Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

ٹیکنا لوجی

دنیا کا پہلا کمرشل کوانٹم کمپیوٹر متعارف

anees akhtar

Published

on

computer

اگر تو آپ کے خیال میں دفتر یا گھر میں روایتی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی رفتار اور کارکردگی اطمینان بخش نہیں تو اب آپ کوانٹم کمپیوٹر بھی خرید سکیں گے۔

جی ہاں معروف کمپنی آئی بی ایم نے 20 کیوبٹ کوانٹم کمپیوٹر کمرشل استعمال کے لیے تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران آئی بی ایم نے بتایا کہ آئی بی ایم کیو سسٹم ون کوانٹم کمپیوٹنگ کو تحقیقی لیبارٹری سے حقیقی دنیا میں لے جائے گا۔

اور اس کا مطلب کیا ہے؟ تو وہ یہ کہ کاروباری ادارے اس تیز ترین کمپیوٹر سسٹم کو کمرشل اپلیکشن کے لیے استعمال کرسکیں گے۔ کمپنی کے مطابق کیو سسٹم ون میں فورتھ جنریشن 20 پراسیسر استعمال کیا گیا ہے جبکہ 50 کیوبٹ پراسیسر والی ڈیوائس آئی بی ایم کیو نیٹ ورک میں رواں سال کے آخر میں کسی وقت دستیاب ہوگی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ کمپیوٹر کیمسٹری کی عملی اپلیکشنز کو قریب لانے میں مدد دے گا جبکہ نئی ادویات اور مواد تیار کرنے کا عمل بھی تیز ہوجائے گا۔

بیان میں بتایا گیا کہ آئی بی ایم کیو سسٹمز کو ایسے مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ابھی بہت زیادہ پیچیدہ محسوس ہوتے ہیں، کوانٹم کمپیوٹنگ کی مستقبل کی اپلیکشنز میں مالیاتی ڈیٹا اور بہتر سرمایہ کاری جیسے ماڈل کو شامل کرنے کے نئے ذرائع بھی تلاش کیے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے 2019 میں صارفین کے لیے کمرشل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ کو کھولا جارہا ہے جبکہ اس سسٹم کی نقل سی ای ایس میں رکھی گئی ہے۔ اس کی قیمت کیا ہوگی، ابھی یہ تو واضح نہیں مگر آپ کو اس میں دلچسپی ہے تو ابھی سے بچت کرنا شروع کردیں کیونکہ یہ کسی بھی طرح سستا نہیں ہوگا۔

ٹیکنا لوجی

سائنسدانوں کی حیران کن دریافت، 83 بلیک ہول مگر کہاں؟

Rashid Saeed

Published

on

black hole

سائنسدانوں نے ایسے بلیک ہول دریافت کئے ہیں جن کی تعداد 83 کے لگ بھگ ہے اور جو کائنات بننے کے صرف 80 کروڑ سال بعد ہی وجود میں آگئے تھے ۔

درحقیقت ماہرین نے براہِ راست بلیک ہول کو نہیں دیکھا بلکہ کوزار یا گرد و گیس کے ایسے بڑے بڑے بادل دیکھے ہیں جو بڑے بلیک ہول کی اطراف موجود ہیں۔ یہ روشن گیسیں بلیک ہول کے کنارے گھومتے گھومتے اس کے اندر گر رہی ہیں۔ اس علاقے میں 17 بڑے بلیک ہول دیکھے گئے تھے لیکن جاپان کی سوبارو دوربین سے مزید کئی درجن بلیک ہول کی دریافت کا دعوی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کوزار کائنات کے روشن ترین اجسام ہیں جو صرف ایسے بلیک ہول کے آ س پاس ملتے ہیں جو ہمارے نظامِ شمسی سے بھی لاکھوں کروڑوں گنا کمیت والے ستاروں سے بنتے ہیں۔ ان کے آ س پاس موجود گرد اور گیس دمکتی ہے اور روشن ہوکر اپنا اور خود بلیک ہول کا پتہ دیتی ہے۔ ان پر تحقیق سے معلوم ہوا کہ دور ترین کوزار زمین سے 13 ارب 5 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر موجود ہیں۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

