ڈرائونی فلم ’کتاکشا‘ کا آفیشل ٹیزر منظرعام پرآ گیا

WebDesk 2 WebDesk 2 , اپریل 24, 2019

پاکستانی فلم ساز ابو علیحہ کی دوسری فلم ’کتاکشا‘ ڈراؤنی کہانی پر مبنی ہے جس کا آفیشل ٹیزر سامنے آگیا۔ رواں سال اس فلم کا پہلا لک سامنے لانے کے لیے مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس میں دکھایا گیا تھا کہ چند نوجوان ایک گاڑی میں بیٹھ رہے ہیں جہاں سے ان کے سفر کا آغاز ہوگا۔ جبکہ اب اس نئے ٹیزر میں دکھایا گیا کہ یہ نوجوان ایک سفر پر نکلتے ہیں، جس کے بعد یہ کسی انجان جگہ پہنچ جاتے ہیں اور وہاں ان کے ساتھ عجیب واقعات ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

فلم کے اس نئے ٹیزر سے بھی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے، البتہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ جس جگہ یہ نوجوان پہنچتے ہیں وہ جگہ ان کے لیے صحیح نہیں۔

یہ ابو علیحہ کی دوسری فلم ہے، اس سے قبل وہ ’عارفہ‘ نامی فلم بنا چکے ہیں جو کراچی کی لڑکی کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی۔

فلم ’کتاکشا‘ میں سلیم میراج، کرن تابیر، نمرا شاہد، قاسم خان اور نبیل گبول کام کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، البتہ خبریں ہیں کہ اس کا ٹریلر جلد ریلیز کیا جائے گا جس کے ساتھ فلم کی ریلیز تاریخ بھی سامنے آجائے گی۔ ہدایت کار کا اس سے قبل اپنی فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں اس فلم بنانے میں پہلی فلم ’عارفہ‘ بنانے سے بھی زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.