Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

ٹیکنا لوجی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم پیشرفت

Rashid Saeed

Published

on

super computer

ٹیکنالوجی کی دنیا کے طاقت ور ترین سپر کمپیوٹر نے کام شروع کر دیا۔

سپرکمپیوٹر کے 10 لاکھویں پروسیسر کی تنصیب کے بعد اسے سٹارٹ کردیا گیا ہے۔ اس مشین کو spiNNaker کا نام دیا گیا ہےجو ایک سیکنڈ میں 20 کروڑ ملین آپریشن حل کرسکتی ہے۔ اس کی ہرایک چپ میں 10 کروڑ متحرک پرزے لگائے گئے ہیں۔

پہلے ایک تنظیم ای پی ایس آر سی نے اس کے لیے رقم فراہم کی لیکن اخراجات ڈیڑھ کروڑ برطانوی پاؤنڈ ( دو ارب دس کروڑ روپے) تک پہنچ گئے تو یورپی ہیومن برین پراجیکٹ نے اس کی ذمے داری سنبھال لی جس کے بعد 10 برس کی مسلسل محنت کے بعد دو نومبر کو اس کا افتتاح کردیا گیا۔

اسپنیکر مشین یونیورسٹی آف مانچسٹر سکول آف کمپیوٹر سائنس کے ماہرین نے ڈیزائن کی ہے جو حقیقی وقت میں حیاتیاتی خلیات کی طرز پر کام کرتی ہے۔ دماغی عصبیے بجلی کے جھماکوں کے تحت ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں اور یہ سپر کمپیوٹر بھی اسی اصولوں پر کام کرتا ہے لیکن نیورو کیمیکلز کی بجائے بجلی کو استعمال کرتا ہے۔

یہ سپر کمپیوٹر روایتی کمپیوٹروں کے برخلاف ایک مقام سے دوسرے تک ڈیٹا کی بڑی مقدار نہیں بھیجتا بلکہ متوازی کمیونی کیشن آرکیٹیکچر کے تحت عین دماغ کی طرح برتاؤ کرتا ہے جس میں ایک وقت میں اربوں خلیات چھوٹی چھوٹی معلومات دوسرے خلیات کو بھیجتے رہتے ہیں۔

اس کے خالق سٹیوفربر کہتے ہیں کہ عین دماغ کی طرح کام کرنے والا یہ سپر کمپیوٹر کئی لحاظ سے روایتی کمپیوٹروں سے مختلف ہے۔ اسی بنا پر اسے دماغی سطح پرکام کرنے والا کمپیوٹر کہا گیا ہے۔ اگرچہ اس میں ایک ارب خلیات کے برابر قوت ہے جو اب بھی تعداد  کے لحاظ سے انسانی دماغ کا ایک فیصد حصہ ہے تاہم ماہرین پرامید ہیں کہ وہ اس طرح مستقبل میں انسانی خلیات کی درست مقدار والا سپرنیورل کمپیوٹر بناسکیں گے۔

ٹیکنا لوجی

ایپل کے پرانے آئی فون ماڈلز کی دوبارہ فروخت

Rashid Saeed

Published

on

old iphone models of apple

دنیا کی نامور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پرانے آئی فون ماڈلز کو پھر سے فروخت کرنا شروع کردیا ‘ ان کی خریداری آفیشل اعلانیہ کے مطابق گزشتہ برس روک دی گئی تھی۔ 

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے اس ہفتے آئی فون ایس ای اور آئی فون 6 ایس کے پرانے ماڈلز دوبارہ سے فروخت کیے ہیں جن کی خریداری آفیشل اعلانیہ کے مطابق گزشتہ برس روک دی گئی تھی۔ ان پرانے ماڈلز میں اب 32 جی بی سے 128 جی بی تک کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ یہ تمام پرانے ماڈلز اسپیس گرے، روز گولڈ، گولڈ اور سلور رنگ میں خریدے جاسکتے ہیں۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

