Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

ٹیکنا لوجی

واٹس ایپ میں چیٹ غائب ہونے کا انکشاف

anees akhtar

Published

on

whatsapps

پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ میں صارفین کی  چیٹ پراسرار طور پر غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مختلف صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آئی ہیں کہ از خود ’چیٹ ہسٹری‘ غائب ہو رہی ہے اور تمام تر ممکنہ کوششوں کے باوجود غائب شدہ چیٹ ریکور نہیں ہوسکی۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جب انہوں نے صبح واٹس ایپ کا ان بکس دیکھا تو 2 سے تین چیٹ ڈیلیٹ تھیں۔

مذکورہ صارف نے بتایا کہ 25 ای میلز کرکے واٹس ایپ کو شکایت سے آگاہ کیا گیا مگر کوئی ازالہ نہیں ہوا جب کہ صارف کی اس شکایت کو معروف ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ویب بی ٹا انفو‘ نے بھی اپنے پلیٹ فارم  پر شیئر کیا۔

واٹس ایپ استعمال کرنے والے کئی صارفین نے ٹوئٹر پر چیٹ ہسٹری کے غائب ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ از خود چیٹ کا غائب ہونا پریشان کن ہے اور اس پراسراریت پر کمپنی کا ردعمل نہ آنا مایوس کن ہے۔

گزشتہ سال اگست میں واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ ایک نئی شراکت داری کے تحت ایپ میں موجود تمام ڈیٹا ڈرائیو اکاونٹ میں بیک اپ کے طور پر موجود رہے گا اگر ایک سال تک اکاؤنٹ اپ ڈیٹ نہ کیا گیا تو از خود گوگل ڈرائیو سے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

ڈیٹا ضائع ہونے کی  ایک وجہ بیک اپ اکاؤنٹ کا معاملہ بھی ہوسکتا ہے تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ کسی خرابی کی وجہ سے ہورہا ہے اور واٹس ایپ کو اس خامی کو جلد از جلد دور کرنا چاہیے۔

ٹیکنا لوجی

گوگل کی جانب سے ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا باضابطہ اعلان

anees akhtar

Published

on

game google

دنیائے انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے باضابطہ طور پر ویڈیو گیم اسٹریمنگ سروس کا اعلان کردیا۔ اس سروس کے لیے خصوصی گیم کنسول یا تیز رفتار کمپیوٹرز کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ عام لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ، ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون پر یہ گیم کھیلے جاسکیں گے۔

گوگل نے یہ بھی کہا ہے کہ اسٹریمنگ کی تمام تر بھاری پروسیسنگ کا کام اس کے سرور پر ہوگا اور یوں عام افراد بہت سکون سے گیم کھیل سکیں گے۔ گیمنگ پلیٹ فارم کے ذریعے سروس میں موجود کوئی بھی گیم فوری طور پر کھیلا جاسکے گا اور جس کے لیے گیم خریدنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔

سان فرانسسکو میں گیم ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوگل سے وابستہ فِل ہیرسن نے کہا کہ ’اسٹیڈٰیا (STADIA)فوری طور پر گیم تک رسائی‘ کو یقینی بناتی ہے جو ایک کلاؤڈ سروس ہے، اس کے گرافک کی پروسیسنگ اور رینڈرنگ کا سارا عمل گوگل ڈیٹا مراکز پر ہوتا ہے اگرانٹرنیٹ رابطہ اچھا ہو تو گیم ہموار انداز میں جاری رہتا ہے۔

