Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

ٹیکنا لوجی

دنیا کا پہلا ‘ 5 جی’ اسمارٹ فون

anees akhtar

Published

on

5g smart

اپنے 4 جی فون کی اسپیڈ سے تنگ ہیں تو اچھی کبر یہ ہے کہ بہت جلد آپ 5 جی اسمارٹ فون بھی لے سکیں گے۔

لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران ویرائزن نے اپنا پہلا فائیو جی اسمارٹ فون متعارف کرایا ۔ مگر حقیقت میں یہ فائیو جی نہیں بلکہ فورجی ڈیوائس ہے جسے ایک موڈیولر کے ذریعے فائیو جی میں بدلا جاسکتا ہے۔

یہ ہے موٹرولا کا موٹو زی تھری فون، جو کہ گزشتہ سال اگست میں 4 جی فون کے طور پر متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا گیا تھا کہ اس کا ایک موٹو موڈ دیا جائے گا جو کہ اس ڈیوائس کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس کردے گا۔

یہ فائیو جی موٹو موڈ موٹرولا زی تھری کو پہلے فائیو جی فون میں اس وقت بدل دے گا جب ویرائزن اس نئی نیٹ ورک سروس کو صارفین کے لیے پیش کرے گی۔ موٹرولا کا کہنا تھا کہ موٹو زی تھری پہلا فون ہے جو کہ فائیو جی موٹو موڈیولر کی بدولت 5 جی نیٹ ورک کے لیے اپ گریڈ ہوسکے گا۔

فائیو جی ایسی انقلابی ٹیکنالوجی ہے جو مستقبل میں ہر ملک میں دستیاب ہوگی، جس کی انٹرنیٹ اسپیڈ فورجی کے مقابلے میں کئی گنا تیز ہوگی جبکہ نیٹ ورک سروس بھی پہلے سے بہتر ہوجائے گی۔

موٹو زی تھری گلاس اور میٹل باڈی کے ساتھ ہے، جس میں 6 انچ کی بڑی امولیڈ اسکرین دی گئی ہے جس میں اوپر اور نیچے بیزل کی شرح کچھ کم کردی گئی ہے۔ اس کے بیک پر آپ 12، بارہ میگا پکسل کے 2 کیمرے دریافت کرسکیں گے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ سیلفی کے لیے دیا گیا ہے۔

موٹو زی تھری میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ ہیڈفون جیک تو اس میں موجود نہیں مگر ڈونگل کنورٹر کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اب بات کرتے ہیں فائیو جی موٹو موڈیولر کی، جو کہ اس فون کو ویرائزن کے فائیو جی نیٹ ورک سے کنکٹ کرسکے گا، یہ موٹو موڈ 2019 کے آغاز میں کسی وقت صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

موٹرولا کے مطابق فائیو جی موٹو موڈ کی بدولت اس فون کی ڈیٹا اسپیڈ 5 جی بی فی سیکنڈ تک پہنچ جائے گی یعنی ایک منٹ میں 60 فل ایچ ڈی فلمیں (اگر 4.84 جی بی کی ہوں) ڈاﺅن لوڈ کرنا ممکن ہوجائے گا۔

یہ موڈیولر اٹیچ منٹ فرنٹ، سائیڈ اور بیک پر موجود 4 ملی میٹر ویو موڈیولز پر نصب کی جائے گی تاکہ فائیو جی نیٹ ورک سے کنکٹ ہوسکے۔ فائیو جی نیٹ ورک پر بلاتعطل فور کے لائیو اسٹریم اور رئیل ٹائم وی آر کا تجربہ ممکن ہوگا مگر بیٹری پاور جلد ختم ہوگی، اسی لیے فائیو جی موٹو موڈ کے اندر 2000 ایم اے ایچ بیٹری بھی دی جائے گی۔

جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ ویسے موٹو زی تھری فون حقیقی معنوں میں فائیو جی فون نہیں کیونکہ یہ ٹیکنالوجی اس کے اندر موجود نہیں ہوگی تاہم موڈیولر کی مہربانی سے اسے اس تیزترین نیٹ ورک چلنے والے پہلے فون کا اعزاز ضرور مل گیا ہے۔ اس فون کے فورجی ورژن کی قیمت 480 ڈالرز تھی مگر فائیو جی موڈیولر کی قیمت کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

ٹیکنا لوجی

گاڑیوں کے وائپر بھی سیلاب سے خبردار کرسکتے ہیں

anees akhtar

Published

on

car viper

اب کاروں پر گرنے والے بارش کے پانی اور وائپر کی صفائی کی شرح سے برسات کی ٹھیک ٹھیک پیمائش اور شہری سیلاب (اربن فلڈ) کی پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔

