ویڈیو
آپ کے ستاروں کا حال سامعہ خان کے ساتھ
ویڈیو
کیٹی پیری کی اچانک منگنی پرسب حیران
گلوکارہ و اداکارہ کیٹی پیری نے بھی اچانک منگنی کرکے سب کو حیران کردیا۔کیٹی پیری کی جانب سے منگنی کیے جانے کی خبریں چند دن سے زیر گردش تھیں، تاہم گلوکارہ نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔ چہ مگوئیوں کے بعد اگرچہ کیٹی پیری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منگیتر کے ساتھ ایک ایسی تصویر شیئر کی تھی، جس سے لوگوں نے اندازہ لگا لیا تھا کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے۔تاہم اب گلوکارہ نے منگنی کرنے کی تصدیق بھی کردی۔ رپورٹس کے مطابق کیٹی پیری کے نمائندے نے تصدیق کی کہ گلوکارہ نے ویلنٹائن ڈے پر منگنی کی۔
گلوکارہ نے اداکار اورلانڈو بلوم سے منگنی کی جس سے ان کے گزشتہ چند سال سے تعلقات تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کی یہ دوسری شادی ہوگی، اس سے قبل دونوں کی پہلی شادیاں ناکام ہو چکی ہیں۔
کیٹی پیری نے پہلے شادی 2010 میں کامیڈین رسل برانڈ سے کی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی اور دونوں میں 2012 میں طلاق ہوگئی۔ لانڈو بلوم نے پہلی شادی سپر ماڈل مرنڈا کیر سے 2010 میں کی تھی اور انہیں ان سے ایک بیٹا بھی ہے۔
اورلانڈو بلوم کی بھی پہلی شادی ناکام ہوگئی اور 2013 میں ان کی طلاق ہوگئی۔پہلی شادیوں کی ناکامی کے بعد کیٹی پیری اور اورلانڈو بلوم ایک دوسرے کے قریب ا?ئے اور دونوں کے درمیان چند سال قبل تعلقات استوار ہوئے اور اب دونوں نے منگنی کرلی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
ویڈیو
تھرلرفلم "دی انٹروڈر” کا سنسنی خیزٹریلر ریلیز
تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈڈرامہ فلم دی انٹروڈر(The Intruder)کانیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ڈیون ٹیلر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی پسند کا ایک گھر خریدتا ہے تاہم وہ اس بات سے بے خبر ہوتا ہے کہ اسکا سابقہ مالک گھر دوبارہ حاصل کرنے کیلئے خوفناک ارادے رکھتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں ڈینس کوئیڈ،میگن گڈ،جوزف سیکورا،للی سیپ،لی شارٹن اور ایلوینا آگسٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مارک برگ اور ڈیوڈ گوئلوڈ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 26اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
PSL4
عطاءاللہ کی آواز میں ’ملتان سلطان‘ کے نغمے کی دھوم
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے تمام فرنچائز جیت کا عزم لیے آج سے میدان میں اتریں گی ایسے میں ٹیم ’ملتان سلطانز‘ کا جوش بڑھانے کے لیے معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی آواز میں ’وقت جنوب‘ نغمہ پیش کیا گیا ہے۔
’وقت جنوب‘ میں پنجاب کی خاص روایت اور ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے جس کی شان ’ملتان سلطانز‘ کو قرار دیا ہے۔نغمے میں دیکھا جاسکتا ہے بچے، بڑے اور خواتین سب ہی پی ایس ایل 4 کے لیے پُرجوش ہیں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز ملتان سلطانز ہے جو اس کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہوئی۔اس ٹیم کی کپتانی کے فرائض شعیب ملک سر انجام دے رہے ہیں اور بوم بوم شاہد آفریدی بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم فرنچائز کی فروخت کے لیے بڈنگ گزشتہ برس لاہور میں ہوئی تھی جس میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کیے تھے۔
- پاکستان21 گھنٹے ago
سعودی ولی عہد عمران خان حکومت کے اقدامات سے ناخوش
- پاکستان4 گھنٹے ago
چھٹی کا دن تبدیل کرنے کا فیصلہ
- پاکستان21 گھنٹے ago
شہبازشریف کا وزیراعظم بننے سے صاف انکار
- پاکستان20 گھنٹے ago
نوازشریف کے جان لیوا امراض میں مبتلا ہونے کا انکشاف
- پاکستان17 گھنٹے ago
سعودی ولی عہد نے پاکستانیوں کوبڑی خبر سنادی
- PSL421 گھنٹے ago
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوجیت کیلئے 158 رنزکا ہدف
- PSL416 گھنٹے ago
لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست
- شوبز21 گھنٹے ago
فاطمہ ثنا ایک اورخان کی ہیروین بنیں گی
- کھیل19 گھنٹے ago
ثانیہ مرزا نے بھارتیوں کو کھری کھری سنادیں
- کھیل23 گھنٹے ago
جیپ ریلی کا ٹائٹل نادر مگسی نے جیت لیا
- پاکستان5 گھنٹے ago
10 ملزمان پر فرد جرم عائد
- شوبز23 گھنٹے ago
ہندوانتہا پسندوں نے پاکستانی گلوکاروں کو بھی نا بخشا