Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

ٹیکنا لوجی

زہریلی گیسوں سے بچانے والے نینوذرات

anees akhtar

Published

on

حال ہی میں شام میں سرکاری افواج کی جانب بالخصوص بچوں پر کیمیائی اور اعصابی گیس وہتھیار کے واضح ثبوت سامنے آئے ہیں۔ تاہم اب ان سیرین گیس اور دیگر اعصابی و کیمیائی ہتھیاروں سے جان بچانے کی ایک امید پیدا ہوئی ہے۔

سیاٹل میں واقع یونیورسٹی آف واشنگٹن کے کیمیا دانوں نے کیمیائی گیس اور اعصابی کیمیکلز( جنہیں آرگینوفاسفیٹس بھی کہا جاتا ہے) کو نشانہ بنانے کے لیے خاص اینزائم (خامرے) تیار کئے ہیں ۔ اس کے لیے پہلے آرگینوفاسفیٹ ٹارگیٹنگ اینزائم (او پی ایچ) کو ایک لچکدار پالیمیر جیل کی پرت میں رکھا۔ اب اس سے جو چھوٹے چھوٹے اجزا بنے وہ نینومیٹرپیمانےجتنے چھوٹے تھے۔ وہ جسم میں داخل ہوکر ایک طویل عرصے تک امنیاتی نظام سے بچ کر محفوظ رہتے ہیں۔

جیسے ہی جسم پر کیمیائی ایجنٹ یا گیس کا حملہ ہوتا ہے تو یہ اینزائم خون سے فوری طور پر اس جان لیوا مرکب کو نکال باہر کرتا ہے۔ ماہرین نے اس عمل کو ’نینواسکیونجر‘ یعنی نینو خاکروب کا نام دیا ہے اور کسی منفی سائیڈ افیکٹس کے بغیر یہ مسلسل پانچ روز تک اپنا اثر قائم رکھتے ہوئے جان لیوا کیمیائی مرکبات کو دور رکھتے ہیں۔ پہلے ماہرین نے جانوروں کے جسم میں نینوذرات داخل کئے اور انہیں بار بار سیرین کے ٹیکے لگائے گئے تب بھی 8 روز تک جانوروں پر ان کا کوئی اثر نہ ہوا اور وہ محفوظ رہے۔

نینوجھاڑو کو بنانے والوں میں سے ایک انجینیئر شاؤئی جیانگ نے اسے ایک قسم کی ویکسین قرار دیا ہے جسے بہتر بناکر ہفتوں اور مہینوں تک کارآمد رکھا جاسکتا ہے یعنی نینواینزائم کی ایک خوراک کئی ماہ تک خطرناک کیمیائی اجزا سے بچاسکے گی۔

واضح رہے کہ آرگینوفاسفیٹ کی بہت معمولی مقدار کھیتی باڑی میں کیڑے مار دواؤں کی صورت میں استعمال ہوتی ہے اور ترقی پذیر ممالک میں اب تک ان پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے جس سے ہر سال لاکھوں افراد متاثر ہوکر ہلاک بھی ہورہے ہیں اور نئی ٹیکنالوجی جنگ کے علاوہ کھیت میں دہقان کی زندگی بھی محفوظ بناسکتی ہے۔

ٹیکنا لوجی

گوگل پرایک بارپھربھاری جرمانہ مگر کیوں،حیران کُن رپورٹ

anees akhtar

Published

on

google

یورپی یونین کے ریگولیٹرز نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی اور سرچ انجن گوگل پر آن لائن اشتہارات کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ارب 68 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔

دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن پر تازہ جرمانے سے قبل بھی 2 مرتبہ جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔ گوگل پر اس سے قبل یورپی یونین اور فرانس کروڑوں ڈالر کا جرمانہ عائد کر چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ادارے گوگل پر اس سے قبل 2 مرتبہ جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔

برسلز میں یورپی یونین ریگولیٹرز کی کمشنر مارگیرٹی ویسٹیگر نے گوگل ایڈسینس کے ذریعےآن لائن تشہیری بزنس کے خلاف چلنے والے طویل تحقیقات کے نتائج پیش کرتے ہوئے تیسری مرتبہ جرمانے کا اعلان کیا۔

کمشنر نے کہا کہ ’گوگل نے آن لائن تشہیر میں دیگر ویب سائٹ کو روکنے اور اپنی بالادستی برقرار رکھنےکے لیے ایڈسینس پلٹ فارم کے علاوہ بروکرز کا استعمال کیا‘۔

