ہموار سطح ٹچ سکرین میں تبدیل

چینی کمپنی نے ہموار سطح کو ٹچ سکرین میں تبدیل کر دیا۔

چینی کمپنی کا تیار کردہ آلہ کو پپی کیوب کا نام دیا گیا ہے جو دیوار یا فرش پر ظاہر کرنے والی کسی بھی تصویر کے 10 مختلف پوائنٹس کو ٹچ سکرین میں تبدیل کردیتا ہے۔ تقریباً ڈیڑھ کلوگرام وزنی پپی کیوب پروجیکٹر لیزر کے ذریعے کسی بھی سطح پر تصویر دکھاتا ہے۔ اس پر فرش کو چھوکر بچےاپنی پسندیدہ ایپس چلاسکتے ہیِں، ویڈیو دیکھ سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اساتذہ پڑھاتے وقت بلیک بورڈ یا وائٹ بورڈ کو بھی ٹچ اسکرین بناسکتے ہیں۔

اس حیرت انگیز پروجیکٹر میں ایم سٹار کواڈ کور پروسیسر ہے جو بہترین انداز میں ویڈیو ڈیکوڈنگ کرتا ہے ۔ اس میں 4 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہے۔ لیکن اس کی خاص بات 0.3 انچ ڈی ایل پی لیزر ڈسپلے ہے جو انتہائی شفاف لینس سے تصویر نشر کرتا ہے۔

پپی کیوب ہموار سطح پر فل ایچ ڈی، ٹو کے اور فورکے ویڈیو دکھاتا ہے۔ مناسب روشنی اور کنٹراسٹ کی وجہ سے ہی100 فیصد این ٹی ایس سی رنگوں کو ظاہر کرتا ہے۔ سکرین کو 100 انچ تک بڑھا کر لمبا کیا جاسکتا ہے۔ فوکس اور رنگوں کی تصحیح کے علاوہ روشنی میں کمی اور بیشی کے آپشن بھی موجود ہیں۔

پپی کیوب میں نصب 5000 ایم اے ایچ بیٹری ایک مرتبہ چارج ہونے پر 150 منٹ کے لیے قابلِ عمل ہے ۔ اس کے ساتھ دو عدد سپیکرز بھی ہیں تاہم اس کی قیمت 1500 ڈالر ہے۔

You might also like