بھارتی شکست پر پاکستانی فنکار بھی خوشی سے سرشار

ورلڈ کپ 2019کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک شکست پر جہاں پاکستانی عوام بے حد خوش ہے وہیں شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اداکار گوہر رشید نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتیوں کو پیزا کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ ’آؤ ہمسایو پیزا برگر ساتھ کھاتے ہیں ۔

اداکار فیصل قریشی نے بھارتی پائلٹ ابھینندن کی چائے کو یاد کرتے ہوئے بھارتیوں پر طنز کیا کہ ’چائے بہت مزیدار تھی‘۔

فہد مصطفیٰ نے بھی اللّہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ پاکستان زندہ آباد لکھا ۔

اداکارہ مہوش حیات نے بھی نیوزی لینڈ کو شاندار فتح حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ آج کا میچ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ کرکٹ ایک غیر متوقع کھیل ہے لیکن آج ایک بہترین ٹیم کامیاب ہوئی ہے ۔

اداکار ہمایوں سعید نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی محنت کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیل پیش کیا لیکن یہ واضح طور پر نیوزی لینڈ کا دن تھا۔

ان کے علاوہ بھی شوبز سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد نے اس میچ پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept