مارنےاوربچانے کی جنگ ’ٹرپل تھریٹ‘

triple theres
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 14, 2019

ہولی وڈ کی آنے والی ایکشن مارشل آرٹ فائٹ فلم ’ٹرپل تھریٹ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، ساتھ ہی فلم کو ریلیز کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا۔

ایکشن فائٹ مارشل آرٹ فلم ’ٹرپل تھریٹ‘ کا پہلا ٹریلر 2 سال قبل 2017 میں جاری کیا گیا تھا اور فلم کو 2018 کے آغاز میں ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم فلم کو گزشتہ 2 سال میں ریلیز نہیں کیا جا سکا تھا، فلم کی تمام شوٹنگ 2017 کے اختتام تک مکمل ہو چکی تھی۔ اب فلم کا نیا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں ماہ 22 مارچ کو ریلیز کیے جانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

نئے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی مکمل کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے، تاہم ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ شائقین فلم دیکھتے وقت بوریت کا شکار نہیں ہوں گے۔ ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں نہ صرف فائٹ اور ایکشن دیکھنے کو ملے گا بلکہ فلم میں سسپنس بھی دیکھنے کو ملے گا۔

’ٹرپل تھریٹ‘ کی کہانی ایک ارب پتی شخص کی خوبصورت اور نوجوان بیٹی کو قتل کرنے کے ایک خفیہ مںصوبے کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں جہاں ارب پتی شخص کی بیٹی کو قتل کرنے والی جرائم پیشہ افراد کی ٹیم اپنے حربے استعمال کرتی نظر آتی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.