پی ٹی وی رمضان ٹرانسمیشن سے آوٹ

Avatar Ashfaq Hussain , مئی 11, 2019

پہلی بیوی کی مقبولیت سے خائف ہوکر معروف اینکر ڈاکٹر عامرلیاقت حسین پی ٹی وی کی ٹرانسمیشن چھوڑ کر چلے گئے۔عامر لیاقت اس بار پی ٹی وی نیوزسے ’ہمارا رمضان‘ کے عنوان سے سحری ٹرانسمیشن کررہے تھے جسے کوشش کے باوجود زیادہ مقبولیت حاصل نہ ہوسکی جبکہ دوسری طرف بیک وقت پی ٹی وی اور ہم ٹی وی سے نشر ہونے والی افطار ٹرانسمیشن’رمضان پاکستان‘ کی مقبولیت پہلے دن سے ہی عروج پر تھی جس کی میزبانی احسن خان اور عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ عامر کررہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عامر لیاقت نے اپنا اثر و سوخ استعمال کرتے ہوئے بشریٰ کا شو پی ٹی وی سے رکوانے کی کوشش بھی کی جس میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔انہوں نے اعلیٰ حکام کے ذریعے متعدد بار کوشش کی کسی طرح بشریٰ کا پروگرام پی ٹی وی ہوم سے نشر نہ کیا جائے لیکن جب انہیں کامیابی نہ ہوئی تو وہ گزشتہ روز لائیو ٹرانسمیشن کے دوران ہی پروگرام چھوڑ کر چلے گئے اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کی عامر لیاقت حسین کا سفر یہی ختم ہوتا ہے اور انہیں اجازت دیں۔جبکہ لائیو ٹرانمیسشن چھوڑ کر جانے سے سوشل میڈیا پر طرح طرح کے سوالات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ عامر لیاقت کا چار دنوں پی ٹی وی انتظامیہ سمیت بہت سے لوگوں سے جھگڑا بھی ہوا کیونکہ وہ ہر بات میں اپنی من مانی کرنا چاہتے تھے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.