسرے شخص سے بات کی جاسکتی ہے۔ اس طرح پانی کے اندر، ہیلی کاپٹر میں اور دیگر مشکل حالات میں کسی دوسرے کو خبردار کیے بغیر ایک فوجی دوسرے سے رابطہ کرسکتا ہے۔

دوسری جانب کارخانوں، شور والے علاقوں اور جاسوسی کے لیے بھی مولر مائیک ایک بہترین ایجاد ہے۔

Advertisement

ٹیکنا لوجی

سام سنگ زیادہ سستے سمارٹ فونز متعارف کرانے کیلئے تیار

Zeeshan Ali

Published

on

samsung mobile phone

سام سنگ نے اپنے بجٹ فون سیریز گلیکسی جے کو ختم کرکے اے سیریز کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاکہ اپنے مڈرینج فونز کو لوگوں کے لیے زیادہ پرکشش بناسکے۔

کورین ویب سائٹ کے مطابق گلیکسی جے سیریز کو ختم کرنے کا مقصد گلیکسی اے سیریز کو زیادہ توسیع دینا ہے تاکہ اس میں چند کم قیمت فونز کو شامل کیا جاسکے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سام سنگ گلیکسی ایم نامی سیریز متعارف کرانے پر بھی غور کررہی ہے جو کہ گلیکسی آن سیریز کی جگہ لے گی۔

گلیکسی ایم فونز بجٹ ڈیوائسز خریدنے والوں کو ذہن میں رکھ کر تیار کیے جائیں گے، یعنی ایسے فونز جو اس وقت چین کی اسمارٹ فونز کمپنیوں کی تیار کردہ ڈیوائسز کو ٹکر دے سکیں۔گلیکسی ایم کے فونز کی قیمتیں اتنی کم ہوں گی کہ وہ بھارت، پاکستان اور ایسے ہی دیگر ممالک میں اپنی چینی حریف کمپنیوں کا مقابلہ کرسکے گی

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

جرمنی میں ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرین کا افتتاح

Zeeshan Ali

Published

on

hydrogen train

جرمنی میں ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرین نے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں دنیا کی پہلی ماحول دوست ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ ہائیڈروجن سے چلنے والی فی الحال دو ٹرینوں کا کمرشل بنیادوں پر آپریشن شروع ہو گیا ہے۔ یہ ٹرینیں 60 میل کا سفر طے کریں گی۔

ہائیڈریل نامی یہ ٹرین بھی عام ٹرینوں کی طرح ہی کام کرتی ہے تاہم اسے ماحول دوست بنانے کے لیے ایسا سسٹم نصب کیا گیا ہے جو ہائیڈروجن اور آکسیجن کو ملا کر بجلی پیدا کرے گا اور اسی بجلی سے ٹرین کو چلایا جائے گا۔

ہائیڈرل ٹرین میں ہائیڈروجن سے بھرا ہوا ایک ٹینک 300 مسافروں کے ساتھ 500 میل تک کے سفر کے لیے کافی ہوگا۔ دنیا کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین کو تیار کرنے والی نجی کمپنی نے ماحول دوست ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی ٹرین کے اضافے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ٹرین بنانے والی کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ دو ٹرینیں تجرباتی بنیادوں پر چلائی ہیں اور مزید 14 ٹرینیں 2021 تک تیار ہو جائیں گی جو آلودگی پھیلانے اور ماحول کو تباہ کرنے والی ڈیزل سے چلنے والی ٹرینوں کا اختتام ثابت ہوں گی۔

واضح رہے کہ ڈیزل پر چلنے والی ٹرینیں ماحول کو شدید آلودہ کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے اور کم خرچ ٹرین سسٹم کے لیے ہائیڈرل ٹرین تیار کی گئی ہے جس کا اعلان گزشتہ برس کیا گیا تھا

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

چاند کی پرائیویٹ سیر اب خواب نہیں حقیقت

Zeeshan Ali

Published

on

space ex

 چاند کی پرائیویٹ سیر اب خواب نہیں حقیقت ،امریکی ایرو اسپیس مینوفیکچر کمپنی ‘اسپیس ایکس’ نے چاند کی سیر پر جانے والے اپنے پہلے پرائیویٹ سیاح کے نام کا اعلان کردیا۔

سپیس ایکس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا کہ جاپانی ارب پتی، فیشن ماہر اور آرٹ کیوریٹر یوساکا مائے زاوا وہ خوش نصیب ہیں جو 2023 میں چاند کی سیر کو جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسپیس ایکس نے 14 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ ‘کمپنی نے ایک پرائیویٹ مسافر سے معاہدہ کیا ہے، جو بی ایف راکٹ میں چاند کے گرد سیر کرے گا’۔

