نوکیا کے نئے سمارٹ فون 9 پیورویو کی معلومات لیک

نامور کمپنی نوکیا کے نئے 5 کیمروں والے سمارٹ فون 9 پیورویو سے متعلق فیچرز اور جلد متعارف کروانے کی معلومات لیک ہو گئیں۔ 

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق 5 کیمروں پر مشتمل نوکیا کے 9 پیور ویو (Pure View) کی تصویر تو پہلے ہی منظرِعام پر آچکی تھی اور اب لیک ہونے والی ایک ویڈیو میں اس سمارٹ فون کے فیچرز اور اسے جلد متعارف کروانے کی معلومات لیک ہوئی ہیں۔

ٹیکنالوجی کے حوالے سے معلومات دینے والے ایوان بلاس نے دو روز قبل ہی نوکیا 9 پیور ویو کی ایک ممکنہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی اور اب مائے اسمارٹ پرائس ویب سائٹ نے اس ماڈل کی اشتہاری ویڈیو لیک کردی ہے۔ نوکیا 9 پیور ویو، نوکیا 8 سیروکو اسمارٹ فون سے مماثلت رکھتا ہے، جس میں پینٹا لینس مہیا کیا گیا ہے، جو بیک وقت 5 کیمروں سے 5 شاٹس لے سکتا ہے۔

اس میں قوئلکوم اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دستیاب ہے جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج بھی مہیا کی گئی ہے۔ فی الحال دی ہوم آف نوکیا موبائل فونز (ایچ ایم ڈی)کی جانب سے اس نئے اسمارٹ فون ماڈل کو متعارف کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن چے مگوئیاں ہیں کہ رواں برس فروری میں موبائل ورلڈ کانگریس 2019 سے قبل اسے جنوری میں ہی متعارف کروا دیا جائے گا

You might also like