انسٹاگرام کی فیڈ سروس متاثر، شکایت پر کمپنی کی وضاحت

instagram
WebDesk 2 WebDesk 2 , دسمبر 07, 2018

اگر آپ کو بھی موبائل فون پر انسٹاگرام ایپ کی ہوم فیڈ اسکرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کے فون میں مسئلہ ہے بلکہ اس کا سبب ایپ میں درپیش تکنیکی خرابی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ میں صارفین کو ہوم فیڈ استعمال کرتے وقت مشکل کا سامنا ہے اور صارفین یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید ان کے موبائل فون میں کوئی مسئلہ ہے۔

متعدد لوگوں نے ٹوئٹر پر اس حوالے سے شکایت کی اور بتایا کہ ہوم فیڈ میں اسکرول کرتے ہوئے تصاویر پر لائنیں بنی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ جس پر کمپنی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں آگاہ کیا ہے کہ فیڈ کی خرابی کی وجہ موبائل نہیں بلکہ ایپ میں تکنیکی خرابی ہے۔

انسٹاگرام کمپنی کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو دور کرنے کی کوشش جاری ہے، تاہم کوئی حتمی وقت نہیں بتایا گیا کہ کب تک یہ خرابی دور کردی جائے گی۔ 

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.