نادیہ جمیل کے ’بیٹے‘ اب کس حال میں ہیں

اداکارہ نادیہ جمیل نے دو بچے گود لے کر شوبز کی دنیا میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ گزشتہ سال نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے بچے اور ایک اسٹریٹ چائلڈ کو گود لیا اور ان دونوں کو ایک بہتر اور خوشحال زندگی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اب ایک سال بعد اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کا بڑا بیٹا صابر اپنے کیریئر میں کہاں پہنچ چکا ہے۔ نادیہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں صابر کے ساتھ اپنی لائیو چیٹ کی تصاویر شیئر کیں۔اس پر اداکارہ نے لکھا کہ ‘یہ 4 سال کا تھا جب میں نے اسے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتے دیکھا تھا، آج یہ 15 سال کا ہے اور فوج میں انجینئر بننے کی تعلیم حاصل کررہا ہے’۔

نادیہ جمیل نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ان کے بیٹے صابر کو دعاؤں میں یاد رکھیں جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صابر ان کے لیے بےحد خاص ہے۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے چھوٹے بیٹے آزاد پر تشدد کیا گیا تھا اور اس کی زبان جلا دی گئی تھی جس کے باعث وہ بولنے کی صلاحیت سے محروم ہوگیا تھا۔