فیس بُک کے متبادل نیا سوشل نیٹ ورک لانے کا اعلان

anees akhtar

Published

on

facebook

انٹرنیٹ انٹرپرینوئر کم ڈاٹ کی جانب سے فیس بک کے متبادل کے طور پر ایک نیا سوشل نیٹ ورک منظر عام پر لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کم ڈاٹ نے فیس بک اور ٹوئٹر کو ریاست کے سازشی عناصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب کچھ بہتر کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے اس نئی ویب سائٹ کے لیے ٹوئٹ کرتے ہوئے سی آئی  اے کے نمائندے، وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج اور جرمن ہیکر ایسو سی ایشن کو اپنے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی ہے۔

مسٹر ڈاٹ کام کو نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی اور فراڈ کے مقدمے کا سامنا ہے اور کیوی حکام کی جانب سے امریکا سے ان کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ متبادل پلیٹ فارم میں حقیقی پرائیوسی پروٹیکشن اور زیرو سیسنر شپ ہو گی۔ 

کم ڈاٹ نے ٹوئٹر پر ایک پول کا انعقاد بھی کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے 732,000 فالورز سے ٹوئٹر کے  ہونے کے بارے میں سوال کیا۔ پول میں 89 فیصد فالورز نے ہاں میں جواب دیا۔

سرے یونی ورسٹی کے سائبر سیکورٹی ایکسپرٹ پرہفیسر ایلن ووڈ ورڈ نے کہا کہ مسئلہ یقین کا ہے۔ کیا آپ کم ڈاٹ کام اور جولیان اسانج پر ٹوئٹر اور فیس بُک چلانے والوں سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں؟

تمام سوشل میڈیا نیٹ ورکس نے وقت کے ساتھ ساتھ سیکھا ہے اور فیس بک اور ٹوئٹر نے حال ہی میں کچھ سبق سیکھے ہیں اور نئے آنے والے میڈیا کو بھی اسی طرح سیکھنا پڑے گا۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

اسرائیلی انجینئرنے سب کو حیران کر دیا مگر کیسے؟

Rashid Saeed

Published

on

main engine

اسرائیلی انجینئرنے دنیا کے سب سے چھوٹے مگر طاقتور ترین کار انجن بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ 10 کلو گرام وزنی انجن کار کو 1200 کلو میٹر تک چلا سکتا ہے۔

تل ابیب کیرہائشی شول یعقوبی نے برسوں کی محنت سے یہ انجن بنایا ہے جسے ایک بیگ میں رکھ کر کمر کے پیچھے باندھا جاسکتا ہے۔ اسے ایکوائرس انجن نے تیار کیا ہے جبکہ اس کے صرف ایک درجن کے لگ بھگ حرکتی پرزے ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کے تمام جدید ترین انجنوں سے بھی 10 فیصد مؤثر ہے۔ کہ فی الحال یہ کڑی آزمائش سے گزر رہا ہے اور 2020 کے ا?خر تک تجارتی طور پر تیار ہوگا اور 2022 تک اسیگاڑیوں میں لگایا جاسکے گا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: صارفین جلد ’گیمنگ پلیٹ فارم‘ سے محظوظ ہوسکیں گے

شول یعقوبی کے مطابق سادہ احتراقی (کمبسشن) انجن 150 سال سے نہیں بدلا گیا اور ہم نے اسے اہم امور تک محدود کرکے صرف 10 کلووزن تک محدود کردیا ہے اور اس کے 20 پرزے ملکر اسے 200 کلوگرام والے انجن کی طاقت دیتے ہیں۔ یعقوبی کے مطابق ہم گاڑیوں میں فالتو کا سینکڑوں کلوگرام وزن لے کر گھوم رہے ہیں جو ایندھن اور رفتار میں مزاحم ہے۔ اس ضمن میں نیا انجن کم خرچ بالانشین کے مصداق پر ایک ماحول دوست، کم خرچ اور بہترین کارکردگی والا ایجاد ہے۔ ایکوائرس انجن کے سربراہ گیل فرائیڈمان نے کہا ہے کہ اس چھوٹے سے انجن کو جنریٹر میں بھی بدلا جاسکتا ہے اور یہ ایک مرتبہ چارج یا ایندھن بھرنے کے بعد 15 دن تک ایک اوسط اپارٹمنٹ کو بجلی فراہم کرسکتا ہے۔ ماہرین نے اسے ماحول دوست انقلابی ایجاد قرار دیا ہے۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
weena malik
شوبز4 گھنٹے ago