سپیس ایکس کے مطابق اب تک صرف 24 انسان چاند پر جاسکے ہیں اور 1972 کے اپولو مشن کے بعد سے کسی نے بھی چاند کا سفر نہیں کیا۔

Continue Reading
pakistan international air line
پاکستان2 منٹ ago

پی آئی اے کی نا اہلی، مسافروں کو 10 گھنٹے کاطویل انتظار

Afghan refugees
پاکستان23 منٹ ago

9 محرم الحرام ‘افغان مہاجرین کی پشاور میں داخلے پر پابندی

meera
شوبز25 منٹ ago

بے روزگار اداکارہ کونئی جاب مل گئی

sarmad khoosat
شوبز34 منٹ ago

سزائے موت کے قیدی کا کردار

south korean president
انٹرنیشنل40 منٹ ago

جنوبی کوریا کے صدر ماؤنٹ پیکٹو پہنچ گئے

financial services agency
انٹرنیشنل49 منٹ ago

ہیکرز کا ایک اور کارنامہ ۔۔۔ 7 ارب 40 کروڑ چرا لئے

navy chief admerial zafar mehmood abbasi
پاکستان1 گھنٹہ ago

امریکا میں منعقدہ 23ویں عالمی سی پاور سمپوزیم میں شرکت

facebook
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

فیس بک جعلی خبروں کو روکنے کیلئے ان ایکشن، وار روم قائم

auction of Buffaloons
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم ہاؤس میں موجود بھینسوں کی نیلامی کا نوٹس جاری

yousaf khan
شوبز2 گھنٹے ago

نو سال گزرگئے

imran khan
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم کی آج دورہ سعودی عرب سے وطن واپسی متوقع

bangladash and afganistan
کھیل2 گھنٹے ago

ایشیا کپ: بنگلادیش اور افغانستان آج آمنے سامنے

driving
انٹرنیشنل8 گھنٹے ago

خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والے نئے سکول قائم کرنے کا عندیہ

D R C
کھیل8 گھنٹے ago

سیزن کے افتتاحی میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی نمائندگی سے محروم

flood
انٹرنیشنل9 گھنٹے ago

نائیجیریا: سیلاب کی زد میں آکر 100 سے زائد افراد ہلاک

mariyam nawaz
پاکستان16 گھنٹے ago

مریم نواز نے رہائی کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا

shahbaz shrif
پاکستان19 گھنٹے ago

شہباز شریف کی والدہ کو خوشخبری

nawaz shrif
پاکستان15 گھنٹے ago

رہائی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز کی تازہ ترین تصاویر سامنے آ گئیں

mariyam orang zaib
پاکستان17 گھنٹے ago

مریم اورنگزیب جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں …….. رو پڑیں

bilawal
پاکستان13 گھنٹے ago

بیگم کلثوم نواز کا انتقال شریف خاندان کیلئے ریلیف ہے: بلاول بھٹو

sardar atiq
کشمیر13 گھنٹے ago

شریف خاندان کی رہائی کے پیچھے این آر او ہے:عتیق احمد خان

nawaz shrif
پاکستان18 گھنٹے ago

مجھے یقین تھا اللہ تعالیٰ مجھے انصاف دے گا:نواز شریف

faisal javed
پاکستان21 گھنٹے ago

نواز ، مریم اور صفدر کا اصل ٹھکانہ اڈیالہ جیل

nawaz maryiam and safdar
پاکستان18 گھنٹے ago

مشکل گھڑیاں ختم …….. اڈیالہ جیل سے رہا

ahsan, shahbaz and khwaja asif
پاکستان20 گھنٹے ago

نواز شریف کو سزاء دینا عمران کےلئے جیت کی راہ ہموار کرنا تھا :احسن اقبال

national accountability beauru
پاکستان19 گھنٹے ago

نیب کا نواز شریف کی سزا معطلی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

Prime Minister imran khan interview
پاکستان14 گھنٹے ago

پاکستان سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا: عمران خان

police crack down
پاکستان11 گھنٹے ago

پولیس کی کارروائی، شراب کا کنٹینر برآمد، ٹرک ڈرائیور گرفتار

peoples party
پاکستان18 گھنٹے ago

پیپلز پارٹی نے نواز شریف اور دیگر کی سزا معطلی کو خوش آئند قرار دے دیا

k-Electric company
پاکستان17 گھنٹے ago

کے الیکٹرک اورکرنٹ لگنے سے معذوربچے کے اہل خانہ میں سمجھوتہ

مقبول خبریں