دپیکا پڈوکون کے نام سے ڈش متعارف

بھارتی ڈش’ ڈوسہ‘ کو بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون کے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ریسٹورنٹ کے مینو کی تصویر شیئر کی جس میں بھارت کی ایک ڈش’ ڈوسہ‘ کو دپیکا پڈوکون کا نام دیا جاچکا ہے۔

تصویر شیئر کرنے کے ساتھ دپیکا نے لکھا کہ نئے سال کے آغاز کا کیابہترین انداز ہے، نئے سال کی مبارک باد۔ اس وقت دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ اپنے ہنی مون پرہیں۔

You might also like