گیم آف تھرونز’کے فائنل سیزن کا نیا ٹریلر جاری

g o t 1
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 06, 2019

مشہورٹیلی ویژن سیریز گیم آف تھرون ‘گذشتہ سات سیزنز کے ذریعے دنیا بھر میں دھوم مچا کر کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے تاہم اب ایک بار پھر گیم آف تھرونز ‘کا سیزن8مداحوں کیلئے پیش کیا جا رہا ہے جوا پریل میں آن ائیر ہو گا۔

اسی سلسلے میں جارج آر آر مارٹن کی کتاب دی وِنڈ آف وِنٹر ‘سے ماخوذ اس سیریزکانیا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیوڈ بینیوف، ڈی بی ویس، ڈیوڈ نٹر اور میگوئل سپوچنک کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والے اس نئے سیزن کی کہانی دو طاقتور خاندانوں کے گرد گھومتی ہے جو سات سلطنتوں پر قبضے کیلئے خونی کھیل کھیلتے ہیں۔

چھ اقساط پر مبنی اس آٹھویں سیزن میں اداکارہ ایملا کلارک ، پیٹر ڈنکلیج، لینا ہیڈی، پیٹر ڈنکلیگ،نکولاج کوسٹر، اور کٹ ہیرنگٹن سمیت کئی اداکار اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دکھائی دینگے۔

ایڈوانچر، ڈرامہ اور فینٹسی سے بھرپور یہ ڈرامہ14اپریل کو آن ائیر جائیگا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.