Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

ٹیکنا لوجی

چین میں ’اسمارٹ اسکول یونیفارم‘ تیار

anees akhtar

Published

on

school

جہاں والدین بچوں کو اسکول بھیج کر ان کی نگرانی کے حوالے سے فکر مند رہتے ہیں وہیں اساتذہ بھی اسکول میں اور چھٹی ہونے کے بعد ان کی نگرانی کے لیے فکر مند رہتے ہیں تاہم دونوں کی مشکل ’اسمارٹ یونیفارم‘ سے حل ہوگئی ہے۔

جی ہاں چین میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ’اسمارٹ یونیفارم‘ تیار کیا  گیا ہے جس میں گلوبل پوزیشننگ سسٹم ( جی پی ایس) نصب ہے جو بچوں کی نگرانی کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

 اسمارٹ یونیفارم چینی ٹیکنالوجی کمپنی گوئیزوہ گنایو (Guizhou Guanyu) نے تیار کیا ہے جس میں دو مائیکرو چپس یونیفارم کے کاندھے کی طرف نصب ہے۔

 اس کی مدد سے والدین اور اساتذہ آسانی سے معلوم کرسکیں گے کہ بچے کہاں موجود ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔

جیسے ہی بچے اسمارٹ یونیفارم پہنیں گے جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم فعال ہوجائے گا جو والدین اور اساتذہ کو ان کے اسمارٹ فون میں رپورٹ کرے گا۔

اگر بچہ کلاس میں سو جائے یا پھر بغیر اجازت باہر چلا جائے، اس حوالے سے بھی اسمارٹ یونیفارم ہوشیار کردے گا۔

یونیفارم کی مدد سے والدین یہ بھی جان سکتے ہیں کہ بچہ پیسے کہاں خرچ کر رہا ہے اور کتنے خرچ کر رہا ہے اس کے علاوہ وہ اسمارٹ یونیفارم کی ایپ کی مدد سے بچے کی جیب خرچ کا بھی تعین کرسکتے ہیں۔    

دوسری جانب بعض حلقوں نے اسمارٹ یونیفارم کی مدد سے بچوں کی نقل و حرکت پر اس قدر نگرانی کرنے کو ان کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

جس پر کمپنی نے جواب دیا کہ اسمارٹ یونیفارم میں بچوں کے تحفظ کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے اور یہ یونیفارم کچھ مخصوص جگہ پر کام نہیں کرے گا۔ 

ٹیکنا لوجی

واٹس ایپ کی غلطی، صارفین کو بڑے نقصان کا سامنا

anees akhtar

Published

on

whattsapps

پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کے انجینئرز سے ہونے والی غلطی کا خمیازہ صارفین بھگتنے لگے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ واٹس ایپ کے انجینئرز نے نئے فیچر پر کام شروع کیا جس کے دوران اُن سے سنگین غلطی سر زد ہوئی۔

ڈؤیلپرز کی غلطی کا خمیازہ صارفین کو اس طرح بھگتنا پڑا کہ اُن کے پرانے میسجز ڈیلیٹ ہوگئے۔

اس ضمن میں صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کمپنی سے شکایت بھی کی مگر واٹس ایپ کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ صارفین کے پیغامات خود بہ خود ڈیلیٹ ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔

یہ بھی اطلاعات سامنے آئیں کہ واٹس ایپ کے ماہرین نے سامنے آنے والے BUG پر کچھ حد تک قابو پالیا، جس کے بعد آئی او ایس صارفین کے پرانے پیغامات انہیں دوبارہ موصول ہونے لگے جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کی شکایات تاحال برقرار ہے۔

واٹس ایپ کے نئے فیچرز

دوسری جانب واٹس ایپ نے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نئے فیچرز بھی متعارف کرائے جس سے صرف بیٹا ورژن استعمال کرنے والے استفادہ کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے گروپ چیٹ پرائیوٹ رپلائی کا فیچر متعارف کرایا گیا جس کے تحت کوئی بھی صارف گروپ میں موجود دوست کو پرائیوٹ میسج بھیج سکتا ہے علاوہ ازیں کمپنی نے نئے اسٹیکرز بھی متعارف کروائے۔

