Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

ٹیکنا لوجی

ڈیٹا ہیک ہونے پر بند کرنے کا فیصلہ

Rashid Saeed

Published

on

Google plus

گوگل نے سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ گوگل پلس کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک گوگل پلس کی بندش کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گوگل پلس کو سات سال قبل فیس بک کا مقابلہ کرنے کے لیے 28 جون 2011 میں لانچ کیا گیا تھا تاہم اس کا استعمال نہ ہونے کے برابر رہ گیا تھا۔ تاہم اب گوگل کی جانب سے گوگل پلس کو صارفین کے لیے مکمل طور پر بند کیا جا رہا ہے۔

گوگل کی جانب سے گوگل پلس کے بند کیے جانے کے حوالے سے جاری بیان میں اعتراف کیا گیا ہے کہ گوگل پلس صارفین کا ڈیٹا بڑے پیمانے پر ہیک کرلیا گیا تھا۔ یہاں تک کے صارفین کے ان باکس تک ہیکرز نے رسائی حاصل کرلی تھی۔ ہیکرز نے اس کام کے لیے مارچ 2018 میں ’بگ‘ کا استعمال کیا تھا تاہم اب بگ کو مکمل طور پر ختم کرلیا گیا۔

تاہم گوگل پلس کو بگ سے آزادی دلانے کے باوجود اسے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ صارفین کی سطح پر کم توجہ ملنے کے باعث بھی کیا گیا ہے۔ اپنے لانچ سے اب تک گوگل پلس فیس بک کو ’ٹف ٹائم‘ نہیں دے سکی تھی۔

گوگل انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہیکرز نے 5 لاکھ صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا تاہم صارفین کے ڈیٹا کے منفی استعمال کے شواہد نہیں ملے ہیں لیکن صارفین کی عدم دلچسپی اور صارفین کے نجی ڈیٹا کی حفاظت نہ کر پانے کے خدشے کے پیش نظر گوگل پلس کو مکمل طور بند کیا جا رہا ہے۔

ٹیکنا لوجی

کمپیوٹر وائرس، زپ فائل کھل کر بم کی شکل ۔۔۔

Rashid Saeed

Published

on

computer virus

کمپیوٹر فائلز کے زپ بم کو زپ آف ڈیتھ یا ڈی کمپریشن بم بھی کہا جاتا ہے جو ایک وائرس زدہ زپ فائل ہوتی ہے۔ 

یہ وائرس زپ فائل اکثر انٹی وائرس سافٹ وئیر کو غیر فعال بھی کر دیتی ہے۔ زِپ بم کو اس طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ انٹی وائرس سافٹ وئیر کو اسے سکین کرنے میں بہت زیادہ وقت، ڈسک سپیس اور میموری درکار ہو۔ 42 کلو بائٹ کی فائل میں ڈیٹا کو مختلف تہوں میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر چھوٹے سائز کی فائل ہوتی ہے تاکہ اسے آرام سے منتقل کیا جا سکے، اس فائل کو جب اَن کمپریس کیا جاتا ہے تو اَن کمپریس ڈیٹا 4.5 پیٹا بائٹس یا 45 لاکھ گیگا بائٹس پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ بہت سے زپ بم ایسے بھی ہیں جو اَن کمپریس ہو کر اپنی ہی کاپیاں بناتے رہتے ہیں جس سے اَن کمپریس کے عمل کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، اس وائرس کی فائل ا?ج بھی انٹر نیٹ کی مختلف ویب سائٹس پر موجود ہے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

ستاروں کا دریا، ماہرین کی تاریخی دریافت

Rashid Saeed

Published

on

river of stars

ماہرین نے تاریخی دریافت کر ڈالی، زمین سے قریب ایسے ستاروں کا دریا دریافت کیا ہے جو ایک ساتھ ایک سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ 