سام سنگ گیلکسی ایس 10 کمپنی کا سب سے مہنگا فون

anees akhtar

Published

on

smart phone


اس سال ریلیز ہونے والا سام سنگ گیلکسی ایس 10 سام سنگ کی جانب سے پیش کیا جانے والا سب سے مہنگا فون ثابت ہوسکتا ہے۔ اسمارٹ فون کی دنیا سے وابستہ بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق اس فون کا ایڈوانسڈ ورژن 1800 ڈالر یا ڈھائی لاکھ روپےمیں دستیاب ہوگا اور اس کا کم قیمت ورژن گیلکسی ایس 10 لائٹ سوا لاکھ روپے میں مل سکے گا۔ تاہم یہ محض اب تک ایک قیاس ہے۔

اس کی وجوہ بتاتے ہوئے تجزیہ نگاروں نےکہا ہے کہ ایس ٹین میں 12 جی بی ریم اور ایک ٹیرابائٹ کی گنجائش رکھی گئی ہے جو سام سنگ اسمارٹ فون میں اس سے پہلے کبھی پیش نہیں کی گئی تھی۔ تاہم بعض تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ ایک ٹیرابائٹ کی بجائے سام سنگ کے نئے ماڈل میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 512 گیگا بائٹ کی گنجائش ہوگی۔

یہاں ایک اور بات اہم ہے کہ سام سنگ اپنا پہلا فولڈنگ فون ’ گیلکسی ایف‘ اسی سال کے وسط میں لانچ کرے گا جو گیلکسی فون سے ہٹ کر ہوگا۔ تاہم اگلے ماہ (20 فروری تک) گیلکسی ایس 10 ریلیز ہونے کا قوی امکان ہے۔ دونوں اسمارٹ فون میں بیزل ختم کردیا گیا ہے اور اسکرین کے پیچھے فرنٹ کیمرہ رکھا جائے گا۔ بعض افواہوں کے مطابق گیلکسی ایس 10 میں دو فرنٹکیمرے لگائے جارہے ہیں جو ایک ساتھ تصویر لے کر کسی سافٹ ویئر کے تحت اس میں تھری ڈی ایفیکٹ کا اضافہ کریں گے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

انسٹاگرام صارفین کیلئے خوشخبری، نیٹ فلکس ویڈیوز بھی شامل

Rashid Saeed

Published

on

mobile softwair netflix

انسٹاگرام صارفین کیلئے خوشخبری ‘اب صارفین اپنی من پسند نیٹ فلکس ویڈیوز، انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نیٹ فلکس پر دیکھی جانے والی موویز اور ٹی وی شوز کو براہ راست انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا جاسکتا ہے۔ نیٹ فلکس ویڈیوز کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرنے کا فیچر صرف آئی او ایس یعنی آئی فون صارفین کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔

نیٹ فلکس ایپ میں ویڈیوز کو انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کرنے کا آپشن شیئر مینیو میں اْس جگہ موجود ہوگا، جہاں دیگر ایپس کے آپشن مہیا ہوں گے۔ جیسے ہی صارف نیٹ فلکس کی ویڈیوز کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرے گا تو اس کی نشاندہی اْسی ویڈیو کی تصویر یا پوسٹر سے ہوگی جو وہ دیکھ رہا ہوگا۔ نیٹ فلکس کی ویڈیوز کو انسٹا اسٹوری میں شیئر کرتے وقت صارف وہ تمام فیچرز استعمال کرسکتا ہے جو عام اسٹوری کے لیے کرتا ہے جیسے کہ جِف، اسٹیکرز اور فلٹرز وغیرہ۔

چونکہ یہ اسٹوری نیٹ فلکس سے براہ راست شیئر کی جارہی ہوگی تو صارف کے دوست باآسانی ان کے ساتھ نیٹ فلکس کی موویز یا ٹی وی شوز دیکھ سکتے ہیں۔ فی الحال اس فیچر کی سہولت صرف آئی فون صارفین کے لیے ہے، تاہم کمپنی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جلد ہی اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب کردیا جائے گا۔