صارفین کی تعداد میں اضافہ

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 180 ممالک میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے، جسے کسی بھی موبائل ایپ کا برا سنگِ میل قرار دیا جارہا ہے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

بیکٹیریا سے بجلی بنانے والی بیٹری میں اہم کامیابی

anees akhtar

Published

on

elecicity

 وہ دن دور نہیں جب بیکٹیریا پر مشتمل بیٹریوں سے چھوٹے آلات چلانا ممکن ہوگا کیونکہ اس ضمن میں ایک اہم اور کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

مشہور تحقیقی ادارے میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے بجلی پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو الگ کرنے اور ان کی درجہ بندی کا ایک نیا طریقہ وضع کیا ہے۔

قدرت کے کارخانے میں بہت سے بیکٹیریا (جرثومے) بجلی پیدا کرتے ہیں تاہم انہیں تجربہ گاہوں میں رکھنا اور ان کی تعداد بڑھانا مشکل اور مہنگا کام  ہوتا ہے اور اسی بنا پر بیکٹیریا کی بیٹری میں یہ سب سے بڑی رکاوٹ سمجھی جاتی تھی۔

اس ضمن میں ایم آئی ٹی کے ماہرین نے ایک نیا طریقہ وضع کیا ہے جس سے برق پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو الگ کرنا قدرے آسان ہوگیا ہے۔ اس طرح بیکٹیریا کا الیکٹران کی خلوی جھلی سے باہر آتا ہے اور یہ عمل ایکسٹر سیلولر الیکٹران ٹرانسفر یا ای ای ٹی کہلاتا ہے۔

بیکٹیریا میں ای ای ٹی کے عمل کو دیکھنا اور اس کی درجہ بندی سب سے بڑا چیلنج تھا۔ جسے اب ایک نئی تکنیک ڈائی الیکٹرو فوریسس کو استعمال کرکے دو اقسام کے بیکٹیریا الگ کیے گئے ہیں۔ اس بنا پر بجلی بنانے والے بیکٹیریا کو الگ کرکے کام کی شے حاصل کرنے میں بہت مدد ملی ہے۔

اس کے لیے ماہرین نے ریت گھڑی جیسے چھوٹے آلے میں مائع کے خردبینی راستے یا خانے (چینلز) بنائے اور ان کے خواص کو نوٹ کیا۔ اس طرح بہت زیادہ بجلی بنانے والے بیکٹیریا سامنے آئے۔ اگلے مرحلے میں ماہرین ان پر مشتمل بیٹری بنانے پر کام کریں گے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

چین میں پہلا تھری ڈی پرنٹڈ پل نصب

anees akhtar

Published

on

bridg

چین میں جدیدفنِ تعمیرات کا شاہکار پہلا تھری ڈی پرنٹڈ پل 35 دن میں مکمل کرکے شنگھائی کے ایک پارک میں نصب کر دیا گیا۔ 

دورِ جدید میں نت نئی ایجادات انسانی عقل کو حیران کر دیتی ہیں ، ایسی ہی ایک انوکھی ایجاد تھری ڈی پرنٹنگ ہے۔

چینی شہر شنگھائی میں بھی ماہر انجینئرز نے پہلا تھری ڈی پرنٹڈ پیڈیسٹرین برج یعنی ایسا پل جس پر پیدل چلا جائے ، تیار کیا گیا ہے۔اس پل کی تنصیب شنگھائی کے  ایک مقامی پارک میں کی گئی ہے۔

پل کی پرنٹنگ کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پل 250کلوگرام فی مربع میٹر (ایک مربع میٹر میں 4 افراد) تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

35دنوں میں مکمل ہونے والا یہ پل 15.25میٹر لمبا ہے جبکہ 3.8میٹر چوڑا اور1.2میٹر اونچا ہے۔ اس پل کو  مضبوط ترین پلاسٹک سے بنایا گیا ہے جس پر نمی اور حرارت کی شدت اثر انداز نہیں ہوتی۔

 ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس پل کی عمر 30 سال تک ہو سکتی ہے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل اسپین کے شہر میڈریڈ اور نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں بھی 3 ڈی پرنٹڈ پل کی تنصیب کی جا چکی ہے۔