جنوبی آسمان پر موجود ان ستاروں پر یونیورسٹی آف ویانا، آسٹریا کے ماہرین نے یورپی خلائی سیٹلائٹ گایا کی تصاویر اور ڈیٹا میں ان ستاروں کو دریافت کیا ہے۔ تاروں بھری اس لہر میں 4000 سے زائد ستارے موجود ہیں جو ایک ارب سال قبل اپنی تشکیل کے بعد سے ہی ایک ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ زمین سے قربت کی بنا پرستاروں بھرا یہ دریا کئی تحقیقات کے لیے اہم ہیں۔ انہیں دیکھ کر ہم جھرمٹوں کے اشتراک، ملکی وے کے ثقلی میدان اور دیگر سیاروں کی تحقیق کے بارے میں بہت کچھ جان سکتے ہیں۔ اس سے قبل ہماری ملکی وے کہکشاں میں کئی اقسام کی جھرمٹیں دریافت ہوتی رہی ہیں۔

ان کی دریافت اور حساب کتاب میں گایا سیٹلائٹ نے بہت معاونت کی ہے اور اسی بنا پر ماہرین نے ستاروں کے دریا کا تھری ڈی نقشہ بھی بنایا ہے جو ان کی حرکت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ستارے اگرچہ ایک ہی وقت میں بنے ہیں لیکن ملکی وے کہکشاں کی ثقلی قوت نے انہیں دانوں کی طرح بکھیردیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ستاروں کا یہ دلچسپ مجموعہ اپنی پیدائش کے بعد سے اب تک ہماری کہکشاں کے گرد چار چکر مکمل کرچکا ہے۔ اس پر تحقیق سے ہم اپنی کہکشاں یعنی ملکی وے کے ثقلی اثرات اور ستاروں پر اس کے اثرات کے بارے میں بہت کچھ جان سکتے ہیں۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

ہواوے کے فلیگ شپ کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی

anees akhtar

Published

on

hawavay

ہواوے نے اپنے نئے فلیگ شپ فون پی 30 کی تاریخ رونمائی کا اعلان کردیا ہے۔

ہواوے کی پی سیریز کا نیا فلیگ شپ فون 26 مارچ کو پیرس میں ایک تقریب کے دوران متعارف کرایا جائے گا اور کمپنی نے اس کے لیے یہ ٹیگ لائن منتخب کی ہے ‘اصول بدلنے کے لیے ہوتے ہیں’۔

ٹوئٹر پر تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں فون کی تفصیلات تو بیان نہیں کی گئیں مگر زومنگ پر زور دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہواوے کا گزشتہ سال کا فلیگ شپ فون پی 20 دنیا کا پہلا فون تھا جس میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا تھا اور اسے چند بہترین کیمرا فونز میں سے ایک قرار دیا گیا تھا۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی ممکنہ طور پر اپنے فلیگ شپ فون کو 2 ورژن پی 30 اور پی 30 پرو میں متعارف کرائے گی جس میں واٹر ڈراپ نوچ سیلفی کیمرے کے لیے دیا جائے گا جو کہ 38 میگاپکسل کا ہوسکتا ہے۔

اس میں کمپنی کا اپنا کیرین 980 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں پی 30 کی ایک تصویر لیک ہوکر سامنے آئی تھی جس سے عندیہ ملا تھا کہ یہ کمپنی پہلی بار 4 بیک کیمروں والا فون متعارف کرانے والی ہے۔

تصویر سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کیمرا پوزیشن کا ڈیزائن کافی مختلف ہوگا یعنی 3 کیمرے ایک قطار میں جبکہ چوتھا الگ موجود ہے۔

گزشتہ سال ہواوے کے دونوں فلیگ شپ فونز کو بہترین کیمرا فونز قرار دیا گیا اور وہ آئی فونز اور گلیکسی فونز کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہے, اس سال بھی پی 30 سیریز کے فونز گلیکسی ایس 10 سیریز کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ چینی کمپنی آئندہ ہفتے موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر اپنا پہلا 5 جی فولڈ ایبل فون بھی متعارف کرانے والی ہے تاہم پی 30 کے لیے لوگوں کو مزید ایک ماہ کا انتظار کرنا ہوگا۔




