ویڈیو
ڈاکٹر مہرین زمان نیازی کا لائیو سیشن 3 ستمبر 2018ء
شوبز
انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان پرسنگین الزام لگادیا کہ وہ غصہ میں پاگل
انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان پرسنگین الزام لگادیا کہ وہ غصہ میں پاگل ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطاب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ایک بار پھرہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے ہیں اور سوشل میڈیا میں ان پر کروڑوں روپے پاکستان بھجوانے کا الزام لگایا جارہا ہے۔
بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار اور کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرنے والے شاہ رخ خان مسلمان ہونے کی وجہ سے ہمیشہ ہندوانتہا پسندوں کے نشانے پر رہتے ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ خان کو پلوامہ حملے کے بعدبھارتی سوشل میڈیا صارفین اور ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے ایک بار پھر نشانہ بنایاجارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان نے بہاولپور ٹینکر حادثے کے متاثرین کے لیے 45 کروڑ روپے پاکستان بھجوائے۔ یہ ویڈیو وائرل ہونے کی دیر تھی کہ شاہ رخ خان سے محبت کا دعویٰ کرنے والے بھارتیوں نے یوٹرن لیتے ہوئے کنگ خان کے خلاف محاذ کھول لیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے کنگ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا پلوامہ حملے کے بعد جب امیتابھ بچن اور سلمان خان سمیت متعدد بالی ووڈ فنکار حملے میں مرنے والے جوانوں کی مدد کررہے ہیں اسی وقت شاہ رخ خان بھارتی پیسے پاکستان بھجوارہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے ہمدردی کے بول تک نہیں بولے، شاہ رخ خان جان بوجھ کر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے لکھا ہم ہندو اگر شاہ رخ خان کی فلمیں دیکھنا بند کردیں تو یہ 45 کروڑ کیا 45 روپے بھی پاکستان بھجوانے کے لائق نہیں رہے گا۔
بھارتی پاکستان سے نفرت میں اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ شاہ رخ خان کی جانب سے 45 کروڑ روپے پاکستان بھجوائے جانے کی ویڈیو ابھی کی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو 2017 کی ہے اور اسے کروپ (کانٹ چھانٹ )کرکے اب وائرل کیاگیاہے۔
دوسری جانب کنگ خان کے مداح بھی ان کی حمایت میں آگئے اور انہوں نے شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کرائی ہےجس میں وہ دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو
نوازالدین صدیقی کی فلم ’فوٹو گراف‘ کا ٹریلرریلیز
بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی فلم ’فوٹو گراف‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی کی فلم ’فوٹو گراف‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ سنیا ملہوترا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ٹریلر میں فوٹو گرافر کی جدو جہد کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
فلم میں نواز الدین صدیقی رفیق کا کردار ادا کر رہے ہیں جوکہ ممبئی میں واقعی انڈین گیٹ وے آنے والے سیاحوں کی تصاویر بناتا ہے اور وہیں اس کی ملاقات نوری نامی لڑکی سے ہوتی ہے۔
فلم 15 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ویڈیو
فلم ’لال کبوتر‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز
کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے جس میں اداکار احمد علی اکبر اور اداکارہ منشا پاشا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
اداکار احمد علی اکبر فلم میں ٹیکسی ڈرائیور عدیل احمد کا کردار نبھا رہے ہیں جن کا تعلق ایک چھوٹے طبقے سے ہے اور وہ دبئی جانے کے خواہاں ہیں جس کے لیے وہ غیر قانونی کام کرنے کے لیے آمادہ ہوجاتے ہیں۔
جب کہ منشا پاشا بطور عالیہ ملک جلوہ گر ہوں گی جو کسی کھوج میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں منشا پاشا اور احمد علی سمیت راشد فاروقی اور علی کاظمی بھی شامل ہیں۔
کمال خان کی ہدایت کاری میں بننے والی کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘ آئندہ ماہ 22 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
- پاکستان19 گھنٹے ago
فواد چوہدری اورنعیم الحق میں اختیارات کی جنگ شروع
- پاکستان22 گھنٹے ago
نندی پور ریفرنس، احتساب عدالت نے فیصلہ کیوں مؤخر کیا، بریکنگ نیوز
- شوبز5 گھنٹے ago
ایسا کچھ نہیں ہے۔۔۔ واقعہ کی تردید
- شوبز21 گھنٹے ago
اجے دیوگن اورکاجل بھی مشکل میں گرفتار
- پاکستان20 گھنٹے ago
سعودی عرب نے حجاج اکرام کیلئے خوشخبری سنا دی
- پاکستان20 گھنٹے ago
شاہد خاقان عباسی کو ٹیکس دہندگان میں کون سا نمبر؟
- انٹرنیشنل22 گھنٹے ago
سعودی ولی عہد نے مودی کو پاکستان کے مسئلہ پر خبردار کر دیا
- پاکستان22 گھنٹے ago
زرداری کو نواز شریف کی ضرورت مگر کیوں‘ تفصیلات سامنے آ گئیں
- پاکستان20 گھنٹے ago
کشیدگی؛ بھارتی اشیاء کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان
- پاکستان22 گھنٹے ago
پی ٹی وی اور فواد چودھری میں اختلافات کا انکشاف
- پاکستان20 گھنٹے ago
بلوچستان: سیلابی ریلوں نے کہاں کہاں تباہی مچادی
- پاکستان20 گھنٹے ago
خیبرپختون خوا حکومت پولیس کے ساتھ کیا کرنے والی ہے ،چونکا دینے والی خبر