Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

ٹیکنا لوجی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا اضافہ، اسنیپ چیٹ کا اہم اعلان

Muhammad Luqman

Published

on

snap chat

مقبول فوٹو میسجنگ ایپ اسنیپ چیٹ نے جلد ہی صارفین کے لیے اسکرپٹڈ شوز متعارف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ شوز اسنیپ چیٹ اور ہالی وڈ کی نامور پروڈکشن کمپنیوں کے اشتراک سے قسط وار پیش کیے جائیں گے، جن میں ڈاکیومینٹریز سیریز بھی شامل ہیں۔

یہ سیریز مشہور ریئلٹی ٹی وی شو ‘کیپنگ اَپ وِد دا کارڈیشینز’ کے پروڈیوسر بونیم /مورے کی پیشکش ہوگی۔

اسنیپ چیٹ کے مطابق یہ سیریز بغیر کسی خلل کے تیزی سے چلیں گی، جس کا دورانیہ 5 منٹ پر مشتمل ہوگا۔

ہر شو کے ساتھ ایک پروفائل پیج بھی مہیا کیا جائے گا۔ جس سے صارف آسانی سے قسط تلاش کرسکے گا۔

اسنیپ چیٹ شوز میں 6 سیکنڈز کا اشتہار بھی شامل ہوگا، تاہم اس کے لیے نظر انداز کرنے کا آپشن نہیں دیا گیا۔

گزشتہ ہفتے اسنیپ چیف ایگزیکٹو ایوان سپیگل کے لیک ہونے والے خط کے مطابق کمپنی کا مقصد آئندہ برس تک پرانے صارفین اور اسنیپ چیٹ اینڈرائیڈ کے نئے ڈیزائن سے کمپنی کو بھرپور فائدہ پہنچانا ہے، تاکہ مارکیٹ میں اس کی خدمات کو سراہا جا سکے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اسنیپ چیٹ کے شیئرز میں 52 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جس کی اہم وجہ انسٹاگرام اور فیس بک ایپ میں اسنیپ چیٹ ایپ جیسے فیچرز کا شامل ہونا ہے۔

Advertisement

ٹیکنا لوجی

ٹویٹر صارفین ہوجائیں ہوشیار، کمپنی نے بڑا اقدام اٹھالیا

Muhammad Luqman

Published

on

Twitter

گزشتہ ماہ سے اب تک ٹوئٹر کمپنی کی جانب سے پیغامات میں غیر اخلاقی زبان اور نامناسب الفاظ کے استعمال کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات جاری کردیئے ہیں، کمپنی کی جانب سے کئی مرتبہ صارفین کو خبردار بھی کیا جاچکا ہے اور اب ٹوئٹر نے ایک بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر نے گزشتہ روز اپنی بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا کہ جو صارفین پیغامات شیئر کرتے ہوئے نازیبا الفاظ کا استعمال کریں گے یا کسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غیر اخلاقی رویہ اختیار کریں گے، ان کی ٹوئٹس ہٹا دی جائیں گئیں۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ جب کسی ٹوئیٹ کے حوالے سے یہ تصدیق کرلی جائے گی کہ یہ نامناسب یا نفرت انگیز ہے تو اس صورت میں ٹوئیٹ پر ایک گرے رنگ کا باکس واضح کیا جائے گا، جس میں ا±س ٹوئیٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا پیغام ہوگا۔

ٹوئٹر کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی بھی پیغام شیئر کیا جائے گا تو وہ حذف ہوجائے گا، جس کے ساتھ درج پیغام میں واضح کیا جائے گا کہ ’یہ ٹوئیٹ اب دستیاب نہیں کیونکہ یہ ٹوئٹر قوانین کے خلاف ہے‘۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ کسی بھی صارف کی جانب سے اگر کسی دوسرے صارف کی ٹوئیٹ کو رپورٹ کیا جائے گا تو اس اصول کی خلاف ورزی کی بنیاد پر بھی ٹوئیٹ حذف کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ ٹوئیٹس حذف کرنے کا یہ عمل آج سے شروع ہوگیا ہے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

سروس معطل صارفین پریشان

Rashid Saeed

Published

on

youtube

ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن یوٹیوب کی سروس پاکستان سمیت دنیا بھر میں چند گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی ۔

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات سے صارفین کو یوٹیوب استعمال کرنے میں شدید دشواری کا سامنا تھا اور یوٹیوب ایپ کھولنے پر ’500 internal server error‘ کا پیغام موصول ہو رہا تھا جس کو اب یوٹیوب انتظامیہ نے دور کر دیا ہے۔

