Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

ویڈیو

خاتون سپرہیروکی فلم نے تاریخ رقم کردی

anees akhtar

Published

on

catain marval

ہولی وڈ میں کئی دہائیوں سے سپر ہیرو سائنس فکشن فلموں کا راج تو جاری تھا، تاہم اب پہلی بار ایک خاتون سپر ہیرو فلم نے مرد سپر ہیرو کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

مارول اسٹوڈیوز کی پہلی خاتون سپر ہیرو فلم ‘کیپٹن مارول’ کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین پر ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے اندازوں سے کہیں زیادہ کمائی کرکے سب کو حیران کردیا۔

’کیپٹن مارول‘ کی ریکارڈ توڑ کمائی کی پیش گوئیاں پہلے ہی کی جا رہی تھیں، تاہم کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ فلم محض تین دن کے اندر دنیا بھر سے لگ بھگ 45 کروڑ امریکی ڈالر کمانے میں کامیاب جائے گی۔

جی ہاں، کیپٹن مارول نے دنیا بھر سے ابتدائی 3 دن میں 44 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 62 ارب روپے سے زائد کی کمائی کرکے ایک نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ’کیپٹن مارول‘ نے جہاں دنیا بھر سے 44 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم بٹوری، وہیں فلم نے مقامی باکس آفس پر بھی نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

’کیپٹن مارول’ کو جہاں پہلی خاتون سپر ہیرو فلم کا اعزاز حاصل ہے، وہیں اس فلم نے مقامی باکس آفس سے 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی 21 ارب روپے سے زائد کی رقم بٹوری۔

ریکارڈ کمائی کے ساتھ ہی ’کیپٹن مارول‘ اب تک کی خواتین کے مرکزی کردار پر مبنی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم بھی بن گئی۔

’کیپٹن مارول‘ کی ابتدائی تین دن کی کمائی کئی مرد سپر ہیرو فلموں سے زیادہ ہے، جب کہ ریکارڈ کمائی کے ساتھ ہی یہ فلم اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی 6 فلموں میں بھی شامل ہوگئی۔

فلم کی کہانی بری لارسن یعنی کیپٹن مارول کی غیر معمولی صلاحیتوں کے گرد گھومتی ہے، وہ اگرچہ ایئر فورس کی پائلٹ بنتی ہیں، تاہم جلد ہی اسے اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ عام خاتون پائلٹ سے بڑھ کر ہیں۔

فلم میں 1990 کا زمانا دکھایا ہے۔

اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ہدایت کارہ بھی خاتون ہیں، تاہم مرد ہدایت کار بھی فلم کے شریک ہدایت کار ہیں۔ فلم کی ہدایات اینا بوڈن اور ریان فلیک نے دی ہیں۔

بری لارسن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سیموئل ایل جیکسن، بیل مینڈل سوہن، لی پیس اور کلارک گریگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

PSL4

سرفرازاحمد ٹرافی لے کرکس مقام پرپہنچ گئے

anees akhtar

Published

on

safraz ahmad

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ روز پشاور زلمی کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ہے اور کوئٹہ کی ٹیم کی جانب سے سٹیڈیم میں خوب جشن منایا گیا جبکہ ڈی جے براوو نے ” کوئٹہ دی گلیڈی ایٹرز “ گانا گا کر سب کے دل بھی جیتے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم اور کوئٹی گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے آج دوبارہ کوئٹہ ٹیم کی وردی پہنی اور ٹرافی لے کر کراچی میں واقع تاریخی میوزیم ” موہاٹہ پیلس “ پہنچے جہاں ان کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا گیا ۔ سرفراز احمد کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں ۔

Gladiators captain Sarfaraz Ahmed reflects on his team's journey to the #HBLPSL 2019 title.#KhelDeewanoKa

Posted by Pakistan Super League on Monday, 18 March 2019

موہاٹہ پیلس ایک عجائب گھر ہے جو کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ہے جو کہ 1927 میں ایک ہندو کاروباری شخصیت’ شیوراتن چندرارتن موہاٹہ ‘ نے تعمیر کروایا تھا جہاں وہ گرمیوں کی چھٹیاں گزارتا تھا ، اس محل کا نقشہ آغا احمد حسین کی جانب سے بنایا گیا تھا جو کہ اب میوزیم کی شکل اختیار کر چکا ہے اور حکومت کی جانب سے اس کی بہترین دیکھ بھال کی جارہی ہے جس کا اندازہ آپ تصاویر دیکھ کر بھی لگا سکتے ہیں 

Continue Reading

ویڈیو

2 ہفتوں میں 73 ارب روپے کما لیے

anees akhtar

Published

on

captain marval

خاتون سپر ہیرو کی کہانی دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی رہی، ’کیپٹن مارول‘ نے دو ہفتوں میں دنیا بھر سے 73 ارب روپے سے زائد رقم کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کیپٹن مارول نے دوسرے ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر 9 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد رقم کا بزنس کیا۔ یہ رقم باکس آفس پر بعد میں آنے والی نو فلموں کی مجموعی کمائی سے زیادہ ہے۔

کیپٹن مارول دنیا بھر سے مجموعی طور پر 73 ارب روپے سے زائد رقم کما چکی ہے اور فلم کا ایک کھرب روپے کا سنگ میل عبور کرنا یقینی ہوچکا ہے۔

