ایکشن فلم ’’مین اِن بلیک4‘‘ کا ٹریلرجاری

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن کامیڈی سائنس فکشن فلم سیریز ’’مین اِن بلیک‘‘ کی نئی فلم ’’مین اِن بلیک4‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

کولمبیا پکچرز کی تیار کردہ’’مین اِن بلیک‘‘ فرنچائز کی 1997،2002 اور 2012 میں ریلیز کی جانیوالی تینوں کڑیاں مداحوں میں بے پناہ مقبول ہوئی تھیں۔

ہدایتکار ایف گیری گرے کی اس نئی فلم ’مین اِن بلیک؛اسپن آف‘ کی کاسٹ میں مرکزی کردار کرِس ہیمسورتھ اور لیام نیسن نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ٹیسا تھامپسن، ربیکا فرگوسن، ایما تھامپسن، سرتاج گریوال، مائیکل برہان، اسٹیفن سمپسن اور کمیل ننجیانی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

سنسنی خیز سائنس فکشن فلم کی کہانی ایک بار پھر خطرناک ایلیئنز کے گرد گھوم رہی ہے جن سے دنیا کو بچانے کے لئے خلائی مخلوق کے خلاف کاروائی کرنیوالی ایجنسی میدان میں آتی ہے۔

مداح اس فلم کے بے چینی سے منتظر ہیں جو 14جون کو کولمبیا پکچرز اور سونی پکچرز کے تحت نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

Media player logo