یوٹیوب کی سروس معطل ہونے پر صارفین نے ٹوئٹر پر اپنی شکایات کا اظہار کیا اور کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا ۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یوٹیوب کی سروس معطل ہونا کوئی عام بات نہیں اس سے ہمیں کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ 

دوسری جانب یوٹیوب نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے یوٹیوب، یوٹیوب ٹی وی اور یوٹیوب میوزک سروس معطل ہونے کی شکایت سے آگاہ کرنے پر صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں سروس معطلی کے بارے میں بروقت اطلاع دی جس پر ہم کام کر رہے ہیں۔ 

یوٹیوب نے سروس معطل ہونے پر اپنے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم اپنے صارفین کو تمام سہولیات مہیا کریں۔بعدازاں یوٹیوب کی سروس پاکستان سمیت دنیا بھر میں اب بحال ہوچکی ہے ۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

ڈیلیٹ فار ایوری ون” کے دورانیے میں اضافہ”

Published

on

whats app

معروف آن لائن کمپنی واٹس ایپ اپنے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر میں بڑی تبدیلی متعارف کروانے کیلئے کوشاں ہے۔

واٹس ایپ پر بھیجا گیا پیغام تیرہ گھنٹے، آٹھ منٹ اور سولہ سیکنڈ کے اندر اندر ڈیلیٹ کرنا ہوگا، جو ایسا نہ کرسکا اُس کا میسج اپنی جگہ موجود رہے گا۔

واٹس ایپ نے یہ فیچر گزشتہ برس متعارف کروایا تھا، جس کے ذریعے ابتداء میں صارفین اُن پیغامات کو 7 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے تھے، بعد میں ان پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ ایک گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز تک بڑھا دیا گیا تھا۔

اب صارفین اپنے میسجز بھیجے جانے کے 13 گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز بعد انہیں ڈیلیٹ نہیں کرسکیں گے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی نے کوئی پیغام بھیجنے کے بعد ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ کا آپشن استعمال کیا ہے، لیکن پیغام وصول کرنے والے کو فون سوئچ آف ہونے یا کسی بھی وجہ سے 13 گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز کے اندر میسج منسوخی کی درخواست نہیں ملی تو وہ پیغام ڈیلیٹ نہیں ہوسکے گا۔

واٹس ایپ یہ فیچر سٹیکر اپ ڈیٹس کے ساتھ آنے والے چند دنو ں میں کر دے گا۔

Continue Reading
Advertisement
pakistan and imf
پاکستان7 گھنٹے ago

مذاکرات کامیابی سے آگے بڑھنے لگے

gilgit
پاکستان8 گھنٹے ago

ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا

UAE
پاکستان8 گھنٹے ago

اعلیٰ سطح وفد کا دورہ پاکستان ملتوی

police chief
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف ہلاک

ahad cheema
پاکستان12 گھنٹے ago

مشکلات میں اضافہ۔۔۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات ، ریفرنس دائر

Peshawar house condition
پاکستان12 گھنٹے ago

پشاور کے رہائشیوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

Twitter
ٹیکنا لوجی13 گھنٹے ago

ٹویٹر صارفین ہوجائیں ہوشیار، کمپنی نے بڑا اقدام اٹھالیا

Imran khan
پاکستان13 گھنٹے ago

کپتان بڑی مشکل سے بچ گئے، درخواست مسترد

Federal Cabinet
پاکستان13 گھنٹے ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس، ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق

Dr Faisal
پاکستان13 گھنٹے ago

کشمیر میں بھارتی مظالم، پاکستان کا اقوام عالم کو واضح پیغام

Bilawal bhutto
پاکستان14 گھنٹے ago

بلاول بھٹو کا دھماکے دار بیان،عمران خان حکومت کو خبردار کردیا

veena malik
شوبز14 گھنٹے ago

’’ڈراما کوئین‘‘ کہنے پر وینا ملک تنقید کانشانہ

kinza hashmi
شوبز14 گھنٹے ago

’ماریہ بنت عبداللہ‘کاپہلا ٹیزر آن ایئر

mobile phones
پاکستان14 گھنٹے ago

موبائل صارفین کے لیے اچھی خبر، سینٹ کمیٹی نے پی ٹی اے کو ہدایت کردی

mawra hussain
شوبز14 گھنٹے ago

تم جیو ہزاروں سال

مقبول خبریں