کمیشن کے مطابق ’گوگل اور اس کی آبائی کمپنی ایلفا بیٹ نے یورپی یونین کے اینٹی ٹرسٹ قوانین کو توڑا اور ایڈسینس استعمال کرنے والی ویب سائٹس کے ساتھ معاہدے میں قابل اعتراض شق کو شامل کیا جس کی وجہ سے گوگل کے مدمقابل دیگر کمپنیوں کے اشتہارات اپنی جگہ نہیں بنا سکے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’گوگل نے اپنی مخالف کمپنیوں کو آن لائن مارکیٹ میں میریٹ کی بنیاد پر جگہ نہیں دی‘۔ گوگل کے خلاف اشتہارات میں بالادستی قائم کرنے کی شکایت مائیکروسافٹ نے 2009 میں یورپی یونین کو کی تھی۔

مائکرو سافٹ کی شکایت کے بعد یورپی یونین کے اینٹی ٹرسٹ سیل میں شکایت درج کرائی تھی جس کے نتیجے میں 2016 میں کمیشن نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ ’تحقیقات کے درمیانی عرصے میں گوگل نے بعض تبدیلیاں کیں جس سے مخالف کمپنیوں کے اشتہارات بھی ویب سائٹ پر آنے لگے‘۔

اس سے قبل بھی 18 جولائی 2018 کو یورپی یونین نے گوگل پر 5 ارب ڈالرز سے زائد کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ اس کی وجہ اسمارٹ فون مارکیٹ میں اپنے سرچ انجن کی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے اپنی پوزیشن کا فائدہ اٹھانا قرار دیا گیا تھا۔

یورپی یونین کے ریگولیٹرز کے مطابق اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنیوں پر گوگل پر پابندی عائد کیے جانے کے باوجود ان کی ڈیوائسز میں گوگل سرچ ایپ اور کروم ایپ انسٹال ہو گیا۔

رواں برس کے آغاز میں فرانس نے گوگل پر پالیسی کے مطابق معلومات کی فراہمی میں ناکامی پر 5 کروڑ یورو (5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر) جرمانہ عائد کردیا تھا۔

فرانس کے مانٹیرنگ ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ یورپی یونین کے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (جی ڈی پی آر) کے تحت پہلی مرتبہ گوگل پر 5 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان

anees akhtar

Published

on

game google

دنیائے انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے باضابطہ طور پر ویڈیو گیم اسٹریمنگ سروس کا اعلان کردیا۔ اس سروس کے لیے خصوصی گیم کنسول یا تیز رفتار کمپیوٹرز کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ عام لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ، ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون پر یہ گیم کھیلے جاسکیں گے۔

گوگل نے یہ بھی کہا ہے کہ اسٹریمنگ کی تمام تر بھاری پروسیسنگ کا کام اس کے سرور پر ہوگا اور یوں عام افراد بہت سکون سے گیم کھیل سکیں گے۔ گیمنگ پلیٹ فارم کے ذریعے سروس میں موجود کوئی بھی گیم فوری طور پر کھیلا جاسکے گا اور جس کے لیے گیم خریدنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔

سان فرانسسکو میں گیم ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوگل سے وابستہ فِل ہیرسن نے کہا کہ ’اسٹیڈٰیا (STADIA)فوری طور پر گیم تک رسائی‘ کو یقینی بناتی ہے جو ایک کلاؤڈ سروس ہے، اس کے گرافک کی پروسیسنگ اور رینڈرنگ کا سارا عمل گوگل ڈیٹا مراکز پر ہوتا ہے اگرانٹرنیٹ رابطہ اچھا ہو تو گیم ہموار انداز میں جاری رہتا ہے۔

اسٹیڈیا سروس کے ذریعے کھلاڑی ایک گیم کمپیوٹر پر شروع کرکے اسے لیپ ٹاپ یا پھر اسمارٹ فون پر بھی جاری رکھ سکتا ہے اور گیمنگ کا عمل جاری رہے گا یہاں تک کہ گیم کو براؤزر میں بھی کھیلا جاسکتا ہے۔ اگرچہ گوگل گیم کنٹرولر بھی لانے کا ارادہ رکھتا ہے تاہم اسے کسی بھی یو ایس بی گیم کنٹرولر سے کھیلا جاسکتا ہے اور ایک بٹن دبا کر اسے یوٹیوب پر بھی شیئر کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل کے اس اعلان کو ماہرین نے ایک ایسا اقدام قرار دیا ہے جس سے کمپیوٹر گیمز کی دنیا میں انقلاب آسکتا ہے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

سائنسدانوں کی حیران کن دریافت، 83 بلیک ہول مگر کہاں؟

Rashid Saeed

Published

on

black hole

سائنسدانوں نے ایسے بلیک ہول دریافت کئے ہیں جن کی تعداد 83 کے لگ بھگ ہے اور جو کائنات بننے کے صرف 80 کروڑ سال بعد ہی وجود میں آگئے تھے ۔

