Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

ٹیکنا لوجی

میسیج ’اَن سینڈ‘ کرنے کا فیچر آنے کو تیار

Published

on

facebook

انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے بعد اب  صارفین بہت جلد فیس بک میسنجر پر بھی ’ان سینڈ‘ کا فیچر استعمال کرسکیں گے۔فیس بک نے بھی صارفین کی سہولت کےلیے اپنے میسنجر میں بھیجا گیا پیغام واپس لینے کے فیچر پر کام تیز کردیا ہے اور اس کی تکمیل کا  معاملہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔اینڈرائرڈ  آپریٹنگ سسٹم ( آئی او ایس) کےلیے میسنجر کے ورژن 191.0 میں ’ان سینڈ‘ فیچر کو جلد آنے والے فیچرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی طرح فیس بک میسنجر میں بھی بھیجا گیا پیغام ڈیلیٹ کرنے کا خاص دورانیہ رکھا گیا ہے، ابتدائی طور پر میسیج ’ان سینڈ‘ کرنے کےلیے 10 منٹ کی مہلت دی گئی ہے اور یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس دورانیے میں توسیع کی جائے گی۔واضح رہے کہ فیس بک میں ’ان سینڈ‘ فیچر پر کام رواں سال اپریل میں شروع کیا گیا اور  اکتوبر میں پہلی بار اس کے کام کرنے کی آزمائش کی گئی۔

ٹیکنا لوجی

ایپل کے پرانے آئی فون ماڈلز کی دوبارہ فروخت

Rashid Saeed

Published

on

old iphone models of apple

دنیا کی نامور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پرانے آئی فون ماڈلز کو پھر سے فروخت کرنا شروع کردیا ‘ ان کی خریداری آفیشل اعلانیہ کے مطابق گزشتہ برس روک دی گئی تھی۔ 

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے اس ہفتے آئی فون ایس ای اور آئی فون 6 ایس کے پرانے ماڈلز دوبارہ سے فروخت کیے ہیں جن کی خریداری آفیشل اعلانیہ کے مطابق گزشتہ برس روک دی گئی تھی۔ ان پرانے ماڈلز میں اب 32 جی بی سے 128 جی بی تک کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ یہ تمام پرانے ماڈلز اسپیس گرے، روز گولڈ، گولڈ اور سلور رنگ میں خریدے جاسکتے ہیں۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

سام سنگ گیلکسی ایس 10 کمپنی کا سب سے مہنگا فون

anees akhtar

Published

on

smart phone


اس سال ریلیز ہونے والا سام سنگ گیلکسی ایس 10 سام سنگ کی جانب سے پیش کیا جانے والا سب سے مہنگا فون ثابت ہوسکتا ہے۔ اسمارٹ فون کی دنیا سے وابستہ بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق اس فون کا ایڈوانسڈ ورژن 1800 ڈالر یا ڈھائی لاکھ روپےمیں دستیاب ہوگا اور اس کا کم قیمت ورژن گیلکسی ایس 10 لائٹ سوا لاکھ روپے میں مل سکے گا۔ تاہم یہ محض اب تک ایک قیاس ہے۔

اس کی وجوہ بتاتے ہوئے تجزیہ نگاروں نےکہا ہے کہ ایس ٹین میں 12 جی بی ریم اور ایک ٹیرابائٹ کی گنجائش رکھی گئی ہے جو سام سنگ اسمارٹ فون میں اس سے پہلے کبھی پیش نہیں کی گئی تھی۔ تاہم بعض تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ ایک ٹیرابائٹ کی بجائے سام سنگ کے نئے ماڈل میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 512 گیگا بائٹ کی گنجائش ہوگی۔

یہاں ایک اور بات اہم ہے کہ سام سنگ اپنا پہلا فولڈنگ فون ’ گیلکسی ایف‘ اسی سال کے وسط میں لانچ کرے گا جو گیلکسی فون سے ہٹ کر ہوگا۔ تاہم اگلے ماہ (20 فروری تک) گیلکسی ایس 10 ریلیز ہونے کا قوی امکان ہے۔ دونوں اسمارٹ فون میں بیزل ختم کردیا گیا ہے اور اسکرین کے پیچھے فرنٹ کیمرہ رکھا جائے گا۔ بعض افواہوں کے مطابق گیلکسی ایس 10 میں دو فرنٹکیمرے لگائے جارہے ہیں جو ایک ساتھ تصویر لے کر کسی سافٹ ویئر کے تحت اس میں تھری ڈی ایفیکٹ کا اضافہ کریں گے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

انسٹاگرام صارفین کیلئے خوشخبری، نیٹ فلکس ویڈیوز بھی شامل

Rashid Saeed

Published

on

mobile softwair netflix

انسٹاگرام صارفین کیلئے خوشخبری ‘اب صارفین اپنی من پسند نیٹ فلکس ویڈیوز، انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نیٹ فلکس پر دیکھی جانے والی موویز اور ٹی وی شوز کو براہ راست انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا جاسکتا ہے۔ نیٹ فلکس ویڈیوز کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرنے کا فیچر صرف آئی او ایس یعنی آئی فون صارفین کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔

