فلم ’ڈمبو‘کی نئی جھلکیاں جاری

dumbo
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 04, 2019

ایڈونچر فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ اینی میٹڈ فینٹیسی فلم ڈمبو کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ۔

ٹم برٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سرکس کے معروف فنکار کے گرد گھوم رہی ہے جسے ایک ہاتھی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے اور اس ہی دوران اس پر یہ انکشاف ہوتا ہے ہاتھی اْڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کولن فیرل،مائیکل کیٹن،ڈینی ڈیویٹو،ایوا گرین،ایلن آرکن،جوزف گیٹ اور نیکو پارکر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جسٹن اسپرنگر اور ایہرن کروگر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم والٹ ڈزنی پکچرز کے بینر تلے 29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.