عدالت سے اہم فیصلہ آگیا

عدالت نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ اور اس کے پروڈیوسرز کو بدنام کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔

’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘کی پروڈیوسرعمارہ حکمت کے ٹوئٹ کے مطابق اب سندھ ہائی کورٹ نے اوریجنل ’مولاجٹ‘ کے پروڈیوسرز یعنی مسٹر بھٹی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ اور اس کے فلم سازوں کو بدنام کرنے سے باز رہیں۔

فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جانی تھی لیکن مختلف تنازعات کے باعث فلم کے پروڈیوسرز نے ریلیز کی تاریخ آگے بڑھادی ہے۔ اوریجنل فلم ’مولاجٹ‘ کے پروڈیوسرز سرور بھٹی اور ’دی لیجنڈآف مولاجٹ‘ کے پروڈیوسرز بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کے درمیان جنگ عدالت تک پہنچ چکی ہے۔ کچھ عرصہ قبل لاہور ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کے خلاف کوئی حکم امتناعی جاری نہیں ہوا ہے۔

You might also like