Continue Reading
Advertisement
شوبز24 گھنٹے ago

الزامات کی بوچھاڑ کردی

imran khan and muhammad bin salman
پاکستان19 گھنٹے ago

سعودی مداخلت پر سی پیک میں تبدیلیوں کا فیصلہ

nich peryanca
شوبز20 گھنٹے ago

پریانکا نے امریکا میں 65 لاکھ ڈالر کا بنگلہ خرید لیا

army chief and shahbaz sharif
پاکستان19 گھنٹے ago

اسٹیبلشمنٹ، شہباز شریف رابطے، ن لیگ فوجی عدالتوں پر رضا مند

شوبز23 گھنٹے ago

حکومت کو جواب دے دیا

jahangir tareen
پاکستان17 گھنٹے ago

جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی پر نظرثانی کیس کا فیصلہ جاری

rana sana ulah
پاکستان15 گھنٹے ago

تحریک عدم اعتماد :رانا ثناءاللہ نے بڑا اعلان کردیا

asad umar saqib nisar
پاکستان22 گھنٹے ago

چیف جسٹس نے اسد عمر کو نکما قرار دیدیا

fwad ch
پاکستان16 گھنٹے ago

سیاسی ہلچل، فواد چوہدری کا ایم کیو ایم سے رابطہ

nab logo
پاکستان21 گھنٹے ago

بہت ہو گیا نیب نیب۔ کچھ نہیں ہے نیب کے پاس، چیف جسٹس

qamar zaman kaira
پاکستان16 گھنٹے ago

وفاقی حکومت بچانا ممکن نہیں رہے گا؛ کائرہ

meera
شوبز16 گھنٹے ago

میرا نے انگلش کو اپنا پسندیدہ مضمون قرار دیدیا

5 years old child
پاکستان23 گھنٹے ago

پولیس کی کارروائی‘ اغواء ہونیوالا 5 سالہ بچہ بازیاب

hassan nisar
پاکستان17 گھنٹے ago

حسن نثار نے سندھ حکومت گرانے کی مخالفت کردی

ghulam serwar khan
پاکستان19 گھنٹے ago

نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی، درخواست دائر

ek ladki ko dekha
شوبز17 گھنٹے ago

سونم کپورکا انیل کپورکے ساتھ "گُڑ نالوں عشق مٹھا "پرڈانس

bangalo
ویڈیو17 گھنٹے ago

سری دیوی کی زندگی پر بننے والی فلم بنگالو” ٹریلرکی دھوم”

anopam kher
شوبز21 گھنٹے ago

پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

x man dark
ویڈیو2 دن ago

’ایکس مین۔ ڈارک فیونکس‘کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری

miss bala
ویڈیو4 دن ago

تھرلرفلم’مس بالا‘کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

dabang 3
ویڈیو4 دن ago

’دبنگ3 ‘ کی تیاریاں شروع، شوٹنگ کا آغاز اپریل سے ہوگا

cheat indea1
ویڈیو6 دن ago

فلم ’چیٹ انڈیا‘ پرسنسرکی قینچی چل گئی

coffe with karan
ویڈیو7 دن ago

خواتین سے متعلق ریمارکس پربھارتی کرکٹرزکوشوکازنوٹس

captain marval pic
ویڈیو1 ہفتہ ago

سائنس فکشن فلم ’کیپٹن مارول‘کانیا ٹریلر جاری

deepica ranveer3
ویڈیو1 ہفتہ ago

دپیکا نے شادی کے بعد آفیشل ویب سائٹ لاؤنچ کردی

katreena salman
ویڈیو1 ہفتہ ago

شادی کی پیشکش پر کترینہ کا گول مول جواب

annimated film
ویڈیو2 ہفتے ago

اینی میٹڈ فلم اسپائس اِن ڈسگائز کانیاٹریلر جاری

deepica11
ویڈیو2 ہفتے ago

دپیکا پڈوکون کے نام سے ڈش متعارف

nokia mobile
ٹیکنا لوجی2 ہفتے ago

نوکیا کے نئے سمارٹ فون 9 پیورویو کی معلومات لیک

catain marval
ویڈیو2 ہفتے ago

ہالی ووڈ فلم "کیپٹن مارول”کا نیا ٹریلر آگیا

مقبول خبریں