یہ دلچسپ تجربہ امریکی شہر این آربرمیں کیا گیا جس میں کاروں کی اسکرین سے پانی صاف کرنے والے وائپروں پر لگے سینسر اور ڈیش بورڈ پر رکھے کیمرے استعمال کرکے برسات کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔ تجرباتی طور پر 70 گاڑیوں میں یہ نظام لگایا گیا۔

اس ساری کوشش کا مقصد یہ ہے کہ سڑکوں پر چلنے والے کاروں سے حقیقی وقت میں بارش کی مقدار کا درست ڈیٹا حاصل کیا جائے۔ اس طرح کسی شہر میں سیلاب کے خطرے کی پیشگوئی میں مدد ملے گی کیونکہ شہری سیلاب سے املاک، انفرا اسٹرکچر اور ماحول کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ اسی بنا پر یونیورسٹی آف مشی گن کے پروفیسر برانکو کارکیز اور ان کے ساتھیوں نے یہ اسمارٹ سسٹم تیار کیا ہے۔

گاڑیوں میں لگے خود کار سینسر اور کیمرے سے ملنے والا ڈیٹا بارش کی وہ معلومات دے سکتا ہے جو اس سے قبل کبھی ممکن نہیں تھا۔ یہ موسمیاتی ریڈار سے بھی مؤثر انداز میں ہماری معلومات میں اضافہ کرکے اس ضمن میں معلومات کے خلا کو پر کرسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موسمیاتی ریڈار ایک میل کے چوتھائی حصے کی خبر دیتا ہے اور وائپر ہر سیکنڈ پر بعد چند میٹر تک میں ہونے والی بارش کی خبر دے سکتے ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ پوری دنیا میں موسم کا مزاج بگڑ رہا ہے اور بارشوں کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس طرح وائپر سینسر اور دیگر آلات کے ذریعے ہر کار کو ایک موسمیاتی اسٹیشن میں بدلا جاسکتا ہے۔ صرف پاکستان کے بالائی علاقوں میں ہی بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس ضمن میں جلد یا بدیر ایسے آلات کی ضرورت بڑھتی جائے گی۔

اگر یہ سینسر شہر بھر میں ہر جگہ لگائے جائیں تو یہ ایک مہنگا نسخہ ہوگا لیکن گاڑیوں پر لگانے میں اس کا خرچ کم ہوجاتا ہے اور یوں کئی شہر آپس میں بارشوں کے ڈیٹا نیٹ ورک سے جوڑے جاسکتے ہیں۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

فیس بک میسینجر میں خاموشی سے بڑی تبدیلی

anees akhtar

Published

on

facebook

فیس بک انتطامیہ نے اس وقت دنیا بھر میں مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن ’میسینجر‘ پر گزشتہ ہفتے خاموشی سے تبدیل کرکے کئی لوگوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

اگرچہ آپ بھی فیس بک میسینجر کے صارفین ہیں تو آپ کے میسینجر پر بھی یہ تبدیلی آئی ہوگی اور اگر اتفاق سے کسی صارف کا میسینجر اپ ڈیٹ نہیں ہوا تو پریشانی کی کوئی بات نہیں جلد ہی ان کا بھی میسینجر ازخود اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔

جی ہاں، فیس بک میسینجر انتظامیہ نے ایک بار پھر میسینجر کا ڈیزائن تبدیل کرکے اسے صارفین کے استعمال کے لیے مزید آسان بنادیا۔

اگرچہ فیس بک میسینجر پر گزشتہ 2 سال سے نئے اور بہترین فیچرز متعارف کرائے جانے کا سلسلہ جاری تھا، تاہم اب اس ایپلی کیشن کے ہوم پیج کو سب کے لیے مزید آسان اور بہتر بنایا گیا ہے۔

فیس بک میسینجر پر حال ہی میں کی جانے والی تبدیلی کا اعلان مئی 2018 میں کیا گیا تھا اور اکتوبر 2018 میں میسینجر میں کئی واضح تبدیلیاں کرکے اسے بلکل تبدیل کردیا گیا تھا۔

تاہم اب اسے مزید تبدیل کرکے صارفین کے لیے آسانی کردی گئی ہے۔

اب فیس بک میسینجر صارفین موصول ہونے والے پیغامات کو واضح انداز میں پڑھنے سمیت آن لائن افراد کو جلد سرچ کر سکیں گے۔

