برج خلیفہ سے متعلق حیران کن ویڈیو منظرعام پر

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے برج خلیفہ سے متعلق حیران کن ویڈیو شیئر کردی۔ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں آسمانی بجلی کے برج خلیفہ کی چوٹی سے ٹکرانے کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ دنیا کے بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کی اونچائی 828 میٹر ہے۔
متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، کئی علاقوں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے تھے، بارشوں کے باعث متعدد اسکول بھی بند کردیے گئے تھے۔

You might also like