اسٹیڈیا سروس کے ذریعے کھلاڑی ایک گیم کمپیوٹر پر شروع کرکے اسے لیپ ٹاپ یا پھر اسمارٹ فون پر بھی جاری رکھ سکتا ہے اور گیمنگ کا عمل جاری رہے گا یہاں تک کہ گیم کو براؤزر میں بھی کھیلا جاسکتا ہے۔ اگرچہ گوگل گیم کنٹرولر بھی لانے کا ارادہ رکھتا ہے تاہم اسے کسی بھی یو ایس بی گیم کنٹرولر سے کھیلا جاسکتا ہے اور ایک بٹن دبا کر اسے یوٹیوب پر بھی شیئر کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل کے اس اعلان کو ماہرین نے ایک ایسا اقدام قرار دیا ہے جس سے کمپیوٹر گیمز کی دنیا میں انقلاب آسکتا ہے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

سائنسدانوں کی حیران کن دریافت، 83 بلیک ہول مگر کہاں؟

Rashid Saeed

Published

on

black hole

سائنسدانوں نے ایسے بلیک ہول دریافت کئے ہیں جن کی تعداد 83 کے لگ بھگ ہے اور جو کائنات بننے کے صرف 80 کروڑ سال بعد ہی وجود میں آگئے تھے ۔

درحقیقت ماہرین نے براہِ راست بلیک ہول کو نہیں دیکھا بلکہ کوزار یا گرد و گیس کے ایسے بڑے بڑے بادل دیکھے ہیں جو بڑے بلیک ہول کی اطراف موجود ہیں۔ یہ روشن گیسیں بلیک ہول کے کنارے گھومتے گھومتے اس کے اندر گر رہی ہیں۔ اس علاقے میں 17 بڑے بلیک ہول دیکھے گئے تھے لیکن جاپان کی سوبارو دوربین سے مزید کئی درجن بلیک ہول کی دریافت کا دعوی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کوزار کائنات کے روشن ترین اجسام ہیں جو صرف ایسے بلیک ہول کے آ س پاس ملتے ہیں جو ہمارے نظامِ شمسی سے بھی لاکھوں کروڑوں گنا کمیت والے ستاروں سے بنتے ہیں۔ ان کے آ س پاس موجود گرد اور گیس دمکتی ہے اور روشن ہوکر اپنا اور خود بلیک ہول کا پتہ دیتی ہے۔ ان پر تحقیق سے معلوم ہوا کہ دور ترین کوزار زمین سے 13 ارب 5 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر موجود ہیں۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

فیس بُک کے متبادل نیا سوشل نیٹ ورک لانے کا اعلان

anees akhtar

Published

on

facebook

انٹرنیٹ انٹرپرینوئر کم ڈاٹ کی جانب سے فیس بک کے متبادل کے طور پر ایک نیا سوشل نیٹ ورک منظر عام پر لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کم ڈاٹ نے فیس بک اور ٹوئٹر کو ریاست کے سازشی عناصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب کچھ بہتر کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے اس نئی ویب سائٹ کے لیے ٹوئٹ کرتے ہوئے سی آئی  اے کے نمائندے، وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج اور جرمن ہیکر ایسو سی ایشن کو اپنے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی ہے۔

مسٹر ڈاٹ کام کو نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی اور فراڈ کے مقدمے کا سامنا ہے اور کیوی حکام کی جانب سے امریکا سے ان کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ متبادل پلیٹ فارم میں حقیقی پرائیوسی پروٹیکشن اور زیرو سیسنر شپ ہو گی۔ 

کم ڈاٹ نے ٹوئٹر پر ایک پول کا انعقاد بھی کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے 732,000 فالورز سے ٹوئٹر کے  ہونے کے بارے میں سوال کیا۔ پول میں 89 فیصد فالورز نے ہاں میں جواب دیا۔

سرے یونی ورسٹی کے سائبر سیکورٹی ایکسپرٹ پرہفیسر ایلن ووڈ ورڈ نے کہا کہ مسئلہ یقین کا ہے۔ کیا آپ کم ڈاٹ کام اور جولیان اسانج پر ٹوئٹر اور فیس بُک چلانے والوں سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں؟