ساتھ ہی نئی تبدیلی کے ساتھ صارفین گیمز اور معروف پیجز کو بھی ماضی کے مقابلے آسانی سے سرچ کر سکیں گے۔

فیس بک انتطامیہ کے مطابق میسینجر کو گزشتہ ہفتے تبدیل کردیا گیا تھا اور اس کا اپڈیٹ ورجن گوگل پلے اسٹور سمیت تمام اسٹورز پر دستیاب ہے۔

ساتھ ہی انتطامیہ کا کہنا تھا کہ فیس بک میسینجر ازخود اپڈیٹ ہو جائے گا، تاہم فوری طور پر تمام صارفین کے پاس میسینجر کا نیا ورژن دستیاب نہیں ہوگا۔

فیس بک میسینجر انتطامیہ کے مطابق آئندہ ہفتے تک دنیا بھرمیں تمام صارفین میسینجر کا نیا ورژن استعمال کر سکیں گے۔

فیس بک میسینجر کے نئے ورژن پر فوری طور پر امریکا، یورپ، وسطی و جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کے زیادہ تر صارفین کو رسائی حاصل ہوچکی ہے۔

تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ دنیا کے چند ممالک کے کچھ صارفین تک میسینجر تاحال اپ ڈیٹ نہیں ہوا، لیکن جلد ہی تمام صارفین ایپلی کیشن کا نیا ورژن استعمال کرنے کے اہل ہو جائیں گے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

’فولڈ ایبل‘ فون متعارف کرنے کا اعلان

anees akhtar

Published

on

fold able phone

ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی ایک ایسا فولڈنگ اسمارٹ فون متعارف کروانے والی ہے، جس میں صارفین دوسری اسکرین لگا سکیں گے۔

سی نیٹ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ایل جی ایک نیا اسمارٹ فون متعارف کرنے والی ہے جس میں اسکرین سائز دوگنا کرنے کے لیے ڈبل اسکرین لگائی جا سکتی ہے۔  

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر یہ دوسری اسکرین ایک کیس (case) کی شکل میں ہوسکتی ہے۔

اس نئے فون کو اگلے ماہ موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کرنے کا امکان ہے اور اُسی وقت اس کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئیں گی۔ 

خیال رہے کہ ایل جی کمپنی ‘فولڈنگ ڈیوائسز’ بنانے میں کافی ماہر ہے، جو پہلے بھی ایسی کئی اسکرینز بنا چکی ہے جو آسانی سے کتاب کی طرح یا اخبار کی طرح فولڈ ہوجاتی ہے۔

2014 میں ایل جی نے 18 انچ کی ایچ ڈی الٹرا فولڈنگ اسکرین بنائی تھی جس میں پلاسٹک کے بجائے خاص قسم کی فلم استعمال کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سام سنگ نے بھی  فولڈ ہونے والا اسمارٹ فون متعارف کروایا تھا جب کہ  ایل جی کے اشتراک سے 2020 تک فولڈنگ آئی فون بھی متعارف کروایا جائے گا۔

Continue Reading
Advertisement
پاکستان1 منٹ ago

ناشتے کے وہ اصول جوہمیشہ فٹ رکھیں

kaghan
پاکستان8 منٹ ago

کاغان میں برف باری، سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد

asad qaisar
پاکستان19 منٹ ago

اٹھاریویں ترمیم کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،

nmaz e janaza
پاکستان55 منٹ ago

ساہیوال سانحہ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا

national assambli
پاکستان60 منٹ ago

ساہیوال واقعہ: قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع

waseem akram
کھیل1 گھنٹہ ago

وسیم اکرم کا بطورممبرکرکٹ کمیٹی معاوضہ لینے سے انکار

chad israil
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

اسرائیل اورچاڈ کے درمیان سفارتی تعلقات بحال

lindy graham
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان کیساتھ مشترکہ ملٹری آپریشن گیم چینجر

kh asif
پاکستان2 گھنٹے ago

چوہدری نثارکی واپسی کا فیصلہ قیادت کرے گی۔خواجہ آصف

alima imran1
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم اورعلیمہ خان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

fazal ur rehman
پاکستان2 گھنٹے ago

حکمرانوں نے پولیس کو’’غنڈہ فورس‘‘ بنادیا،فضل الرحمان

army chief
پاکستان2 گھنٹے ago

مشکلات کے باوجودامن کیلئے بھرپورکردار ادا کیا : آرمی چیف

niha saharma1
شوبز2 گھنٹے ago

نہا شرما کوایک بار پھرعمران ہاشمی کی ضرورت

chinese president meet coas qamar javed bajwa
پاکستان3 گھنٹے ago

افغانستان پر پاکستان کی نئی پالیسی۔۔چین شدید ناراض

imran khan with usman buzdaar
پاکستان3 گھنٹے ago

عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سےاستعفیٰ مانگ لیا۔۔۔بریکنگ نیوز

