فلم’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کانیا ٹریلرجاری

ایونجرزایک بار پھر بڑی اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں، ہالی وڈ کی سپر ہیرو ایکشن فلم’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

رابرٹ ڈاؤنی اوراسکارلٹ جانسن کی سپر ہیرو ایکشن فلم ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کا سنسنی خیز نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ 2012 کی دی ایونجرز، 2015 کی دی ایج آف الٹرون اور 2017 کی ایونجرز؛ وار انفینیٹی کی اس اگلی کڑی کی ہدایت کاری انتھونی روسو اورجوئے روسو نے مشترکہ طور پر دی ہے۔

فلم میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز،کرس ہیمسورتھ، مارک رفالو، جیریمی رینر، سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن، الزبتھ اولسن،کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن مارول کامکس پروڈکشنز کی سابقہ فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں جبکہ ڈیو بیٹسٹا، زوئے سیلڈانا، کرس پریٹ،بریڈلے کوپر،ٹام ہیڈلٹن سمیت کئی نامور اداکار بھی ان فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اس بار نئے ولن کو منظر عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیماسے روکنے میں مصروف ہے۔

مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی یہ سپر ہیرو فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے بینرتلے26اپریل کو سینما گھروں پر تہلکہ مچائے گی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept