ماورا حسین امریکہ میں رشی کپور کے ساتھ

اداکارہ ماورا حسین نے امریکہ میں اداکار رشی کپورکی عیادت کی اور اس موقع پر بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ رشی کپور کینسر کے علاج کے سلسلے میں کئی ماہ سے امریکہ میں مقیم ہیں جہاں اب ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ رشی کپور کی امریکہ میں موجودگی کے دوران جہاں ان سے کئی بھارتی اداکاروں نے ملاقات کی، وہیں ان سے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھی ملاقات کی۔

اس بارے میں رشی کپور نے لکھا کہ انہیں پاکستانی اداکارہ سے مل کر خوشی ہوئی اور انہیں اچھا لگا کہ ماورا حسین نے ان سے ملاقات کی۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ماورا حسین نے رشی کپور سے ملاقات کی ہو، اس سے قبل بھی وہ رشی کپور اور ان کی اہلیہ نیتو کپور سے ملاقات کر چکی ہیں اور انٹرنیٹ پر ماضی میں بھی ان کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔علاوہ ازیں ماضی میں اطلاعات رہیں کہ ماورا حسین اداکار رشی کپور کی بیٹی کی اچھی دوست بھی ہیں۔

تاہم دوسری جانب رشی کپور سے دوران علاج امریکہ میں ملاقات کرنے کے حوالے سے ماورا حسین نے کچھ نہیں بتایا۔

You might also like