niha saharma1
شوبز2 گھنٹے ago

نہا شرما کوایک بار پھرعمران ہاشمی کی ضرورت

hamid mir1
پاکستان4 گھنٹے ago

حامد میروزیراعلیٰ کے ہاتھ میں گلدستہ دیکھ کرآگ بگولا

chinese president meet coas qamar javed bajwa
پاکستان3 گھنٹے ago

افغانستان پر پاکستان کی نئی پالیسی۔۔چین شدید ناراض

killd
پاکستان9 گھنٹے ago

ساہیوال مقابلہ؛ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

supe
صحت7 گھنٹے ago

ہڈیوں کا شوربہ موٹاپے اورامراض قلب میں مفید

fwad khan
کھیل7 گھنٹے ago

پی ایس ایل 4؛شائقین نےفواد خان کا گانا مسترد کردیا

imran khan with usman buzdaar
پاکستان3 گھنٹے ago

عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سےاستعفیٰ مانگ لیا۔۔۔بریکنگ نیوز

shahis khaqan abasi
پاکستان6 گھنٹے ago

مسلم لیگ (ن) نے بھی فوجی عدالتوں کی مخالفت کردی

deepica ranveer
شوبز7 گھنٹے ago

دپیکا سے شادی بہت پہلے کرچکاتھا، رنویر سنگھ

pujab police
پاکستان6 گھنٹے ago

گاڑی کالعدم تنظیم کے زیراستعمال رہی، سی ٹی ڈی کا ایک اور مؤقف

ch sarwar
پاکستان5 گھنٹے ago

ساہیوال جیسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں، گورنرپنجاب

pakistan vs south afriqa 1st one day
کھیل19 گھنٹے ago

پاکستان نے پہلا ون ڈے 5 وکٹوں سے جیت لیا

daal rice
صحت5 گھنٹے ago

دال چاول سے دنیا کو بچایا جاسکتا ہے؟

raja basharat
پاکستان4 گھنٹے ago

متاثرہ فیملی کیلئے دو کروڑ روپے امداد کا اعلان

sh rasheed
پاکستان6 گھنٹے ago

ساہیوال واقعے کی جتنی مزاحمت کی جائے کم ہے

niha saharma1
شوبز2 گھنٹے ago

نہا شرما کوایک بار پھرعمران ہاشمی کی ضرورت

jhanvi kapoor
شوبز1 دن ago

سری دیوی پرفلم؛ جھانوی کپورسوال پر غمزدہ

alitta batel angles
ویڈیو1 دن ago

سائنس فکشن فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کا نیاٹریلر

salman khan
شوبز1 دن ago

سلمان خان پاکستان میں موجود؟ ویڈیو وائرل

lady gaga1
شوبز3 دن ago

لیڈی گا گا نے مداحوں سے معافی مانگ لی

spider man
ویڈیو3 دن ago

یورپ کی خطرناک طاقتوں سے لڑتا ’اسپائیڈر مین‘

hum chaar
ویڈیو3 دن ago

دوستی پر مبنی فلم ’ہم چار‘ کا ٹریلر ریلیز

uri movie poster
شوبز4 دن ago

بھارت پاکستان دشمنی سے باز نا آسکا ؛کمزوریاں فلموں سے چھپانے لگا

bharat
ویڈیو4 دن ago

سلمان خان کی "بھارت” کی دھواں دھار جھلک

ek ladki ko dekha
شوبز5 دن ago

سونم کپورکا انیل کپورکے ساتھ "گُڑ نالوں عشق مٹھا "پرڈانس

bangalo
ویڈیو5 دن ago

سری دیوی کی زندگی پر بننے والی فلم بنگالو” ٹریلرکی دھوم”

anopam kher
شوبز5 دن ago

پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

x man dark
ویڈیو6 دن ago

’ایکس مین۔ ڈارک فیونکس‘کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری

miss bala
ویڈیو1 ہفتہ ago

تھرلرفلم’مس بالا‘کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

dabang 3
ویڈیو1 ہفتہ ago

’دبنگ3 ‘ کی تیاریاں شروع، شوٹنگ کا آغاز اپریل سے ہوگا

مقبول خبریں