نیٹ فلکس ایپ میں ویڈیوز کو انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کرنے کا آپشن شیئر مینیو میں اْس جگہ موجود ہوگا، جہاں دیگر ایپس کے آپشن مہیا ہوں گے۔ جیسے ہی صارف نیٹ فلکس کی ویڈیوز کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرے گا تو اس کی نشاندہی اْسی ویڈیو کی تصویر یا پوسٹر سے ہوگی جو وہ دیکھ رہا ہوگا۔ نیٹ فلکس کی ویڈیوز کو انسٹا اسٹوری میں شیئر کرتے وقت صارف وہ تمام فیچرز استعمال کرسکتا ہے جو عام اسٹوری کے لیے کرتا ہے جیسے کہ جِف، اسٹیکرز اور فلٹرز وغیرہ۔

چونکہ یہ اسٹوری نیٹ فلکس سے براہ راست شیئر کی جارہی ہوگی تو صارف کے دوست باآسانی ان کے ساتھ نیٹ فلکس کی موویز یا ٹی وی شوز دیکھ سکتے ہیں۔ فی الحال اس فیچر کی سہولت صرف آئی فون صارفین کے لیے ہے، تاہم کمپنی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جلد ہی اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب کردیا جائے گا۔

Continue Reading
Advertisement
ambar jhony
شوبز1 منٹ ago

جونی ڈیپ کا سابق اہلیہ اوراخبارپرمقدمہ

Federal cabinet meeting
پاکستان11 منٹ ago

وفاقی کابینہ اجلاس‘ پی آئی اے میں 1952ایکٹ کا نفاذ

asad umer1
پاکستان16 منٹ ago

مالیاتی پیکیج عوام کی بہتری کیلئے ہے: اسد عمر

karachi city councle meeting.JPG
پاکستان20 منٹ ago

کراچی سٹی کونسل اجلاس میدان جنگ میں تبدیل

chairman nab justice retaird javed iqbal
پاکستان31 منٹ ago

نیب کی 13 ماہ کی کارکردگی، 3 ارب سے زائد رقم برآمد

shabaz shrif
پاکستان32 منٹ ago

نواز شریف کی صحت سے متعلق خبریں اچھی نہیں

Sikh community
پاکستان35 منٹ ago

پشاورمیں سکھ کمیونٹی پر ہیلمٹ کی پابندی مستثنیٰ قرار

thief of id card
پاکستان39 منٹ ago

نادرا دفتر سے شناختی کارڈ چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

azhar ali
کھیل40 منٹ ago

اظہرعلی کو کس چیز کا افسوس ہے

sindh assembly
پاکستان43 منٹ ago

سندھ اسمبلی اجلاس، تفتیش سے پہلے علاج کا بل پیش

sarah7
شوبز45 منٹ ago

سارہ علی خان میڈیا سے دوررہنے کا مشورہ

hamza shahbaz
پاکستان48 منٹ ago

سانحہ ساہیوال،اپوزیشن کا جوڈیشل کمیشن بناینکا مطالبہ

asad umer
پاکستان1 گھنٹہ ago

آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی فی الحال ضرورت نہیں: اسد عمر

imran khan
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم نے میانوالی جلسہ منسوخ کر دیا

indoneshia
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

انڈونیشیا :ڈیم بھرنے سے 30 افراد ہلاک، 25 لاپتہ

mlika arora
شوبز22 گھنٹے ago

ملائیکہ اروڑا کواپنے ڈرائیورپرشک ہونے لگا

nawaz sharif
پاکستان22 گھنٹے ago

نواز شریف کو ایک بار پھر بڑی پیشکش

firdose ashiq awan
پاکستان21 گھنٹے ago

فردوس عاشق اعوان وزیراعلیٰ پنجاب کے حق میں بول پڑیں

sarfraz ahmad
کھیل21 گھنٹے ago

کسی کودکھی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا

ishaq dar
پاکستان22 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا وزیرخزانہ اسدعمر کوعہدہ چھوڑنے کا مشورہ

kangna ranvat
شوبز22 گھنٹے ago

کنگنا رناوت کوشدید مخالفت کا سامنا

پاکستان22 گھنٹے ago

زرداری کو گھسیٹنے پر شہباز شریف کا شکریہ

asad umar
پاکستان23 گھنٹے ago

بینکنگ ٹرانزیکشنزپرٹیکس ختم، سستے گھروں کیلئے قرض حسنہ اسکیم کا اعلان

asif ali zardari
پاکستان22 گھنٹے ago

ایک زرداری سب پر بھاری ۔۔۔ بریکنگ نیوز

women voters
پاکستان23 گھنٹے ago

خواتین ووٹوں کی تعداد کم،چاراضلاع کے انتخابات کالعدم

Development schemes
پاکستان22 گھنٹے ago

ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 6 کروڑ کی منظوری

khuram dastgir
پاکستان22 گھنٹے ago

منی بجٹ آف شوراثاثے ریگولرائز کرنے کی واردات

shilpa sethi
شوبز21 گھنٹے ago

شلپا شیٹھی پرقرض واپس نہ کرنے پرمقدمہ درج

army chief gernal qamer javed bajwa
پاکستان23 گھنٹے ago

آرمی چیف سے رائل سعودی آرمی کے وفد کی ملاقات

پاکستان5 گھنٹے ago

کنوارے جوانوں کیلئے شادی گرانٹ کا اعلان

مقبول خبریں