سرفراز کی اپنے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سرفراز احمد نے لکھا کہ ’میری اور عبداللہ کی وکٹوں کے درمیان رننگ ایک جیسی ہے۔‘ ویڈیو میں سرفراز احمد وکٹ کیپنگ اور ان کے بیٹے عبداللہ بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