Continue Reading
Advertisement
hamza shahbaz
پاکستان3 منٹ ago

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، حمزہ شہباز کا بڑا فیصلہ

ambar jhony
شوبز6 منٹ ago

جونی ڈیپ کا سابق اہلیہ اوراخبارپرمقدمہ

Federal cabinet meeting
پاکستان15 منٹ ago

وفاقی کابینہ اجلاس‘ پی آئی اے میں 1952ایکٹ کا نفاذ

asad umer1
پاکستان20 منٹ ago

مالیاتی پیکیج عوام کی بہتری کیلئے ہے: اسد عمر

karachi city councle meeting.JPG
پاکستان24 منٹ ago

کراچی سٹی کونسل اجلاس میدان جنگ میں تبدیل

chairman nab justice retaird javed iqbal
پاکستان35 منٹ ago

نیب کی 13 ماہ کی کارکردگی، 3 ارب سے زائد رقم برآمد

shabaz shrif
پاکستان36 منٹ ago

نواز شریف کی صحت سے متعلق خبریں اچھی نہیں

Sikh community
پاکستان39 منٹ ago

پشاورمیں سکھ کمیونٹی پر ہیلمٹ کی پابندی مستثنیٰ قرار

thief of id card
پاکستان44 منٹ ago

نادرا دفتر سے شناختی کارڈ چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

azhar ali
کھیل44 منٹ ago

اظہرعلی کو کس چیز کا افسوس ہے

sindh assembly
پاکستان47 منٹ ago

سندھ اسمبلی اجلاس، تفتیش سے پہلے علاج کا بل پیش

sarah7
شوبز49 منٹ ago

سارہ علی خان میڈیا سے دوررہنے کا مشورہ

hamza shahbaz
پاکستان52 منٹ ago

سانحہ ساہیوال،اپوزیشن کا جوڈیشل کمیشن بناینکا مطالبہ

asad umer
پاکستان1 گھنٹہ ago

آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی فی الحال ضرورت نہیں: اسد عمر

imran khan
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم نے میانوالی جلسہ منسوخ کر دیا

mlika arora
شوبز22 گھنٹے ago

ملائیکہ اروڑا کواپنے ڈرائیورپرشک ہونے لگا

nawaz sharif
پاکستان23 گھنٹے ago

نواز شریف کو ایک بار پھر بڑی پیشکش

firdose ashiq awan
پاکستان21 گھنٹے ago

فردوس عاشق اعوان وزیراعلیٰ پنجاب کے حق میں بول پڑیں

sarfraz ahmad
کھیل21 گھنٹے ago

کسی کودکھی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا

ishaq dar
پاکستان22 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا وزیرخزانہ اسدعمر کوعہدہ چھوڑنے کا مشورہ

kangna ranvat
شوبز22 گھنٹے ago

کنگنا رناوت کوشدید مخالفت کا سامنا

asad umar
پاکستان23 گھنٹے ago

بینکنگ ٹرانزیکشنزپرٹیکس ختم، سستے گھروں کیلئے قرض حسنہ اسکیم کا اعلان

asif ali zardari
پاکستان23 گھنٹے ago

ایک زرداری سب پر بھاری ۔۔۔ بریکنگ نیوز

پاکستان22 گھنٹے ago

زرداری کو گھسیٹنے پر شہباز شریف کا شکریہ

women voters
پاکستان23 گھنٹے ago

خواتین ووٹوں کی تعداد کم،چاراضلاع کے انتخابات کالعدم

Development schemes
پاکستان22 گھنٹے ago

ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 6 کروڑ کی منظوری

khuram dastgir
پاکستان22 گھنٹے ago

منی بجٹ آف شوراثاثے ریگولرائز کرنے کی واردات

shilpa sethi
شوبز21 گھنٹے ago

شلپا شیٹھی پرقرض واپس نہ کرنے پرمقدمہ درج

شوبز3 گھنٹے ago

نوکری سے فارغ

ahsan iqbal
پاکستان22 گھنٹے ago

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نہ دینا مجرمانہ غفلت

مقبول خبریں