پاکستانی نغمہ چرانے پر بھارت کی چوری پکڑی گئی

بھارتی چوکیدار کی ایک اور چوری پکڑی گئی ، آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ چرالیا۔ پاکستانی نغمہ چرانے پر بھارت کی چوری پکڑی گئی،بھارت پاکستان کے گن گانے لگاجبکہ پاکستان کی دھن پر بھارتی جھومنے لگے۔بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی )کے رکن پارلیمنٹ نے آئی ایس پی آر کے نغمے کی نقل کرکے اپنا گانا بنالیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا کہ اچھا لگا آپ نے ہمارے نغمے کی نقل کی۔ میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نقل کرکے پاکستان سے سچ بولنا بھی سیکھیں

You might also like