وینا ملک کا جھوٹ پھرپکڑا گیا ، حقیقت سامنے آگئی

sohail shahid1
پاکستان4 گھنٹے ago

شہید سہیل شاہد کے اہلخانہ کو ویزہ جاری کر دیا گیا

nawaz sharif
پاکستان4 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے نواز شریف کو ادھوری خوشخبری سنا دی

bilawal bhutto
پاکستان4 گھنٹے ago

بلاول کیلئے برُی خبر، نیب نے سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا

black hole
ٹیکنا لوجی4 گھنٹے ago

سائنسدانوں کی حیران کن دریافت، 83 بلیک ہول مگر کہاں؟

e union
انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرزکوبند کیوں کیا،رپورٹ آگئی

doctor
پاکستان5 گھنٹے ago

کے پی کے حکومت کا قبائلی ڈاکٹروں کے لیے بڑا اعلان

sheihk rasheed
پاکستان5 گھنٹے ago

شیخ رشید کیخلاف مقدمہ قتل کی درخواست

kaleem imam
پاکستان5 گھنٹے ago

سندھ سرکاراورآئی جی کے اختلافات کا انکشاف

aslam bherwana3
پاکستان5 گھنٹے ago

گرین پاکستان مہم‘ ایگریکس ٹاؤن کوآپریٹو سوسائٹی میں عالی شان تقریب کا انعقاد

imran buzdar
پاکستان5 گھنٹے ago

وزیراعظم عثمان بزدارسے سخت ناراض

pia employes housing society
پاکستان5 گھنٹے ago

پی آئی اے ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں فری آئی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد

india
انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

بھارت: لڑکی سے زیادتی، سر تن سے جدا

farah khan salman
شوبز5 گھنٹے ago

فرح خان نے اہم انکشاف کرکے چونکا دیا

sohail shahid
پاکستان5 گھنٹے ago

نیوزی لینڈ میں شہید ہونیوالے سہیل شاہد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

shain watson
کھیل7 گھنٹے ago

شین واٹسن اکیلے نہیں توپھرکس کے ساتھ پاکستان آئے

nawaz sharif1
پاکستان24 گھنٹے ago

نوازشریف کواپنے گھرفون کرنے کا اختیارحاصل

hassan niazi
شوبز24 گھنٹے ago

حسن نیازی بھارتی پائلٹ کا کردارنبھانے پر بول پڑے

شوبز13 گھنٹے ago

پہلی جھلک منظرعام پر

jutintrodo
انٹرنیشنل14 گھنٹے ago

بس بہت ہو چکا، دنیا میں فساد کے لیے کوئی جگہ نہیں

شوبز13 گھنٹے ago

’’جنون عشق‘‘ کو نمائش کی اجازت

شوبز13 گھنٹے ago

اذان سمیع نے ماہرہ خان کے لئے ایسا کام کردیا کہ۔۔۔

Federal cabinet meeting
پاکستان7 گھنٹے ago

وفاقی کابینہ اجلاس، وزارتوں اور سینئر حکام کو زور دار دھچکا

farah khan salman
شوبز5 گھنٹے ago

فرح خان نے اہم انکشاف کرکے چونکا دیا

imran khan
کھیل24 گھنٹے ago

عمران خان کی افغانستان کوپہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پرمبارکباد

kashmala tariq
پاکستان6 گھنٹے ago

کشمالہ طارق نے ہراسگی کا الزام لگا دیا مگرکس پر

air india
پاکستان10 گھنٹے ago

پاکستان سے دشمنی بھارت کو مہنگی پڑ گئی

weena malik
شوبز4 گھنٹے ago

وینا ملک کا جھوٹ پھرپکڑا گیا ، حقیقت سامنے آگئی

prime ministre of newzeland
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

کیویز وزیراعظم نے مسجد میں فائرنگ کرنیوالے کو کیا قرار دیدیا‘ جانئے

syed murad ali shah
پاکستان9 گھنٹے ago

مراد علی شاہ کا نیب کیخلاف سخت رویہ، وجہ منظر عام پر آگئی

مقبول خبریں