باکس آفس پر نئی ریلیز کی گئی اینی میٹڈ فلم ونڈر پارک کا دوسرا نمبر رہا جس نے 2 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد رقم کمائی۔

تیسرے نمبر پر بھی نئی ریلیز کی گئی فلم فائیو فیٹ اپارٹ رہی جس نے ایک ارب 83 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

Continue Reading

ویڈیو

اینیمیٹیڈ فلم’اگلی ڈولز‘کانیا ٹریلرجاری

anees akhtar

Published

on

aggly dolls

ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم "اگلی ڈولز”کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

ڈائریکٹرKelly Asbury کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسی بد شکل گڑیاؤں کے گرد گھوم رہی ہے جنہیں کوئی پیار نہیں کرتا۔

محبت کی طلبگار یہ ننھی کیوٹ گڑیائیں مستی اور شرارت میں مشغول دکھائی دے رہی ہیں جن کی شرارتیں دیکھنے والوں کوہنسنے پر مجبور کر دیں گی۔

اس کامیڈی فلم کیلئے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکارایما رابرٹ،نک جونز، گیبرئل اگلییسیاس سمیت کئی فنکاروں کی آوازمیں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

فلم10مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
the world bank
پاکستان36 منٹ ago

عالمی بینک کا حکومت کےخلاف عدم اعتماد

Capture4
شوبز2 گھنٹے ago

حانیہ عامر نے دل دیا۔۔۔ لیکن کس کو

ali muhammad khan
پاکستان2 گھنٹے ago

علی محمدخان نے عافیہ صدیقی کے حوالہ سے خوشخبری سنادی

F16
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

امریکا نے ایف 16 طیاروں پر بھارتی پراپیگنڈہ بے نقاب کر دیا

creeme
پاکستان3 گھنٹے ago

کریم, پراخلاقیات کا جنازہ نکالنے کا الزام,

پاکستان3 گھنٹے ago

عمران خان حکومت کی بڑی ناکامی منظر عام پر

sardar usman buzdar
پاکستان3 گھنٹے ago

پنجاب حکومت کا وزیراعظم کو چونا، تنخواہوں میں اضافہ کا بل منظور

cheena flag
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

چین نے پاکستان کے ایشو پر بھارت کو بڑی پیشکش کر دی

پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان، آئی ایم ایف معاہدہ طے، ڈالر 185 ، بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی

air craft
پاکستان3 گھنٹے ago

بھارت کی فضائی جارحیت کا خطرہ ، انٹیلی جنس رپورٹس منظرعام پر آگئیں

imran khan and usman buzdaar
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیراعظم ‘عثمان بزدار ملاقات کی اصل وجہ سامنے آ گئی

kertar pure
پاکستان4 گھنٹے ago

کرتار پور راہداری، پاک بھارت مذاکرات کل ہوں گے

Diesel filled tanker
پاکستان4 گھنٹے ago

مانسہرہ میں ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

nawaz sharif in supreme court
پاکستان4 گھنٹے ago

نوازشریف کی درخواست پر سماعت، سکیورٹی انتظامات مکمل

khusro buhktiar
پاکستان4 گھنٹے ago

خسرو بختیار نے پبلک سیکٹر کے لیے خوشخبری سنا دی

شوبز9 گھنٹے ago

”داغ“ ۔۔۔ تکمیل کے آخری مراحل میں

dream team
PSL410 گھنٹے ago

ڈریم ٹیم کا اعلان، اے بی ڈی ویلیئرزکپتان مقرر

shain watson
PSL419 گھنٹے ago

سرفراز احمد بہترین کپتان ہیں، شین واٹسن

شوبز9 گھنٹے ago

آسٹریلیا میں ایوارڈ کرانے کی تیاری

nitherland
انٹرنیشنل7 گھنٹے ago

ہالینڈ : مسافروں پر فائرنگ، متعدد زخمی

شوبز11 گھنٹے ago

فوک گلوکار طالب حسین درد انتقال کر گئے

شوبز9 گھنٹے ago

”شاہ رخ کی سالیاں“۔۔۔احسن خان کامیڈی رول میں

qutta cahmpion
PSL423 گھنٹے ago

کوئٹہ، پشاورکوشکست دیکرپی ایس ایل چیمپئن بن گئی

deren semi
PSL422 گھنٹے ago

فخرپشاورزلمی ڈیرن سیمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکومبارکباد

queeta galdiators
PSL47 گھنٹے ago

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک روانہ

katreena salman
شوبز7 گھنٹے ago

مودی سرکارکا انوکھا فیصلہ؛سلمان اور کترینہ کواہم ذمہ داری مل گئی

shahbaz sharif
پاکستان10 گھنٹے ago

شہبازشریف بیان ریکارڈ کرانے کے بعد واپس روانہ

imam ul haq vs shane watson
PSL47 گھنٹے ago

امام الحق نے شین واٹسن سے تلخ کلامی پر معافی مانگ لی

nafeesa shah
پاکستان8 گھنٹے ago

نفیسہ شاہ نے نیب قانون کے خلاف بغاوت کردی

پاکستان13 گھنٹے ago

پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد

مقبول خبریں