تمام سوشل میڈیا نیٹ ورکس نے وقت کے ساتھ ساتھ سیکھا ہے اور فیس بک اور ٹوئٹر نے حال ہی میں کچھ سبق سیکھے ہیں اور نئے آنے والے میڈیا کو بھی اسی طرح سیکھنا پڑے گا۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
waseem akram
کھیل7 گھنٹے ago

وسیم اکرم نےپی ایس ایل فورکوکامیاب ایونٹ قراردیدیا

f office
پاکستان7 گھنٹے ago

سمجھوتا ایکسپریس فیصلہ: بھارتی ہائی کمشنرکی طلبی

ardgan jasindra
انٹرنیشنل7 گھنٹے ago

یورپ نیوزی لینڈکی قیادت سے سبق سیکھے: اردوان

kpk assambli
پاکستان8 گھنٹے ago

عورت مارچ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

khalid teacher
پاکستان8 گھنٹے ago

طالب علم کے ہاتھوں استاد کا لرزہ خیز قتل

maryan nwaz
پاکستان8 گھنٹے ago

کل جیل میں کوئی نہ آئے, مریم نوازکا اہم پیغام

avril lavigon
شوبز9 گھنٹے ago

ہالی وڈ گلوکارہ ’ایورل‘ کی تصویرنے ہلچل مچادی

israel and indian pm copy
انٹرنیشنل9 گھنٹے ago

پاکستان کا ایٹمی پلان، امریکا، بھارت، اسرائیل مخالفت میں کود پڑے

medicine
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستان میں زندگی مزید مہنگی ، تشویشناک خبر آ گئی

facebook fake account
پاکستان10 گھنٹے ago

سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ، قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ

neray modi
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

مفروربھارتی ارب پتی جیولرنیرا مودی لندن میں گرفتار

dollar
پاکستان10 گھنٹے ago

انٹربینک میں ڈالرپھراُڑان بھرنے لگا

women police
پاکستان10 گھنٹے ago

سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنیوالی لیڈی پولیس اہلکار معطل

sardar usman buzdar
پاکستان10 گھنٹے ago

حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

mahateer mohd
پاکستان10 گھنٹے ago

مہاتیرمحمد 3روزہ دورے پرکل اسلام آبادپہنچیں گے

شوبز16 گھنٹے ago

پنجابی بولنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

boild eggs
صحت14 گھنٹے ago

7دنوں میں 4انڈے قبل ازوقت موت کودعوت دینے والی عادت

پاکستان17 گھنٹے ago

میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا

ajmal wazeer
پاکستان13 گھنٹے ago

اجمل وزیر نے پی ٹی ایم کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

chief justice of pakistan
پاکستان14 گھنٹے ago

دہشتگردی کی تعریف پر لارجر بینچ تشکیل مگر کیوں؟

شوبز16 گھنٹے ago

نئے گلوکاروں کے لئے سنہری موقع

wife of shaheed naeem rashid
انٹرنیشنل15 گھنٹے ago

سانحہ کرائسٹ چرچ، بیوہ نعیم راشد نے ایسی بات کہہ دی کہ

شوبز18 گھنٹے ago

یوم پاکستان کی خصوصی ٹیلی فلم’لعل‘

پاکستان17 گھنٹے ago

شہید نعیم راشد کی بیوہ بھی عزم و ہمت کی مثال

model tariza
پاکستان15 گھنٹے ago

چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزاکو سزا مگر کیوں؟ بریکنگ نیوز

nawaz sharif
پاکستان15 گھنٹے ago

نوازشریف نے جے آئی ٹی کو کس کیس میں بیان ریکارڈ کروایا

fawad chaudhry
پاکستان14 گھنٹے ago

فواد چوہدری کی چوری اور سینہ زوری کی مثال کس پر ؟

شوبز17 گھنٹے ago

سحر ملک پنجابی فلم میں

medicine
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستان میں زندگی مزید مہنگی ، تشویشناک خبر آ گئی

شوبز17 گھنٹے ago

’رانگ نمبر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری

مقبول خبریں