درحقیقت ماہرین نے براہِ راست بلیک ہول کو نہیں دیکھا بلکہ کوزار یا گرد و گیس کے ایسے بڑے بڑے بادل دیکھے ہیں جو بڑے بلیک ہول کی اطراف موجود ہیں۔ یہ روشن گیسیں بلیک ہول کے کنارے گھومتے گھومتے اس کے اندر گر رہی ہیں۔ اس علاقے میں 17 بڑے بلیک ہول دیکھے گئے تھے لیکن جاپان کی سوبارو دوربین سے مزید کئی درجن بلیک ہول کی دریافت کا دعوی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کوزار کائنات کے روشن ترین اجسام ہیں جو صرف ایسے بلیک ہول کے آ س پاس ملتے ہیں جو ہمارے نظامِ شمسی سے بھی لاکھوں کروڑوں گنا کمیت والے ستاروں سے بنتے ہیں۔ ان کے آ س پاس موجود گرد اور گیس دمکتی ہے اور روشن ہوکر اپنا اور خود بلیک ہول کا پتہ دیتی ہے۔ ان پر تحقیق سے معلوم ہوا کہ دور ترین کوزار زمین سے 13 ارب 5 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر موجود ہیں۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
bilawal bhutto
پاکستان4 منٹ ago

بلاول بھٹو کا ملک دشمنی کا الزام لگانے والوں کو کرارا جواب

ali zafar and misha shafi
شوبز10 منٹ ago

علی ظفر کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

mahteer muhammad
پاکستان21 منٹ ago

مہاتیر محمد کی اسلام دشمنوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

pakistani batting
کھیل33 منٹ ago

پہلا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

mulana taqqi
پاکستان36 منٹ ago

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

انٹرنیشنل41 منٹ ago

طوفانی بارش، 2 افراد ہلاک

newzealan news paper
انٹرنیشنل53 منٹ ago

سانحہ کرائسٹ چرچ، کیویز اخبارات نے ایسا کیا شائع کردیا کہ

پاکستان54 منٹ ago

بہن اور بہنوئی کا قتل کیوں اور کب؟

پاکستان1 گھنٹہ ago

چھت گرنے سے 6 افرد جاں بحق

gang mawri
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

کیویزگینگ ماؤری کا سانحہ کرائسٹ چرچ پر بڑا اقدام

پاکستان1 گھنٹہ ago

نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ کا بائیکاٹ کیوں ؟

پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیر خارجہ نے ترقی کا شکر گزار کیوں کیا اندرونی کہانی سامنے آکئی

شوبز2 گھنٹے ago

ارمینا خان کا پریانکا چوپڑا پر الزام

blast in chaina
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

چین میں خوفناک دھماکہ، 47 افراد جاں بحق

انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے حدیث کا حوالہ

pm meet with chiefs
پاکستان23 گھنٹے ago

پاک افواج کے سربراہان سے ملاقات، وزیراعظم کی پریشانی بڑھ گئی

jhangir tareen
پاکستان22 گھنٹے ago

پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کا قرض اتارنا شروع کر دیا

imran khan
پاکستان21 گھنٹے ago

پاک بھارت جنگ، وزیراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

asif ali zardari
پاکستان23 گھنٹے ago

زرداری نے گرفتاری کے بعد کون سا دھماکہ کرنیکا فیصلہ کر لیا ‘ بڑی خبر منظر عام پر

katreena salman
شوبز22 گھنٹے ago

سلمان خان کا کترینہ کومہنگا ترین تحفہ

mekaal zulkaar
شوبز20 گھنٹے ago

بچ کے رہنا،میکال ذوالفقارکی بھارت کو وارننگ

shahbaz gull
پاکستان22 گھنٹے ago

شہباز گل نے ن لیگ سے معافی مانگ لی مگر کیوں؟

shahryiar afridi
پاکستان21 گھنٹے ago

ریاستی رٹ کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا: شہریار آفریدی

pakistani and qater flag
پاکستان22 گھنٹے ago

یو اے ای کے بعد قطر نے بھی پاکستان سے منہ موڑ لیا

utility store
پاکستان22 گھنٹے ago

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے بھی ات مچا دی

کھیل5 گھنٹے ago

نوجوان کھلاڑی کی دھواں دھار سنچری

fawad hassan fawad
پاکستان22 گھنٹے ago

نیب نے فواد حسن فواد کے آگے ایسی مشکل کھڑی کر دی کہ

scandal
انٹرنیشنل23 گھنٹے ago

تاریخ کا سب سے بڑا فحش اسکینڈل منظرعام پر

sahir ali baga
شوبز20 گھنٹے ago

ساحر علی بگا کا ملی نغمہ 23 مارچ کو ریلیزکیا جائے گا

mahaan ter
پاکستان20 گھنٹے ago

ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

مقبول خبریں