Continue Reading
Advertisement
fwad ch naeem ul haq
پاکستان19 گھنٹے ago

فواد چوہدری اورنعیم الحق میں اختیارات کی جنگ شروع

baber awan
پاکستان22 گھنٹے ago

نندی پور ریفرنس، احتساب عدالت نے فیصلہ کیوں مؤخر کیا، بریکنگ نیوز

asif ali zardari
پاکستان24 گھنٹے ago

آصف زرداری کا حکومت کے ساتھ آخری اننگ کھیلنے کا اعلان

شوبز5 گھنٹے ago

ایسا کچھ نہیں ہے۔۔۔ واقعہ کی تردید

ajay devagan kajol
شوبز20 گھنٹے ago

اجے دیوگن اورکاجل بھی مشکل میں گرفتار

hajji passport
پاکستان19 گھنٹے ago

سعودی عرب نے حجاج اکرام کیلئے خوشخبری سنا دی

shahid khaqaan abbasi
پاکستان19 گھنٹے ago

شاہد خاقان عباسی کو ٹیکس دہندگان میں کون سا نمبر؟

nrindra modi prince
انٹرنیشنل21 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد نے مودی کو پاکستان کے مسئلہ پر خبردار کر دیا

asif zardari and nawaz sharif
پاکستان21 گھنٹے ago

زرداری کو نواز شریف کی ضرورت مگر کیوں‘ تفصیلات سامنے آ گئیں

nwaz sharief
پاکستان23 گھنٹے ago

نوازشریف کی درخواست ضمانت، فیصلہ محفوظ ،اب کیا ہوگا

fawad chaudhry with ptv
پاکستان22 گھنٹے ago

پی ٹی وی اور فواد چودھری میں اختلافات کا انکشاف

flags1
پاکستان19 گھنٹے ago

کشیدگی؛ بھارتی اشیاء کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

Reema Khan
شوبز21 گھنٹے ago

ریما خان پر خوفناک الزام لگ لیا

fawad khan actor
شوبز20 گھنٹے ago

فواد خان قانون کے شکنجہ میں، بڑی خبر آ گئی

پاکستان5 گھنٹے ago

لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ

shah rukh khan
شوبز23 گھنٹے ago

انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان پرسنگین الزام لگادیا کہ وہ غصہ میں پاگل

film photograph
ویڈیو23 گھنٹے ago

نوازالدین صدیقی کی فلم ’فوٹو گراف‘ کا ٹریلرریلیز

lal ka botar
ویڈیو2 دن ago

فلم ’لال کبوتر‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز

katy perry1
ویڈیو5 دن ago

کیٹی پیری کی اچانک منگنی پرسب حیران

the intewes
ویڈیو6 دن ago

تھرلرفلم "دی انٹروڈر” کا سنسنی خیزٹریلر ریلیز

nich jons
شوبز1 ہفتہ ago

پریانکا چوپڑا کا ایک بارپھرماں بننے سے انکار

gull panra
PSL41 ہفتہ ago

پی ایس ایل 4: پشاورزلمی کا پشتوترانہ ریلیز

bravo
کھیل1 ہفتہ ago

براوو نے’چیمپئنز‘ گانے کے الفاظ بدل دیئے

amir khan madhuri
شوبز1 ہفتہ ago

عامرخان کی مقبول فلم کا سیکوئل بنانے پر کام شروع

aalia bhatt1
شوبز1 ہفتہ ago

عالیہ بھٹ اوررنویرسنگھ کے بوسہ پر اعتراض

amitabh shah tapsi
شوبز1 ہفتہ ago

شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن سے بدلہ لینے کی ٹھان لی

shardha kapoor
شوبز1 ہفتہ ago

شردھا کپور نے بوائے فرینڈ کوکام کرنے سے روک دیا

aalia ranveer
شوبز1 ہفتہ ago

برلن فلم فیسٹیول میں ’گلی بوائے‘ کا ورلڈ پریمیئر

lady ga ga
شوبز1 ہفتہ ago

گریمی ایوارڈز، لیڈی گاگا نےمیدان مار لیا

kartik sarah
شوبز1 ہفتہ ago

کارتک ،آریان سارہ کو ڈیٹ پر لے جانے کیلئےبیتاب

مقبول خبریں